ضلع ٹانک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ملکپاکستان
صوبہخیبر پختونخوا
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
ٹاؤن1
یونین کونسلیں16
صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلع ٹانک کا محل وقوع

خیبر پختونخوا کا ایک ضلع۔ ٹانک ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کي پراني تحصیل ہے۔ جس کو یکم جولائي 1992 سے ضلع کي حیثیت دي گئي۔ حدود اربع کے لحاظ سے ٹانک کو صوبہ خیبر پختونخوا کے مغربي اضلاع میں عمومی اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں خصوصي امتیازي مقام حاصل ہے۔ یہاں کے لوگ نہایت جفاکش ہیں۔ تجارتي لحاظ سے یہ ضلع ایک طرف افغانستان اور دوسري طرف صوبہ پنجاب سے ملا ہوا ہے۔ ضلع میں میانی بٹھنی اور محسود قبیلے کي اکثریت قائم ہے۔ یہ ضلع کچھ پہاڑي اور کچھ میداني ہے۔ یہ ضلع صوبہ سر حد اور کو ئٹہ کو براستہ وانا اور ژوب ملاتاہے۔ اس ضلع کي افرادي قوت نے فني لحاظ سے تجارت اور ٹرانسپورٹ میں اہم مقام حاصل کیاہے۔ جبکہ زرعي لحاظ سے یہ ضلع کافي پسماندہ اور توجہ طلب ہے۔ 2007ء میں ٹانک کے حالات بہت زیادہ خراب ہوئے۔ اور مقامی محسود طالبان نے ٹانک پر حملہ کرکے کئی پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ اور کئی اہم عمارتوں کو آگ لگا دی گئی۔


ضلع ٹانک میں بسنے والی چند قومیں

شماريات[ترمیم]

ضلع کا کُل رقبہ 1679 مربع کلوميٹر ہے۔

یہاں في مربع کلومیٹر 175 افراد آباد ہيں

سال 2004-05ميں ضلع کي آبادي 294000 تھی

زراعت اور تجارت معاش کے کلیدی ذرائع ہیںـ

کُل قابِل کاشت رقبہ 49660 ہيکٹيرز ہے