رچرڈ وون وائسزاکر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رچرڈ وون وائسزاکر
(جرمنی میں: Richard von Weizsäcker ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تفصیل=
تفصیل=

صدر جرمنی
مدت منصب
1 جولائی 1984 – 30 جون 1994
چانسلر ہیلمٹ کوہل
کارل کارسٹنس
رومن ہرزوگ
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (جرمنی میں: Richard Karl Freiherr von Weizsäcker ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 15 اپریل 1920ء [1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 31 جنوری 2015ء (95 سال)[8][9][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برلن [8][9]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش بازیل (1920–1924)
کوپن ہیگن (1924–1926)
اوسلو (1931–1933)
برن (1933–1936)
برلن (1936–)  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت جرمنی   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب لوتھرن
جماعت Christian Democratic Union (1954–)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ گوٹنجن (1945–1955)
بالیول کالج، آکسفورڈ
جامعہ اوکسفرڈ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیم اُصول قانون   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ڈاکٹریٹ   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان [10]،  وکیل ،  فوجی افسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان جرمن   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان جرمن [11][12]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
عہدہ کپتان   ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں دوسری جنگ عظیم ،  آپریشن باربروسا ،  معرکہ ماسکو   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
جیوسیپے موتا میڈل (2010)
 گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف دی وائیٹ لائن (2003)
کیٹالونیا بین الاقوامی انعام (1995)[13]
 گولڈ اولمپک آرڈر (1994)[14]
 رائل وکٹورین چین (1992)
برلن کی اعزازی شہریت (1990)
 آرڈر آف ایلی فینٹ (1989)
 نائٹ گرینڈ کراس آف آرڈر آف میرٹ جمہوریہ اطالیہ (1986)[15]
 پور لی میرٹ
واسیدا یونیورسٹی کے اعزازی ڈاکٹر   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

رچرڈ کارل فریپر وون وائسزاکر (پیدائش 15 اپریل 1920ء)، عام طور پر رچرڈ وون وائسزاکر کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ آپ جرمن سیاست دان ہیں اور آپ کا تعلق کرسچن ڈیموکریٹک اتحاد سے ہے۔ آپ نے 1981ء سے 1984ء تک برلن کے گورننگ میئر کا عہدہ سنبھالا اور 1984ء سے 1994ء تک وفاقی جمہوریہ جرمنی کے صدر رہے۔ آپ کی صدارت کے دوران جرمنی کا اتحاد پایہ تکمیل تک پہنچا اور جرمن ڈیموکریٹک ریپبلک کے علاقوں کو وفاقی جمہوریہ جرمنی میں شامل کر لیا گیا۔ اس طرح آپ متحد جرمنی کے پہلے صدر بنے۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

وائسزاکر نیو کاسل، اسٹٹگارٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ارنسٹ وون وائسزاکر ایک سفیر تھے اور والدہ ماریان نی وون گریوینٹز کا تعلق مشہور وائسزاکر گھرانے سے تھا۔ آپ کے والد نازی جرمنی کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدے دار تھے۔ آپ کے دو بھائی تھے، ان میں سے ایک کارل فریڈرک وون وائسزاکر ماہر طبیعیات اور فلسفہ تھے اور دوسرے ہائنرک وون وائسزاکر تھے جو 1939 میں دوسری جنگ عظیم میں مارے گئے۔ 1967 میں ان کی ہمشیرہ الیزیبتھ کی شادی ڈاکٹر کونارڈ ریزر سے ہوئی جو عالمی کونسل برائے چرچ (World Council of Churches) کے سیکرٹری جنرل تھے۔[16] آپ کے دادا کارل وون وائسزاکر سلطنت ورٹمبرگ کے وزیر اعظم تھے۔ والد سفارتکار ہوئے کیوجہ سے آپ کا بچپن کا بیشتر حصہ سویٹزر لینڈ اور اسکینڈے نیویا مین گذرا۔ ان کا خاندان 1920 سے 1924 تک بازیل، 1924 سے 1926 تک کوپن ہیگن، 1931 سے 1933 تک اوسلو اور 1933 سے 1936 تک برن میں رہا۔ 1936 میں آپ کا گھرانہ برلن آ گیا۔

17 سال کی عمر میں آپ برطانیہ چلے گئے، جہاں آپ نے بیلول کالج، آکسفورڈ سے فلسفے اور تاریخ کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد آپ فرانس کی جامعہ گری نوبل پڑھنے گئے۔ دوسری عالمی جنگ شروع ہونے کے بعد آپ جرمن فوج میں شامل ہو گئے۔ 1945 میں آپ مشرقی پرشیا میں زخمی ہوئے اور اسٹٹگارٹ گھر بھیج دیے گئے۔ اس کے بعد آپ نے تعلیم کا سلسلہ دوبارہ گوٹنگن سے شروع کیا اور تاریخ کا مضمون چنا مگر آخر میں قانون کو مضمون چن لیا۔ 1947 می جب ان کے والد کے ارنسٹ وون وائسزاکر، یہودیوں کو مقبوضہ فرانس سے ملک بدر کرنے کے الزام میں وزارتوں کے مقدمہ کے ملزم تھے، آپ نے اپنے والد کے اسسٹنٹ دفاعی وکیل کے طور پر خدمات انجام دیں۔

انھوں نے اپنا پہلا قانون کا امتحان 1950 میں اور دوسرا 1953 میں دیا اور 1955 ڈاکٹریٹ (ڈاکٹر جیورس) کا رتبہ حاصل کیا۔ 1953 میں انھوں نے میریان وون کریٹسشمن سے شادی کی اور ان کے چار بچے ہیں: رابرٹ کلاس وون وائسزاکر جو جامعہ میونخ میں معاشیات کے پروفیسر ہیں، اینڈریاس وون وائسزاکر جو اکیڈمی برائے علم فنون میونخ میں پروفیسر ہیں، بیٹرائس وون وائسزاکر جو وکیل اور صحافی ہیں اور فرٹز ایکارٹ وون وائسزاکر جو طب کے پروفیسر ہیں۔

وائسزاکر نے 1950 سے 1958 تک مینسمین میں نوکری کی، 1953تک سائنٹفک اسسٹنٹ کے طور پر، 1953 تک قانونی مشیر اور 1957 میں اقتصادی پالیسی کے محکمہ کے سربراہ بنے۔ 1958 سے 1962 تک آپ والڈہاسن بینک کے سربراہ رہے، یہ بینک ان کی اہلیہ کے رشتہ داروں کا تھا۔ 1962 سے 1966 تک آپ ایک دواؤں کی کمپنی بوہرنگر انگلہیم کے مجلس نظما کا حصہ رہے۔

سیاسی سفر[ترمیم]

آپ نے 1954 میں کرسچن ڈیموکریٹک اتحاد میں شمولیت اختیار کی اور 1969 میں بنڈسٹاگ (جرمن پارلیمان) کے رکن بنے اور 1981 تک اپنی خدمات پیش کیں۔ 1974 میں وہ اپنی جماعت کے پہلی دفعہ صدارتی امیدوار بنے۔

1981 میں آپ بنڈسٹاگ کے نائب صدر بنے اور اس کے بعد مغربی برلن کے گورننگ میئر (1981-1984)۔ 1984 میں آپ کو بنڈس ورسمّلنگ (فیڈرل کنوینشن) نے جرمنی کا صدر منتخب کیا۔

وائسزاکر اپنی تقریوں کیوجہ سے مشہور ہیں

حوالہ جات[ترمیم]

َََ

  1. ربط : https://d-nb.info/gnd/118766570  — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6w23nmn — بنام: Richard von Weizsäcker — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/142036002 — بنام: Richard von Weizsäcker — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ^ ا ب بنام: Richard Karl Freiherr von Weizsäcker — Merkelstiftung person ID: http://merkelstiftung.de/Familie/Familiendaten/getperson.php?personID=I19954&tree=PWMerkel — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. ^ ا ب catalog code: 11002466 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اپریل 2018 — عنوان : Stammdaten aller Abgeordneten des Deutschen Bundestages
  6. ^ ا ب ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/1823984 — بنام: Richard Von Weizsäcker (2) — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. ^ ا ب دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Richard-von-Weizsacker — بنام: Richard von Weizsacker — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  8. ^ ا ب https://www.bundespraesident.de/DE/Die-Bundespraesidenten/Richard-von-Weizsaecker/richard-von-weizsaecker-node.html
  9. ^ ا ب جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118766570 — اخذ شدہ بتاریخ: 21 جولا‎ئی 2015 — اجازت نامہ: CC0
  10. https://cs.isabart.org/person/114546 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
  11. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12028823n — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  12. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/30412643
  13. http://web.gencat.cat/ca/generalitat/premis/pic/
  14. Olympedia people ID: https://www.olympedia.org/athletes/1200083
  15. Quirinale ID: https://www.quirinale.it/onorificenze/insigniti/16340 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 جون 2023
  16. ¦¦WCC Press Corner - Biography - Konrad Raiser¦¦