تکیہ سلیمانیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تکیہ سلیمانیہ
التكیہ السلیمانیہ
عمومی معلومات
قسمتکیہ
مقامدمشق، شام
آغاز تعمیر1554
ڈیزائن اور تعمیر
معمارمعمار سنان (مسجد)

تکیہ سلیمانیہ (عربی: التكية السليمانية، ترکی زبان: Şam Süleymaniye Külliyesi) شام کے شہر دمشق کی ایک تکیہ ہے۔ یہ دریائے بردیٰ کے کنارے پر واقع ہے۔ اسے سلیمان قانونی نے تعمیر کروایا تھا۔ مسجد کی سنِ تعمیر 1554ء سے 1559ء ہے یعنی یہ پانچ سو سال کے قریب قدیم ہے۔ ایک مدرسہ بنام مدرسہ سلیمانیہ (سنِ تعمیر 1666ء سے 1667ء) بھی اس کے ساتھ ملحق ہے۔صحن کی بیشتر عمارات درویش فرقہ کی بنائی ہوئی ہیں جو ترکی خلافت کے زمانے میں اسلام کا ایک فرقہ تھا۔ قدیم مسجد کی عمارت کو شام میں ترکی خلافت (خلافت عثمانیہ) کی اولین تعمیرات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین[ترمیم]