2012 بیونس آئرس ٹرین حادثہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
{{#if: - |
2012 بیونس آئرس ٹرین حادثہ

2012 بیونس آئرس ٹرین حادثہ


معلومات
تاریخ 22فروری 2012
جائے حادثہ بیونس آئرس
ملک ارجنٹینا
پٹری سارمیئنٹو لائن، بیونس آئرس
کمبنی ٹرینس دی بیونس آئرس
حادثہ کی نوعیت ٹرین حادثہ
حادثہ کی وجہ تحقیقات جاری ہیں
اعداد و شمار
ٹرینیں ایک
اموات 51[1]
زخمی 700 سے زیادہ[2]

22 فروری 2012 کو ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں ونس اسٹیشن پر یہ ٹرین حادثہ ہوا۔ ٹرین میں حادثہ کے وقت تقریباً ایک ہزار افراد سوار تھے، آٹھ بوگیوں والی لوگوں سے بھری یہ ٹرین بریک نا لگنے کیوجہ سے رکاوٹ (بفر) سے ٹکرا گئی ،حادثہ کے نتیجے میں ٹرین کا انجن اور دو بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ اس حادثی کے باعث اکاون (51) افراد ہلاک اور سات سو (700) سے زائد افراد زخمی ہوئے [1]، مرنے اور زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر پہلی دو بوگیوں میں تھے[3]، اسٹیشن پر جلدی اترنے کیلئیے لوگ اگلی بوگیوں میں چلے آئے تھے۔

واقعہ کی تفصیل[ترمیم]

ابتدائی اطّلاعات کے مطابق ٹرین کافی رفتار سے یعنی 50 کلومیٹر فی گھنٹہ (31 میل فی گھنٹہ)[4] کی رفتار سے اسٹیشن میں داخل ہوئی۔ ٹرین پٹری کے اختتام سے پہلے رک نا سکی [5] اور رکاوٹ (بفر) سے 26 کلومیٹر پر گھنٹے (16 میل پر گھنٹے) کی رفتار سے جا ٹکرائی۔ حادثہ کے نتیجہ میں ٹرین کا انجن اور پہلی دو بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ۔۔[6] ٹکر اتنی شدید تھی کے دوسری بوگی پہلی بوگی میں 7 میٹر (23 فٹ) تک پیوست ہو گئی [3]۔ کئی بچ جانے والے مسافروں نے تصادم کو دھماکا کے طور پر بیان کیا [7]

ابتدائی طور پر ایک یونین لیڈر نے بیان دیا کے ٹرین میں کوئی فنی خرابی نہیں تھی اور ٹرین کی بریکیں بھی پچھلے اسٹیشنوں پر کام کر رہی تھیں [5]۔ ٹرین کے درائیور 28 سالہ مارکوس اینتونیو کورڈوبا کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا لیکن بعد میں اس حلف کے تحت “میں نے وقفہ وقفہ سے دو دفعہ بریک لگائی مگر ناکام رہا“ مدعی کے اعتراض پر تفتیشی جج نے اسے رہا کر دیا۔ اس نے ہینڈ بریک لگانے کی بھی کوشش کی مگر کوئی فائدہ نا ہوا[1]۔ عدالتی ذرائع کے مطابق کورڈوبا نے تفتیشی افسروں کو بتایا کے اس نے ہر اسٹیشن پر بتایا کے اس کو بریک لگانے میں مشکلات درپیش ہیں مگر اس کو سفر جاری رکھنے کا کہا گیا[1]۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت Clarín newspaper, 24 Feb 2012: Driver declared and was released from custody: "I tried to brake twice, but the mechanism failed"(ہسپانوی میں)
  2. "Identificaron a los 50 fallecidos en Plaza Miserere"۔ Clarín۔ 23 February 2012۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2012 
  3. ^ ا ب Einat Rozenwasser (25 February 2012)۔ "Un operativo que resultó eficaz pero que ahora revela fallas"۔ Clarín۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2012  (ہسپانوی میں)
  4. Michael Warren (24 February 2012)۔ "Argentine train slams into station, killing 49"۔ عرب نیوز۔ 26 فروری 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2012 
  5. ^ ا ب "Dozens dead, hundreds injured in Argentina as train crashes into platform"۔ RT۔ 22 February 2012۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 فروری 2012 
  6. "Forty Dead, Up to 550 Injured in Argentine Train Crash"۔ RIA Novosti۔ 22 February 2012۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 فروری 2012 
  7. ""Se sintió una explosión terrible""۔ La Nación۔ 22 February 2012۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 فروری 2012