بونڈ انرجی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

علم کیمیا میں بونڈ انرجی (یعنی بندھن کی توانائ) سے مراد حرارت کی وہ مقدار ہوتی ہے جو کسی سالمے ( molecules) کی مخصوص تعداد کو جدا جدا ایٹموں میں تبدیل کر دے۔ یہ مخصوص تعداد 6.02214179×1023 مالیکیول ہے جسے ایک Mole کہا جاتا ہے۔
جب دو یا زیادہ ایٹم آپس میں مل کر متحد ہوتے ہیں تو ان کے بیرونی ترین الیکٹرانوں کے اتحاد سے ایک کیمیائ بونڈ (chemical bond) وجود میں آتا ہے۔ جب بھی کوئی کیمیائ بونڈ بنتا ہے تو توانائ یا حرارت خارج ہوتی ہے اور نیا مرکب (یا کمپاونڈ) بنتا ہے۔ اگر یہ خارج شدہ حرارت دوبارہ مل جائے تو یہ کیمیائ بونڈ حرارت جذب کر کے ٹوٹ جاتا ہے اور ایٹم پھر سے جدا جدا ہو جاتے ہیں۔ کیمیائ بونڈ جتنا مضبوط ہو گا بونڈ انرجی بھی اتنی ہی زیادہ ہو گی اور بننے والے مولیکیول میں ایٹموں کا درمیانی فاصلہ بھی اتنا ہی کم ہو گا۔

بائیں طرف دو عناصر A اور B کے درمیانی کالی لکیر کیمیائ بونڈ کو ظاہر کرتی ہے۔ بونڈ انرجی کے برابر حرارت جذب کر کے یہ بونڈ ٹوٹ جاتا ہے اور A اور B الگ الگ ہو جاتے ہیں جسے دائیں طرف دکھایا گیا ہے۔ لال تیر کے نشان یہ واضح کرتے ہیں کہ بونڈ ٹوٹنے پر دونوں ایٹموں کو اپنا اپنا الیکٹرون واپس مل جاتا ہے۔ A اور B پر نقطے ان الیکٹرانوں کو ظاہر کرتے ہیں جن سے یہ بونڈ بنا تھا۔


بائیں طرف ہائیڈروجن کا ایک ایٹم دکھایا گیا ہے۔ ایسے دو ایٹموں کے درمیان سنگل کو وہلینٹ بونڈ بننے سے ہائیڈروجن کا ایک مالیکیول H2 بن جاتا ہے جس میں دونوں ایٹموں کے الیکٹران شرکت کرتے ہیں۔
چند مولیکیلوں میں بونڈ کی لمبائی
اور توانائی[1]
(ایک انگسٹروم (Å) برابر ہوتا ہے 100 پیکو میٹر کے)
کیمیائی بونڈ بونڈ کی لمبائی
(پیکو میٹر)
بونڈ کی توانائی
(کلو جول فی مول)
H — ہائیڈروجن
H–H 74 436
H–O 96 467
H–F 92 568
H–Cl 127 432
C — کاربن
C–H 109 413
C–C 154 347
C–C= 151
=C–C≡ 147
=C–C= 148
C=C 134 614
C≡C 120 839
C–N 147 308
C–O 143 358
C=O 745
C≡O 1,072
C–F 134 488
C–Cl 177 330
N — نائٹروجن
N–H 101 391
N–N 145 170
N≡N 110 945
O — آکسیجن
O–O 148 146
O=O 121 495
F, Cl, Br, I — ہیلوجن
F–F 142 158
Cl–Cl 199 243
Br–H 141 366
Br–Br 228 193
I–H 161 298
I–I 267 151

قدرتی گیس میتھین methane کے ہر مولیکیول میں پانچ ایٹم ہوتے ہیں جو چار کیمیائ بونڈ سے آپس میں جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ ان پانچوں ایٹموں کو الگ الگ کرنے کے لیے کل 396 کلو کیلوری فی مول کی ضرورت ہوتی ہے۔ یعنی ایک کاربن ہائیڈروجن بونڈ توڑنے کے لیے اوسطاً 99 کلو کیلوری کی ضرورت ہوتی ہے جو اس بونڈ کی بونڈ انرجی ہے۔

بونڈ انرجی Bond-dissociation energy کا اوسط ہوتی ہے۔

کیمیائ بونڈ کی اقسام[ترمیم]

ایٹم کے بیرونی ترین الیکٹران آپس میں مل کر تین طرح کے بونڈ بناتے ہیں یعنی ‎آئیونک بونڈ، کوویلنٹ بونڈ اور کوآرڈینیٹ کویلنٹ بونڈ۔ اس طرح مولیکیول وجود میں آتے ہیں۔ مولیکیول بھی ایک دوسرے کے لیے کشش رکھتے ہیں جس سے تین طرح کے مزید بونڈ بن سکتے ہیں جو ,Non polar interactions, Polar interactions اور Hydrogen bonds کہلاتے ہیں۔

کیمیایئ بونڈ میں

  • covalent bond مضبوط ترین بونڈ ہوتے ہیں۔ سنگل کویلینٹ بونڈ کی بونڈ انرجی 60 سے 110 کلو کیلوری فی مول ہوتی ہے جبکہ ڈبل کویلینٹ بونڈ کی 150 اور ٹرپل کویلینٹ بونڈ کی 200 ہوتی ہے۔
  • ionic bond اس سے کافی کمزور ہوتا ہے اور اس کی بونڈ انرجی 4 سے 8 کلو کیلوری فی مول ہوتی ہے۔
  • hydrogen bond کی بونڈ انرجی 4 سے 5 کلو کیلوری فی مول ہوتی ہے۔
  • polar interaction کی بونڈ انرجی 2 سے 3 کلو کیلوری فی مول ہوتی ہے۔
  • non polar interaction یا hydrophobic interaction کی بونڈ انرجی ایک کلو کیلوری فی مول ہوتی ہے۔
Bond Bond Bond-dissociation energy Comment
(kcal/mole) (kJ/mole)
C-H C-H bond 98 410 C-H bond strength affected by substituents
(see next table)
C-F C-F bond 117 490 کاربن کے مضبوط ترین سنگل بونڈوں میں سے ایک
C-Cl C-Cl bond 79 331 more labile than C-H and C-F bonds,
chlorocarbons degrade photochemically
C-Br C-Br bond 69 285 weaker than C-Cl bonds
bromocarbons are often labile and are useful fire retardants
C-C C-C bond 83-85 348-356 strong, but weaker than C-H bonds,
routinely broken by thermal cracking
Cl-Cl کلورین 58 242 indicated by the yellowish colour of this gas
Br-Br برومین 46 192 indicated by the brownish colour of Br2
source of the Br. radical
I-I iodine 36 151 indicated by the purplish colour of I2
source of the I. radical
H-H hydrogen 104 436 strong, nonpolarizable bond
cleaved only by metals and by strong oxidants
O-H hydroxyl 110 460 comparable to strength of O=O and C-H bonds
O=O آکسیجن 119 497 strong bond, but O-H bonds are of comparable strength
N≡N نائٹروجن 226 945 نائٹروجن (N2) کے مولیکیول میں بے حد مضبوط ٹرپل بونڈ ہوتا ہے اس لیے نائٹروجن کے مولیکیول کو توڑ کر امونیا بنانے میں بڑی توانائی خرچ کرنی پڑتی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

[ترمیم]

  1. "Bond Energies"۔ Chemistry Libre Texts۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2019