کویتا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کویتا
معلومات شخصیت
مقام پیدائش کراچی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نسرین رضوی[1](ولادت: ؟) جو کویتا کے نام سے مشہور ہیں، ایک پاکستانی فلمی اداکارہ ہیں جو فلم میرے سپنے (1975ء)، سوسائٹی گرل، محبت اور مہنگائی (1976ء)،[2] کبھی کبھی (1978ء)، مٹھی بھر چاول (1978ء)، میاں بیوی راضی (1982ء) اور قسم (1993ء) فلموں کے لیے مشہور ہیں۔

نسرین نے زیادہ تر اپنی معروف بڑی بہن سنگیتا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں کام کیا ہے۔ کوویتا نے اپنے 18 سالہ فلمی زندگی کے دوران، 1974ء سے 1993ء تک تقریباً 70 فلموں میں کام کیا۔ 1993ء میں، انھوں نے پاکستانی فلمی دنیا چھوڑ دی اور امریکہ میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔[3]

ذاتی زندگی[ترمیم]

اداکارہ کویتا بطور نسرین رضوی پیدا ہوئی تھیں۔[3] وہ اداکارہ سنگیتا کی بہن اور برطانوی نژاد امریکی اداکارہ جیا خان کی چاچی بھی ہیں۔ 1970ءاور 1980ء کی دہائی کے دوران دونوں بہنوں(سنگیتا اور کویتا) کافی مقبول تھیں۔ کویتا اب امریکہ میں رہتی ہیں۔

ایوارڈ[ترمیم]

نسرین رضوی نے 2 نگار ایوارڈز جیتا - پہلے فلم تیرے سپنے (1975ء) کے لیے، پھر دوسرا ایوارڈ 1976ء میں سوسائٹی گرل کے لیے۔ دونوں مرتبہ ان کو یہ ایوارڈ 'بہترین معاون اداکارہ' درجے میں دیا گیا۔

منتخب فلمو گرافی[ترمیم]

کویتا نے 1974ء سے 1993ء تک تقریباً 70 فلموں میں کام کیا۔ جن میں سے کچھ نام یہاں دیے گئے ہیں؛

  • تیرے میرے سپنے (1975ء)
  • مجھے گلے لگا لو (1976ء)
  • سوسائٹی گرل (1976ء)[2]
  • محبت اور مہنگائی (1976ء)[2]
  • وقت (1976ء)[2]
  • کبھی کبھی (1978ء)
  • مٹھی بھر چاول (1978ء)[2]
  • مہندی لگی میرے ہاتھ (1980ء)
  • میاں بوی راضی (1982ء)[2]
  • خون کا قرض (1982ء)[2]
  • جینے نہیں دوں گی (1985ء)[3]
  • دکت (1989ء)
  • منیلا کے جانباز (1989ء)[2]
  • سیرین (1990ء)
  • قتل قیدی (1991ء)[2]
  • ہجرت (1992ء)
  • قسم (1993ء)

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "The unforgettable iconic queens of 70s cinema" (بزبان انگریزی)۔ 29 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2019 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح Kaveeta's filmography on Complete Index To World Film (CITWF) website Retrieved 24 جنوری2019
  3. ^ ا ب پ Profile of actress Kaveeta on urduwire.com website Retrieved 24 جنوری2019