رصد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

رصد: چوکیدار۔ نگہبان، گھات اور مراقبت (انگریزی:monitoring observation , checking on , watching , surveillance , censorship , keeping an eye on , watch) کے معنی میں آتا ہے،جس کے معنی گھات لگانے اور نگاہ رکھنے کے ہیں۔

عربی زبان میں معنٰی[ترمیم]

یہ قرآن میں تین مرتبہ جگہوں پر آیا ہے

  • فَإِذَا انسَلَخَ الأَشْهُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُواْ الْمُشْرِكِينَ حَيْثُ وَجَدتُّمُوهُمْ وَخُذُوهُمْ وَاحْصُرُوهُمْ وَاقْعُدُواْ لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ فَإِن تَابُواْ وَأَقَامُواْ الصَّلاَةَ وَآتَوُاْ الزَّكَاةَ فَخَلُّواْ سَبِيلَهُمْ إِنَّ اللّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ
  • وَأَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ فَمَن يَسْتَمِعِ الْآنَ يَجِدْ لَهُ شِهَابًا رَّصَدًا
  • إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِن رَّسُولٍ فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِن بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ رَصَدًا

اسی سے مرصد کا لفظ آتا ہے۔ جوواحد ہے۔ مراصد۔ اس کی جمع ہے۔گھات کی جگہ۔ نگاہ رکھنا۔ گھات لگانا۔ واقعدوا لہم کل مرصد۔ ان کی تاک میں ہر گھات کی جگہ بیٹھو۔[1] المرصد سے مراد وہ جگہ ہے جس میں دشمن کی تاک میں بیٹھا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے : رصدت فلانا ارصدہ یعنی میں فلاں کی تاک میں بیٹھا۔ یعنی تم ان کے لیے ایسی مخفی اور پوشیدہ جگہوں میں بیٹھو جہاں سے انھیں تاکا جا سکتا ہو۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انوار البیان محمد علی سورۃ الجن
  2. تفسیر قرطبی سورہ التوبہ،آیت 5