یغوث

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


یغوث (Yaghuth) (عربی "وہ مدد کرتا ہے" يغوث) قرآن میں (71:23) میں حضرت نوح علیہ السلام کے وقت میں دیوتا کے طور پر ذکر ہے۔

  • وَقَالُوا لَا تَذَرُنَّ آلِهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَلَا سُوَاعًا وَلَا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسْرًا

اور کہتے رہے کہ تم اپنے معبودوں کو مت چھوڑنا اور وَدّ اور سُوَاع اور یَغُوث اور یَعُوق اور نسر (نامی بتوں) کو (بھی) ہرگز نہ چھوڑنا۔" ود، سواع، یغوث، یعوق وغیرہ حضرت نوح کی قوم کے چند بتوں کے نام تھے۔ جو دوسرے بتوں سے ممتاز تھے۔
یغوث قبیلہ طے کی شاخ انعم اور قبیلہ مذحج کی بعض شاخوں کا معبود تھا۔ مذحج والوں نے یمن اور حجاز کے درمیان جرش کے مقام پر اس کا بت نصب کر رکھا تھا جس کی شکل شیر کی تھی۔ قریش کے لوگوں میں بھی بعض کا نام عبد یغوث ملتا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تفہیم القرآن ابو الاعلی مودودی ،سورة نُوْح حاشیہ نمبر :17
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔