تبادلۂ خیال:حرارت

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حرارت کے صفحے پر تحریر ہے کہ حرارت کو انگریزی زبان کے حرف Q سے علامت بند کیا جاتا ہے۔یہ روایت یونیورسل نہیں ہے بلکہ مختلف سائنسی اشاعتوں (کتابوں اور جرائد) میں حرارت کے لیے مختلف علامات استعمال کی جاتی ہیں۔ بہت ساری کتابوں میں H کی علامت استعمال کی جاتی ہے۔ اور اب جدید طبیعیات میں تو عموما درجہ حرارت کو حرارت کے مترادف استعمال کیا جاتا (جس کی اپنی وجوہات ہیں اور سب سے بڑی وجہ مساوات کو غیر ضروری پیچیدگی سے پاک کرنا ہے) ہے اور اس صورت میں T کو دونوں یعنی درجہ حرارت اور حرارت کی علامت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر اچھی بات یہ ہے ہرجگہ واضح کر دیا جاتا ہے کہ کس مقدار کے لیے کون سی علامت استعمال کی جارہی ہے۔ لٰہذا میری تجویز یہ ہے کہ یہاں پر علامت کے متعلق کچھ بیاں نہ کیا جائے بلکہ قاری جب کسی سائنسی اشاعت کو پڑھے تو اُسے اُس سیاق وسباق میں جو علامت استعمال کی گئ ہو کو اختیار کرنے میں آسانی ہو۔ رفیع اللہ (تبادلۂ خیال) 13:10, 20 اکتوبر 2012 (UTC)