جامعہ اسلامیہ رضویہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جامعہ اسلامیہ رضویہ شاہدرہ لاہور میں واقع ایک دینی تعلیمی ادارہ اور اسلامی مرکز ہے۔

جامعہ اسلامیہ رضویہ کا سنگ بنیاد 1998 میں رکھا گیا۔ اس موقع پر بانی جامعہ محمد ارشد القادری کے علاوہ مولانا عبد التواب صدیقی، مفتی عبد القیوم ہزاروی، مفتی محمد عبدالحکیم شرف قادری، علامہ الٰہی بخش ضیائی قادری، صاحب زادہ رضائے مصطفیٰ نقشبندی، مولانا عثمان نوری قادری اور دیگر علمائے کرام موجود تھے۔

یہ جامعہ شاہ خالد ٹاؤن جی ٹی روڈ شاہدرہ میں واقع ہے۔ اس میں دینی علوم یعنی حفظ و ناظرہ، تجوید و قرات، درس نظامی اور تحریر و تقریر کے علاوہ جدید عصری علوم میٹرک تا ماسٹرز کی تعلیم دی جاتی ہے۔

تعلیم و تربیت اسلامی پاکستان کا مرکز جامعہ اسلامیہ رضویہ ہے۔

جامع مسجد نصرت مدینہ بھی مرکز میں واقع ہے

بیرونی روابط[ترمیم]

جامعہ اسلامیہ رضویہ کا بلاگ

حوالہ جات[ترمیم]

جامعہ اسلامیہ رضویہ

نوائے وقت

لاہور کے اسلامی مراکز[ترمیم]