لیونل میسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لیونل میسی

لیونل میسی (ہسپانوی تلفظ: [ljoˈnel anˈdɾes ˈmesi]، پیدائش 24 جون 1987) (انگریزی: Lionel Andrés Messi) ایک ارجنٹائنی گیند پا کھلاڑی ہے جو ہسپانوی کلب ایف سی بارسلونا کے لیے کھیلتا ہے جبکہ ارجنٹائنی قومی ٹیم کا کپتان ہے-

21 سال کی عمر میں لیونل میسی کی "فیفا ورلڈ پلیئر آف دی ایر - FIFA World Player of the Year" اور "فیفا بالن ڈی اور - FIFA Ballon d'Or" کے لیے نامزدگیاں ہوئیں- اگلے ہی سال 2009ء میں اس نے یہ دونوں اعزازات جیت لیے- اگلے دو سالوں 2010ء اور 2011ء میں مسلسل "فیفا بالن ڈی اور - FIFA Ballon d'Or" کا اعزاز حاصل کیا- 2010–2011 میں میسی نے یورپ میں UEFA بہترین کھلاڑی ایوارڈ بھی جیت لیا-

ابتدائی زندگی[ترمیم]

لیونل میسی روزاریو (Rosario)، ارجنٹائن میں 24 جون 1987ء کو پیدا ہوا- اس کے خاندان کا تعلق اطالوی شہر انکونا (Ancona) سے ہے- اس کے نے بڑے بھائی روڈریگو (Rodrigo) اور ماتیس (Matías) اور ایک بہن ماریا سول ہے-

پانچ سال کی عمر میں میسی نے گرانڈولی کلب (Grandoli) کے لیے فٹ بال کھیلنا شروع کیا- 1995 میں میسی نے نیو ویل اولڈ بوائز کلب میں شمولیت اختیار کی جو اس کے شہر روزیریو میں ہی ہے-

11 سال کی عمر میں میسی میں ایک ترقی ہارمون کی کمی کی تشخیص ہوئی- چارلس (Carles Rexach) ایف سی بارسلونا کے کھیلوں کے ڈائریکٹر جو میسی کی خدا داد صلاحیت کا علم رکھے تھے میسی کو ایف سی بارسلونا میں آزمائش کے لیے بلایا- چارلس نے کوئی دوسرا کاغذ نہ ہونے پر ایک کاغذ کے نیپکن پر ایک تحریری معاہدہ کی پیشکش کی- ایف سی بارسلونا نے میسی کے علاج اور اسے ہسپانیہ منتقل کرنے کے کی پیشکش کی-

پیشہ ورانہ زندگی[ترمیم]

ایف سی بارسلونا

میسی ایف سی بارسلونا کی مختلف جونیئر ٹیموں کا حصہ رہا- 16 اکتوبر 2004 کو (17 سال اور 114 دن کی عمر میں) میسی کو ایف سی بارسلونا میں شامل کر لیا گیا-

2005–2006

16 ستمبر کو تین ماہ میں دوسری بار ایف سی بارسلونا نے میسی کے معاہدہ میں ترقی کا اعلان کیا- میسی نے 26 ستمبر 2005 کو ہسپانوی شہریت حاصل کر کی-

2006–2007

2006-07 کے سیزن میں، میسی نے اپنے آپ کو ایک باقاعدہ پہلی ٹیم کی کھلاڑی کے طور پر منوایا اور 26 میچوں میں 14 گول کیے-

2007–2008

فروری 27، میسی ایف سی ولینسیا کے خلاف ایف سی بارسلونا کے لیے اپنے 100 واں میچ کھیلا-

سیزن کے خاتمہ پر میسی 16 گول کرنے کامیاب رہا اور 13 بار گول میں مدد گار رہا-

2008–2009

کلب سے روناڈینو (Ronaldinho) کی روانگی پر میسی کو 10 نمبر کی جرسی ملی-

2009 میں میسی نے کوپا ڈیل رے میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کی-

2009–2010

لیونل میسی

2009 میں UEFA سپر کپ جیتنے کے بعد ایف سی بارسلونا کے منیجر پیپ گورڈیالو (Josep "Pep" Guardiola) کہا کہ "میسی شاید بہترین کھلاڑی جو اس نے کبھی دیکھا ہے"-

2010–2011

21 اگست 2010 میسی نے اس سیزن کی پہلی ہیٹ ٹرک بنائی-

اس سیزن میں میسی نے 53 گول کیے اور 24 بار گول میں مدد گار رہا-

2011–2012

میسی نے یہ سیزن ایف سی بارسلونا کے لیے ہسپانوی سپر کپ سے شروع کیا-

اس سیزن میں میسی نے 73 گول کیے اور 29 بار گول میں مدد گار رہا-

پیشہ ورانہ زندگی کے اعداد و شمار[ترمیم]

لیونل میسی

کلب

13 مئی 2012 کے اعداد و شمار

کلب سیزن لیگ[1]
حاضری گول
یف سی بارسلونا C 2003–04 8 5
ایف سی بارسلونا B 2003–04 2ªB 5 0
2004–05 2ªB 17 6
مجموعہ 30 11
سیزن کلب لیگ لا لیگا کوپا ڈیل رے چیمپئنز لیگ سپر کپ UEFA سپر کپ فیفا کلب ورڈ کپ مجموعہ
حاضری گول مدد گار حاضری گول مدد گار حاضری گول مدد گار حاضری گول مدد گار حاضری گول مدد گار حاضری گول مدد گار حاضری گول مدد گار
2004–05 ایف سی بارسلونا لا لیگا 7 1 0 1 0 0 1 0 0 9 1 0
2005–06 17 6 3 2 1 0 6 1 1 0 0 0 25 8 4
2006–07 26 14 2 2 2 1 5 1 0 2 0 0 1 0 0 0 0 0 36 17 3
2007–08 28 10 12 3 0 0 9 6 1 40 16 13
2008–09 31 23 11 8 6 2 12 9 5 51 38 18
2009–10 35 34 10 3 1 0 11 8 0 1 2 0 1 0 1 2 2 0 53 47 11
2010–11 33 31 18 7 7 3 13 12 3 2 3 0 55 53 24
2011–12 37 50 16 7 3 4 11 14 5 2 3 2 1 1 1 2 2 1 60 73 29
مجموعہ 214 169 72 33 20 10 68 51 15 7 8 2 3 1 2 4 4 1 329 253 102

بین الاقوامی

12 جون 2012 کے اعداد و شمار


یف سی بارسلوناریال میدرد
قومی ٹیم سال حاضری گول مدد گار
ارجنٹائن U20 2004 2 3 2
2005 16 11 3
مجموعہ 18 14 5
ارجنٹائن U23 2008 5 2 2
مجموعہ 5 2 2
ارجنٹائن 2005 5 0 0
2006 7 2 2
2007 14 6 3
2008 8 2 1
2009 10 3 2
2010 10 2 2
2011 13 4 10
2012 3 7 1
مجموعہ 70 26 21

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Reserve teams in Spain play in the same league system as the senior team. However, they can not play in the same division as their senior team, so the reserve teams can not play in the Copa del Rey.

بیرونی روابط[ترمیم]