مدیحہ شاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مدیحہ شاہ
معلومات شخصیت
پیدائش (1970-02-08) فروری 8, 1970 (عمر 54 برس)
لاہور
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد = 1.58 میٹر (5 فٹ 2 انچ)
عملی زندگی
پیشہ اداکاری، منچ رقاصہ

مدیحہ شاہ یا روبینہ بٹ (ولادت: 8 فروری 1970ء) ایک پاکستانی فلم و منچ اداکارہ اور رقاصہ ہیں۔ مدیحہ شاہ 1980ء اور 1990ء کی دہائی کے دوران فلم میں سرگرم تھیں۔[1]

پیشہ وارانہ زندگی[ترمیم]

مدیحہ شاہ نے بطور ماڈل اپنے پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا اور ان کے ایک سہیلی نے ان کو ٹیلی ویژن سے متعارف کرایا۔ مدیحہ شاہ کا پہلا ڈراما، پنجابی زبان کی ہری بھری چھاؤں تھا جو لاہور ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا تھا۔ 1989ء میں، مدیحہ شاہ نے راشد ڈار کے ٹیلی ویژن ڈرامے سورج کے ساتھ ساتھ میں کام کیا۔ اس ڈرامے میں مدیحہ شاہ نے جسمانی طور پر معذور لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد مدیحہ شاہ نے متعدد سیریل اور ڈراموں میں کام کیا۔ مدیحہ شاہ کا پہلا کردار الطاف حسین کی فلم 'نگینہ' میں تھا جہاں انھوں نے شان شاہد کے برخلاف کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد مدیحہ شاہ متعدد فلموں میں نظر آئیں اور 1990ء کی دہائی تک وہ منچ ڈراموں بھی کام کر رہی تھی جن میں منچ ڈراما جنم جنم کی میلی چادر شامل ہے۔

2015ء میں ، مدیحہ شاہ کو فیشن ڈیزائن میں بھی دلچسپی پیدا ہو گئی۔ جولائی 2015ء میں، پاکستان کے کراچی میں فیشن نمائش کا انعقاد کیا۔[1]

ذاتی زندگی[ترمیم]

مدیحہ شاہ کی ابتدائی نو عمر میں ہی سید واجد علی شاہ کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور ان کا آخری نام "شاہ" پڑ گیا تھا لیکن اس کے کچھ وقت بعد ہی طلاق ہو گئی تھی۔ مدیحہ شاہ نے نومبر 2014ء میں جاوید اقبال (کینیڈین تاجر ) سے شادی کی تھی۔[2]

مدیحہ شاہ کے خاندان والوں نے مدیحہ کے فلمی فیصلے سے انکار کر دیا، لیکن آخر کار مدیحہ شاہ کی والدہ نے اپنی بیٹی کے اداکارہ بننے کے فیصلے کو قبول کر لیا۔ مدیحہ شاہ کے والد، جو ایک اعلی سرکاری اہلکار ہیں، ابھی بھی مدیحہ کے فلمی فیصلے کو ناپسند کرتے ہیں۔

قابل ذکر فلمیں[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Shoaib Ahmed۔ "CULTURE CIRCLE: Much-awaited Lollywood films all set for Eid"۔ dawn.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2015 
  2. InpaperMagazine۔ "Married Madiha"۔ dawn.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2015