قانون طلب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قانونِ طلب (Law of Demand) معاشیات کی تمام شاخوں میں مستعمل سب سے بنیادی قاعدہ ہے۔ یہ قانون عملی اور مبسوط طور پر سب سے پہلے الفریڈ مارشل نے متعارف کروایا۔ اس کے مطابق ایک آزاد معیشت میں کسی شے کی مقدارِ طلب اور قیمت میں معکوس تعلق پایا جاتا ہے۔ یعنی (دیگر عناصر اثرانداز نہ ہوں تو) قیمتوں کے بڑھنے سے کسی شے کی مانگ میں کمی اور قیمتوں کے کم ہونے سے اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

بیرونی روابط[ترمیم]