شالیمار ایکسپریس (پاکستان)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شالیمار ایکسپریس
Shalimar Express
مجموعی جائزہ
قسم سروسایکسپریس
موجودہ آپریٹرپاکستان ریلویز اور ائر ریل سروسز
موقع حبالہwww.ars.net.pk
روٹ
آغازکراچی کینٹ
اسٹاپ5
اختتاملاہور جنکشن
فاصلہ1,286 کلومیٹر (799 میل)
سروس فریکوئنسیروزانہ
ٹرین تعداد27 اپ (کراچی -> لاہور), 28 ڈاون (لاہور -> کراچی)
بورڈ خدمات
کلاسزایکونومی, اے سی لوئر اور اے سی پارلر
بیٹھنے کا انتظامدستیاب
سونے کے انتظاماتدستیاب
کیٹرنگ سہولیاتدستیاب
سامان سہولیاتدستیاب
تکنیکی
ٹریک گیجبراڈ گیج
شالیمار ایکسپریس نقشہ راستہ

شالیمار ایکسپریس پاکستان کی ایک تیز رفتار ایکسپریس ٹرین ہے جو کراچی اور لاہور کے درمیان روزانہ چلتی ہے۔ اس ٹرین کا شمار پاکستان کی تیز رفتار اور مشہور ٹرینوں میں ہوتا ہے۔ اس کا نام لاہور کے مشہور اور تاریخی شالیمار باغ پر رکھا گیا ہے۔ اس ٹرین کا افتتاح 1979ء میں صدر پاکستان محمد ضیاء الحق نے کیا۔ ابتدا میں یہ ٹرین مکمل طور ائرکنڈیشن پالر ڈبوں پر مشتمل تھی اور یہ کراچی سے لاہور تک کا 1,214 کلومیٹر (754 میل) فاصلہ 16 گھنٹوں میں طے کرتی تھی۔[1]

پاکستان ریلویز نے اس ٹرین کو 27 جولائی 2010ء میں خسارے کی بنا پر بند کر دیا۔ تاہم 19 مہینوں کی بندش کے بعد 24 فروری 2012ء میں اس ٹرین کو ایک نجی کمپنی ائر ریل سروسز کے تعاون سے دوبارہ شروع کر دیا گیا۔[2]

شالیمار ایکسپریس اکانومی، ائرکنڈیشن لوئر اور ائرکنڈیشن پارلر کلاس ڈبوں پر مشتمل ہے۔ یہ کراچی سے لاہور تک کا 1,286 کلومیٹر (799 میل) فاصلہ 18 گھنٹوں میں طے کرتی ہے۔

راستہ[ترمیم]

کراچی تا لاہور براستہ حیدر آباد، روہڑی، ملتان اور فیصل آباد

اسٹاپز[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Owais Mughal۔ "Pakistan Railways Train Names"۔ IRFCA۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2013 
  2. Reliving memories of old: Shalimar Express ready to chug on tracks again Published in دی ایکسپریس ٹریبیون on 25th December 2012. Retrieved on 20 August 2013