لزبوس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Περιφερειακή ενότητα / Δήμος
Λέσβου
علاقائی اکائی
میتیلین
میتیلین
شمال مشرقی بحیرہ ایجیئن میں لزبوس
شمال مشرقی بحیرہ ایجیئن میں لزبوس
ملکیونان
علاقہشمالی ایجیئن
دار الحکومتمیتیلین
رقبہ
 • کل1,632.8 کلومیٹر2 (630.4 میل مربع)
آبادی (2011)
 • کل86,436
 • کثافت53/کلومیٹر2 (140/میل مربع)
نام آبادیلیزبین
رمزِ ڈاک81x xx
زموز علاقہ225x0
کار پلیٹیںΜΥ
ویب سائٹwww.lesvos.gr

لزبوس (Lesbos) (یونانی: Λέσβος; یونانی تلفظ: [ˈle̞zvo̞s]) شمال مشرقی بحیرہ ایجیئن میں واقع ایک یونانی جزیرہ ہے۔ اس کا رقبہ 1،632 مربع کلومیٹر (630 مربع میل) اور اس کا خط ساحل 320 کلومیٹر (199 میل) طویل ہے۔ یہ تیسرا سب سے بڑا یونانی جزیرہ ہے۔ یہ ترکی سے ایک تنگ آبنائے میتیلینی سے جدا ہے۔

لفظ لیزبین (نسوانی ہم جنسیت) کی ایک معنی صافو کی نظموں سے ماخوذ ہیں جو جزیرہ لزبوس پر پیدا ہوئی تھی۔ جس نے دوسری عورتوں کے بارے میں انتہائی جذباتی مواد لکھا ہے۔

اسی تعلق کی بنا پر لزبوس اور خاص طور پر اریسوس شہر جو صافو کا مقام پیدائش ہے لیزبین سیاح اکثر اس کا دورہ کر رہے ہیں۔[1] جزیرہ لزبوس کے ایک گروہ نے "لیزبین" جو کے مقامی لوگوں کا نام آبادی ہے بطور نسوانی ہم جنسیت گروہوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک قانونی درخواست دی تھی۔ جس میں درخواست گزار کا کہنا ہے یہ "توہین" ہے اور دنیا بھر میں ان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر کے انھیں ذلیل کیا جا رہا ہے۔[2][3]

جب عثمانی ترکوں نے جزیرہ لزبوس فتح کیا تو اس کا نام تبدیل کرکے مِدیلّی(عثمانی ترکی:مِدلّلی) رکھ دیا تھا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Bain Carolyn; Clark, Michael; Hannigan, Des (2004)۔ Greece۔ Lonely Planet۔ صفحہ: 568–570۔ ISBN 1-74059-470-3  Cite uses deprecated parameter |coauthors= (معاونت)
  2. Lesbos islanders dispute gay name
  3. Lesbos locals lose lesbian appeal

بیرونی روابط[ترمیم]