زہرہ نجوم میں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

علم نجوم میں زہرہ (Venus) کو سعد اصغر کا مرتبہ حاصل ہے۔ یہ حسن کی دیوی ہے اور رنگینئی حیات، رقص و سرور اور موسیقی پر حکمران ہے۔ اسے فارسی میں ناہید جبکہ سنسکرت میں ُشکر کہتے ہیں۔ محبت، موسیقی، نسوانیت اور دولت سے اسے خاص نسبت ہے۔

زہرہ فطرطاً سعد ہے مگر وہ افراد جن کے پیدائشی زائچہ میں برج دلو، برج جدی، برج میزان، برج جوزا یا ثور طالع ہوں ان کے لیے بہت سعد ہے۔ یہ جس کوکب پر ناظر ہوتا ہے اس کی سعادت اور قوت میں اضافے کا باعث ہوتا ہے۔ اگر زہرہ زائچہ میں باقوت ہو تو مولود کو خوبصورت، حسن پرست، تخلیق کار، ہر دلعزیز اور خوش بخت بناتا ہے، عورتوں سے خاص طور پر فائدہ کرواتا ہے، بہترین سواری کا شوق دیتا ہے۔ شعر و شاعری، اداکاری اور موسیقی کی دنیا میں شہرت عطا کرتا ہے۔ اگر یہ ضعیف ہو تومولود کو شہوت پرست، عیاش، ہرجائی، راشی اور فصول خرچ بناتا ہے۔گھریلو سکون اور عائلی زندگی خاص طور پر نشانہ بنتی ہے۔

مراتب اور تعلقات[ترمیم]

منسوبات[ترمیم]

  • جنس : مونث
  • یوم : جمعہ
  • سمت : جنوب مشرق
  • رنگ : تمام ہلکے رنگ
  • پتھر : ہیرا
  • دھات : جست
  • ذائقہ : شیریں
  • اعضا : آنکھیں، معدہ
  • رشتہ : بیوی
  • پیشے : فنکار، موسیقار، کپڑے، خوشبو اور سنگھار سے متعلق کاروبار، مالیاتی امور

بیرونی روابط[ترمیم]