مفتی منیب الرحمان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مفتی منیب الرحمان
 

معلومات شخصیت
پیدائش 8 فروری 1945ء (79 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مانسہرہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی دارالعلوم امجدیہ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ معلم ،  مصنف ،  مفتی اعظم ،  فقیہ ،  صدر نشین   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  پشتو ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت رویت ہلال کمیٹی   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ https://muftimunib.com

پروفیسر مفتی منیب الرحمٰن (پیدائش: 8 فروری، 1945ء) پاکستان سے تعلق رکھنے ولے ممتاز عالم دین، مفتی، پروفیسر اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی، پاکستان کے سابقہ چیئرمین ہیں۔

سوانح[ترمیم]

مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن صاحب 8 فروری 1945ء مطابق 1364ھ کو موضع نمبل (اپر تناول)، تحصیل اوگی، ضلع مانسہرا ( ہزارہ ڈویژن صوبہ خیبرپختونخوا)میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد کا نام قاضی حبیب الرحمٰن اور دادا کا نام قاضی عبد اللہ ہے۔ مفتی صاحب کو یہ شرف حاصل ہے کہ آپ عباسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ گذشتہ سات پشتوں سے علم و فضل میں مشہور چلا آرہا ہے۔اس وقت آپ کی عمرشمسی تقویم کے اعتبارسے 75سال جبکہ ہجری تقویم کے اعتبار سے 77 سال ہے۔ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے کے سبب بعض لوگ آپ کے نام کے ساتھ ’’ہزاروی‘‘کالاحقہ بھی استعمال کرتے ہیں۔

علوم اسلامیہ کی تکمیل[ترمیم]

آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقہ میں ہی حاصل کی اور گورنمنٹ ہائی اسکول اوگی سے میٹرک کیا۔ دینی علوم میں فارسی کی کتب اپنے والد ماجد اور والدہ سے پڑھیں۔ اس کے بعد جامعہ نظامیہ لاہور میں درسِ نظامی کی کتب پڑھیں۔ ایک سال جامعہ اسلامیہ بہاول پور میں پڑھا۔ 1965ء میں آپ نے فاضل عربی کیا۔ دورۂ حدیث 1966ء میںشیخ الحدیث علامہ مولانا عبدالمصطفٰی الازہری علیہ الرحمۃ سے دار العلوم امجدیہ کراچی میں کیا۔ 1969ء میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ 1971ء میں گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن سے بی ایڈ کیا اور 1973ء میں آپ نے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔

اساتذہ[ترمیم]

آپ کے اساتذہ میں آپ کی والدہ سرفہرست ہیں جنھوں نے آپ کو آدابِ زندگی سکھانے کے علاوہ فارسی کی بنیادی درسی کتابیں (کریما، نامِ حق، پندنامہ وغیرہ) پڑھائیں۔ علاوہ ازیں جن اساتذہ سے آپ نے علوم اسلامیہ کافیض حاصل کیا، ان میں سے چند کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں:

٭علامہ قاضی حبیب الرحمن صاحب (آپ کے والد ماجد)

٭علامہ مفتی عبد القیوم ہزاروی (ناظم اعلیٰ، جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور)

٭علامہ عبدالمصطفٰی الازہری (شیخ الحدیث دار العلوم امجدیہ)

٭جسٹس (ر)ڈاکٹرعلامہ مفتی سید شجاعت علی قادری (مفتی دار العلوم امجدیہ کراچی، بانی مہتمم دار العلوم نعیمیہ کراچی)

کام[ترمیم]

ان کا گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر درس و تدریس تفسیر، حدیث، فقہ، عربی ادب اور دیگر اسلامی موضوعات پر 30 سے ​​زائد سال کا تجربہ ہے۔ پروفیسر منیب الرحمن نے تفہیمِ المسائل، قانونِ شریعت، اصولِ فقہ اسلام اور دوسری بے شمار کتب لکھی ہیں۔

دار العلوم نعیمیہ کراچی میں آپ 1973ء سے مسلسل فرائضِ تدریس انجام دے رہے ہیں۔اسی طرح 1985ء میں آپ نے تدریس کے ساتھ ساتھ دارالافتاء کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیںجوآج بھی جاری ہیں اورنہ صرف پاکستان سے بلکہ دنیا بھر سے لوگ آپ کی خدمت میں استفتاء بھیجتے ہیں اورآپ ان کے تسلی بخش جوابات دیتے ہیں۔آپ کے فتاویٰ جات کا مجموعہ ’’تفہیم المسائل‘‘ کے نام سے 11مجلدات میں شائع ہوچکاہے۔ ان فتاویٰ میں کئی فتاویٰ ایسے ہیں جوبڑے تحقیقی اورمنفرداندازمیں لکھے گئے ہیں۔

تصنیف و تالیف[ترمیم]

•دیگر کئی کتابیں لکھیں۔

عہدے[ترمیم]

  • سابق چیئرمین، مرکزی رویت ہلال کمیٹی، پاکستان
  • صدر، تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان
  • صدر، دارلعلوم دار العلوم نعیمیہ کراچی
  • پروفیسر، جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی
  • جنرل سیکرٹری اتحاد تنظیمات بین المدارس
  • پروفیسر منیب الرحمن وفاقی جامعۂ اردو اور انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ کراچی کے ایک رکن بورڈ کے طور پر کام کرتے ہیں۔

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

muftimunib.com