کتاب روت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کتاب روت (عبرانی: ) عبرانی بائبل کی کتاب ہے۔روت ایک چھوٹی سی کتاب ہے جس میں ایک موآبی خاتون روت کا مثالی کردار پیش کیا گیا ہے۔ آپ موآب کے علاقے کی رہنے والی تھیں۔ یہ علاقہ بحیرہ مردار (Dead Sea) کے مشرق میں واقع تھا۔ آپ ایک یہودی گھرانے میں شادی کر لینے کے باعث قوم یہود میں شامل ہو گئی تھیں۔ جیسا کہ اُس زمانے کا رواج تھا انھوں نے اپنے پہلے خاوند کی وفات کے بعد اپنے ہی ایک رشتہ دار بوعز سے شادی کر لی۔ اس کے بعد اُن کا ایک بیٹا پیدا ہوا۔ یہ بیٹا حضرت داؤد علیہ السلام کا دادا بنا۔روت کو اہل یہود کی طرف سے بہت عزت دی جاتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ باہر سے یہود میں شامل ہوئیں اور اُن سے داؤد علیہ السلام جو نبی بھی بنے اور عظیم بادشاہ بھی ہوئے کا خاندان شروع ہوا۔ روت کی کتاب یہودیوں کی مقدس کتاب شمار کی جاتی ہے۔ یہ کتاب عید پنتکست کے دنوں میں یہودی خاندانوں میں خاص طور پر پڑھی جاتی ہے۔ اس عید کے منائے جانے کی تفصیل کتاب احبار باب 15 کی آیات 15 تا 21 میں موجود ہیں۔ بعض علما اس کتاب کو سموئیل علیہ السلام نبی کی تصنیف مانتے ہیں حالانکہ اس کتاب میں اُس کے مصنف کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں ملتا۔ بعض کا خیال ہے کہ یہ کتاب سموئیل علیہ السلام کے بہت بعد کے زمانہ کی تصنیف ہے۔ چونکہ اس کتاب میں دو جگہ یعنی بات 4 آیت 17 اور 22 میں داؤد علیہ السلام کا نام آیا ہے اس لیے خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کتاب یہودی بادشاہوں کے زمانہ کے دوران یا بعد کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں روت، نعومی اور بوعز تین مرکزی کردار ہیں۔ تینوں نہایت خدا پرست اور خدا ترس انساان ہیں۔ اُن کے ایمان میں کسی حال کمی نہیں ہوتی۔ اس سے اہل یہود اور مسیحی یہ سبق لیتے ہیں اور باقی سب کو بھی لینا چاہیے کہ خدا تعالیٰ اپنے ایماندار بندوں کو ہمیشہ سنبھالتا ہے اور انھیں کبھی فراموش نہیں کرتا۔ اس کتاب کو چار حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

  1. نعومی اور الیملک کی موآب سے نقل مکانی، باب 1 آیت 1 تا 22۔
  2. بوعز اور روت کی ملاقات، باب 2 آیت 1 تا 23۔
  3. نعومی کا منصوبہ، باب 13 آیت 1 تا 18۔
  4. بوعز، روت سے شادی کر لیتا ہے، باب 4 آیت 1 تا 18۔
کتاب روت
ماقبل  عبرانی بائبل مابعد 
مسیحی
عہدنامہ قدیم
مابعد 

حوالہ جات[ترمیم]