یوسف ہارون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یوسف ہارون
وزیر اعلیٰ سندھ
مدت منصب
فروری 1949 – مئی 1950
حکمران جارج ششم
پیر الہی بخش
قاضی فضل اللہ عبید اللہ
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1916ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 12 فروری 2011ء (94–95 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نیویارک شہر   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
جماعت مسلم لیگ   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
عملی زندگی
مادر علمی سینٹ پیٹرک اسکول   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

یوسف ہارون( 1916ء-12 فروری2011ء) نیویارک،امریکا میں فوت ہوئے۔ وہ 18 فروری 1949ءسے 7 مئی 1950ء تک صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے تھے۔ انکا تعلق سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ سے تھا۔ وہ کراچی کے سٹی ناظم بھی تھے اور 1969ء میں مشرقی پاکستان کے گورنر بھی رہے۔ وہ روزنامہ ڈان کے بانیوں میں سے تھے۔

عملی سیاست

یوسف ہارون کی پیدائش تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما سر عبد اللہ ہارون کے گھر انیس سو سترہ میں ہوئی۔ انھوں نے جوانی میں ہی سیاست میں قدم رکھا اور وہ کراچی کے سب سے کم عمر میئر رہے اس کے بعد انیس سو چھالیس میں صوبہ سندھ سے مسلم لیگ کے ٹکٹ پر انڈین قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، ان کے مد مقابل سندھ کے نامور سیاسی گھرانے کے فرد پیر علی محمد راشد تھے، جنہیں قوم پرست رہنما جی ایم سید کی حمایت حاصل تھی۔

وزیر اعلیٰٰ

تقسیم ہند کے بعد وہ سندھ کے وزیر اعلیٰ بنے اور پھر انیس سو پچپن میں وہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور آئی آئی چندریگر کی کابینہ میں انھیں کشمیر کا قلمدان دیا گیا۔

گورنر

جنرل ایوب خان کے ابتدائی دور میں انھوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی مگر بعد میں ان کے دور کے آخری ایام یعنی بیس مارچ انیس سو انسٹھ میں انھیں مغربی پاکستان کا گورنر بنادیا گیا۔ لیکن انھوں نے یہ فرائض صرف پانچ روز ادا کیے جس کے بعد ملک میں مارشل لاکا نفاذ ہو گیا۔ یوسف ہارون کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے جنرل ایوب خان، ذو الفقار علی بھٹو اور مجیب الرحمان کے درمیان اختلافات دور کرنے کی بھی کوشش کی۔

ڈان

انیس سو پینسٹھ میں جب روزنامہ ’ڈان‘ کے ایڈیٹر الطاف حسین ایوب خان کابینہ میں شامل ہوئے تو یوسف ہارون نے چیف ایڈیٹر کا عہدہ سنبھال لیا۔ انیس سو اکہتر میں یوسف ہارون امریکا کے شہر نیو یارک منتقل ہو گئے۔ اور وہیں انتقال کر گئے۔

سیاسی عہدے
ماقبل 
شمبو ناتھ مولراج
میئر کراچی
1944 – 1945
مابعد 
مینوئل موکوئٹا
ماقبل  وزیر اعلیٰ سندھ
1949 – 1950
مابعد 
ماقبل  گورنر مغربی پاکستان
1969
مابعد 

حوالہ جات