پیر پگارا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پیر پگارا
معلومات شخصیت
پیدائش 15 فیروری 1956ء
خیرپور، سندھ، پاکستان
رہائش پیر جو گوٹھ، کراچی
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ف)
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیر پگارا اس کے معنی ہیں صاحب دستار راشدیہ سلسلہ کی گدی نشینی کامعروف نام ہے

پیر پگارا کی وجہ تسمیہ[ترمیم]

تاریخی اہمیت کا حامل یہ خاندان جو آج پیر پگارا " کہلاتا ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ اس طرح ہے کہ پیر محمد راشد الملقب بہ روضے دھنی کے وصال کے بعد ان کے صاحب زادے پیر صبغت اللہ شاہ اول مسند نشیں ہوئے۔ اور دستار سجادگی ان کے سر باندھی گئی۔ سید اس خاندان کے پہلے پیر ہیں جو پگارو کہلائے۔ پگارو یعنی یگڑی والا (پگ والا ) اس لیے آپ کو پگارا کیا گیا۔ اس بعد سجادگی کے منتقل کرنے کی یہی روایت قائم ہو گئی اور ہر دور میں یہ روایت برقرار رہی، با قاعد لفظ پگارا کے رائج ہونے کے بعد سے اس وقت آٹھویں نسل اس لقب سے پکاری جاتی ہے۔ سید صبغت اللہ شاہ راشدی ثالث آٹھویں پیر پگارا ہیں۔ یہاں اجمالا پیر پگارا‘ حضرات کے اسما بیان کیے جاتے ہیں، تا کہ اس خاندان کا تسلسل ظاہر ہو سکے۔

Caption text
ترتیب نام و لقب
پہلے پیر پگارا سید صبغت اللہ شاہ المعروف بہ پیر پگارا
دوسرے پیر پگارا سید علی گوہرشاہ اول الملقب بہ بنگلے دھنی
تیسرے پیر پگارا سید حزب اللہ شاہ الملقب بہ تخت دھنی
چوتھے پیر پگارا سیدعلی گوہر شاہ ثانی" الملقب بہ محافہ دھنی
پانچویں پیر پگارا سید علی گوہر شاہ مردان شاہ اول الملقب بہ کوٹ دھنی
چھٹے پیرپگارا سید صبغۃ اللہ شاہ ثانی الملقب بہ پگ دھنی
ساتویں پیر پگارا سید سکندر علی شاہ الملقب بہ شاہ مردان دوم
آٹھویں پیر پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی ثالث الملقب بہ راجہ سائیں

پیر صبغت اللہ راشدی، جنہیں راجا سائیں بھی کہا جاتا ہے، پیر صاحب پگارا شاہ مردان شاہ دوم ساتویں پیر پاگارا کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔

ان کی ولادت 14 فروری 1956ء کو ہوئی پیر صبغت اللہ شاہ راشدی 1990ءسے لے کر ا1997ء تک تین بار رکن سندھ اسمبلی رہے ہیں، وہ جام صادق دور حکومت میں صوبائی وزیر آبپاشی کے منصب پر فائز تھے۔

مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ[ترمیم]

یہ حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ بھی ہیں حر جماعت کے 16 خلفاءنے پیر صبغت اللہ راشدی کو 11 جنوری 2012 آٹھواں پیر پگارا منتخب کیا۔ حر جماعت کے بڑے خلیفہ قادر بخش منگریو ہیں۔ قادی بخش منگریو کی رہائش پیر جوگوٹھ میں ہے۔ حر جماعت کے 16 خلفاء میں سے 15 پاکستان میں اور ایک خلیفہ انڈیا میں ہیں۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

ماقبل  پیر پگارا
2012 – present
مابعد 
Incumbent
ماقبل  Leader of پاکستان مسلم لیگ (ف)
2012 – present
مابعد 
Incumbent
  1. صبغت اللہ راشدی نئے پیر پگارا منتخب | ہماری اردو پیاری اردو[مردہ ربط]