پیوستگی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مثل تولید (کلوننگ) کے مختلف مراحل؛ عمل پیوستگی مرحلہ 6 پر کی جارہی ہے

پیوستگی کو ligation بھی کہتے ہیں اور یہ حیاتی طرزیات میں استعمال کیا جانے والا ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں ڈی این اے کے ٹکڑوں کو آپس میں جوڑا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ جوڑنے یا پیوستہ کرنے کا عمل ایک خاص جین (جس کو ویکٹر (سمتیہ) کہتے ہیں) میں کیا جاتا ہے جو ہماری مطلوبہ جین (وہ DNA کا ٹکڑا جس کا پیوند لگایا گیا ہو) کے لیے ایک گاڑی کا کام کرتا ہے۔ پیوستگی کا عمل مثل تولید میں بکثرت استعمال میں ہے۔