ویکیپیڈیا:رائے شماری برائے تنصیب ویکی محبت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صفحات صارف اور تبادلۂ خیال صفحات میں صارف کی محنت اور کوشش کو سراہتے ہوئے ویکی دوستوں کی جانب سے اعزازات دیے جاتے ہیں، تاکہ صارف کا حوصلہ بلند ہو اور اسے احساس بھی ہو کہ اس کی محنت اور کوششوں کو قدر کی نگاہوں سے دیکھا جارہا ہے، اس سے صارف میں مزید محنت کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔
اس کے لیے ایک خصوصی توسیع (extension) نصب کرنا ہوتا ہے، جس کا نام ویکی محبت (wikiLove) ہے، میں نے اس کی تنصیب کی درخواست بگ زلا (bugzilla) پر دی تھی۔ وہاں سے یہ جواب آیا کہ اس پر رائے شماری درکار ہے اس کے بعد یہ نصب کردی جائے گی۔ تمام احباب سے درخواست ہے کہ اپنی آراء سے نوازیں۔

  • Comment The existing request for this change is at bugzilla:40848. Requests such as these are traditionally allowed to last for at least a week to allow users to have a fair opportunity to comment. Billinghurst (تبادلۂ خیال) 12:52, 16 اکتوبر 2012 (UTC)

چنانچہ یہ رائے شماری 23 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

رائے دیں

  1. تائید۔ اس سے کام کا مزید حوصلہ پیدا ہوگا۔ --محمد شعیب 10:23, 16 اکتوبر 2012 (UTC)
  2. تائید میں 100 فیصدی اس توسیع کی حمایت کرتا ہوں۔ اس سے نئے صارفین کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی ہو گی۔ ارون ریجینلڈ (تبادلۂ خیال) 09:48, 16 اکتوبر 2012 (UTC)
  3. تائید لیکن یہاں ایک بات قابل توجہ ہے کہ کون کس کو اعزاز دے سکتا ہے، بعض اوقات صرف چند ترامیم کرنے والا شخص کسی کی اعزاز دے دیتا ہے حالانکہ اعزاز حاصل کرنے والا اعزاز کے قابل بھی نہیں ہوتا، میرے خیال میں اعزازات کی بندربانٹ کی بجائے ایک مناسب طریقے سے اعزازات تفویض کیے جائیں اور اعزاز تفویض کرنے والا شخص بھی بذات خود اس قابل ہو کہ کسی کو اعزاز دے سکے ورنہ یہاں تو ہر شخص کوئی نہ کوئی اعزاز لے کر بیٹھا ہو گا کچھ کئے بغیر بھی۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 09:55, 16 اکتوبر 2012 (UTC)
  4. تائید اگرچہ میں یہاں نیا ہوں پر یہ تجویز مجھے بہت پسند آئی ہے اور میں اس کی پوری تائید کرتا ہوں. Ejaz.h khan (تبادلۂ خیال) 10:00, 16 اکتوبر 2012 (UTC)
  5. تائید --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 18:03, 16 اکتوبر 2012 (UTC)ب
  6. تائید -- --O.bangash (تبادلۂ خیال) 18:23, 16 اکتوبر 2012 (UTC)
  7. تائید --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 07:16, 17 اکتوبر 2012 (UTC)
  8. تائید میرا خیال ہے کہ ابتدائی طور پر صرف منتظمین کو یہ اختیار ہو کہ وہ اعزاز دے سکیں۔ مزید یہ کیا جا سکتا ہے کہ اگر کسی کو کسی شعبے میں کوئی اعزاز ملا ہے تو وہ شخص کسی کو وہ اعزاز دینے کی رائے شماری میں حصہ لے سکتا ہے۔ ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 16:50, 17 اکتوبر 2012 (UTC)

نتیجہ

  • تائید حق میں آنے والی آراء: 8
  • تنقید مخالفت میں آنے والی آراء: 0

تمام ساتھیوں کی رائے کے پیشِ نظر اس توسیع کی تنصیب کے حق میں فیصلہ کیا گیا اور یہ توسیع اردو ویکیپیڈیا پر نصب کردی گئی۔