سالماتی وراثیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ابتداء میں دو اہم الفاظ کی وضاحت اور انکے مفہوم کا فرق

  • وراثی امراض = Genetic diseases : یہ وراثوں میں پیدا ہونے والے مختلف نقائص کی وجہ سے نمودار ہونے والے امراض ہیں۔ یہ نقص ، قبل از پیدائش یعنی وراثتی (heredity) بھی ہو سکتا ہے اور بعداز پیدائش یعنی حصولی (acquired) بھی۔
  • وراثتی امراض = Hereditary diseases : یہ وراثوں میں پیدا ہونے والے مختلف نقائص کی وجہ سے نمودار ہونے والے امراض ہیں۔ یہ نقص ، قبل از پیدائش یعنی وراثتی (heredity) ہوتا ہے اور اسی لیۓ انکو پیدائشی امراض بھی کہتے ہیں۔

تعریف[ترمیم]

سالماتی وراثیات (Molecular genetics) حیاتیات سے تعلق رکھنے والا وہ شعبہءعلم ہے جس میں وراثوں (Genes) کی ساخت و افعال کا مطالعہ سالماتی بنیادوں پر کیا جاتا ہے گویا یہ علم دہ اہم ترین شعبہ ہائے علم (وراثیات یعنی جنیٹکس اور سالماتی حیاتیات یعنی مالیکیولر بیالوجی) کے مدغم ہونے پر پیدائش میں آتا ہے