جیا خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جیا خان
(انگریزی میں: Jiah Khan ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش 20 فروری 1988(1988-02-20)ء
نیویارک شہر
وفات 3 جون 2013(2013-60-30) (عمر  25 سال)
جوہو، ممبئی، بھارت
وجہ وفات پھانسی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات قتل [1]  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت برطانوی، امریکی
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی لی اسٹریسبرگ ٹھیٹر اینڈ فلم انسٹی ٹیوٹ [1]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ
مادری زبان انگریزی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی [1]،  انگریزی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 2007–2013
ویب سائٹ
ویب سائٹ Jiahkhan.com
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نفیسہ رضوی خان (انگریزی: Jiah Khan؛ ولادت: 20 فروری، 1988ء - وفات: 3 جون 2013ء) جو جیا خان کے نام سے مشہور تھیں، ایک برطانوی نژاد امریکی اداکارہ اور گلوکارہ تھیں جنھوں نے بھارتی فلموں میں کام کیا۔[2]ان کو بنیادی طور پر 2008ء کی فلم گجنی میں اداکاری کے لیے جانا جاتا ہے۔[3] وہ 2007ء سے 2010ء کے درمیان میں تین ہندی فلموں میں نظر آئیں۔[4] ان کی تیسری اور آخری فلم 2010ء میں آئی فلم هاؤس فُل تھی۔[5] 2012ء میں جیا خان نے اپنا نام واپس بدل کر نفیسہ رکھ لیا تھا۔[6]

24 مئی 2013ء کو انھوں نے اپنا آخری بار ٹویٹ لکھا تھا جس میں انھوں نے الوداع کہہ دیا تھا۔ جیا نے ٹویٹر اکاؤنٹ اصلی نام نفیسہ خان کے نام سے ہی بنایا تھا۔ انھوں نے 24 مئی کو آخری ٹویٹ کیا، 'سوری ٹوئٹر میں جا رہی ہوں، تھوڑا وقفے لے رہی ہوں ... کبھی کبھی آپ کو آپ کی یادیں تازہ کرنے کے لیے آرام کی ضرورت پڑتی ہے۔ 3 جون 2013ء کو رات گئے جیا خان کی پھندا لگی ہوئی لاش ان کے جوہو میں واقع گھر سے برآمد ہوئی۔ جہاں وہ اپنی ماں کے ساتھ رہتی تھی۔

نوکیا ایپلی کیشنز دعوت میں جیا خان

ابتدائی زندگی[ترمیم]

جیا خان کی پیدائش 20 فروری، 1988ء کو نیو یارک میں ایک میں ایک مسلم خاندان میں ہوئی۔ ان کے والد علی رضوی خان ایک ہندوستانی نژاد امریکی اور ماں رابعہ امین ایک ہندی فلم اداکارہ ہیں جو آگرہ، اتر پردیش سے ہیں۔[7][8] رابعہ امین طاہر حسین کی فلم دولہا بکتا ہے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ جیا خان کی دو چھوٹی بہنیں بھی ہیں،[9] ممبئی آنے سے پہلے جیا نے لندن میں تعلیم اور ایڈیکسل میں اے لیول حاصل کیا تھا۔[10] وہ بالی ووڈ میں اپنی قسمت آزمانے ممبئی آئی۔ وہ چھ سال کی عمر میں رام گوپال ورما کی سابق پسندیدہ اداکارہ ارملا ماٹونڈکر کی فلم رنگیلا سے بہت متاثر ہوئی اور بالی ووڈ آنے کے لیے حوصلہ افزاء ہوئیں ۔[11][12] جیا خان کی پھوپھی، پاکستانی اداکارہ سنگیتا (پروین رضوی) اور کویتا (نسرین رضوی) ہیں۔[13]

جیا خان تربیت یافتہ اوپیرا گلوکار بھی تھی اور صرف سولہ سال کی عمر میں اس نے چھ پوپ گانوں میں حصہ لے چکی تھی۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک البم شائع کرنا چاہتی تھی- اور برٹنی سپیئرز، میڈونا اور لاؤنج موسیقی کے ساتھ مخلوط موسیقی دینا چاہتی تھی۔ جیا خان نے کئی سال تک رقص بھی سیکھا اوروہ سالسا، جاز، كتھك، بیلے، راگ اور بیلی رقص جیسی رقص کے اندازجانتی تھی۔ ان کی تعلیم مین ہیٹن میں لیسٹریس برگ تھیٹر اینڈ فلم انسٹی ٹیوٹ میں ہوئی، جسے انھوں نے فلموں کی پیشکش حاصل ہونے پر بھی چھوڑ دیے۔[14]

اس کے شادی شدہ ہونے کے بارے میں مکمل معلومات موجود نہیں ہیں لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے کسی غیر ملکی سے شادی بھی کی تھی۔ کچھ دیگر خبروں کے مطابق اداکار آدتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کے ساتھ اس کے تعلقات تھے۔

جیا کی رسمی ویب گاہ کے مطابق اس نے لندن میں انگریزی ادب کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد اس نے شیکسپیئر اور اداکاری کے بارے میں تعلیم حاصل کی۔ اس کی زندگی میں سب سے بڑا موڑ اس وقت آیا جب بالی ووڈ ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے انھیں اپنی فلم 'نشبد' میں امیتابھ بچن کے ساتھ لیڈ رول دیا۔

کیریئر[ترمیم]

جیا کی پہلی فلم ایک بال آرٹسٹ کے طور پر دل سے نامی فلم تھی۔ جس میں اس نے منیشا کوئرالا کے بچپن کا کردار ادا ہے۔ سولہ سال کی عمر میں اس نے مکیش بھٹ کی فلم تم سا نہیں دیکھا سے آغاز کرنے کی کوشش کی لیکن کردار اس کے لیے کافی بڑا ہونے کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئی اور اس کی جگہ دیا مرزا کو لے لیا گیا۔[15] دو سال بعد 2006ء میں اس نے متنازع فلم نشبد میں امیتابھ بچن کے ساتھ کردار ادا کیا۔ [16]فلم کو مارچ 2007ء میں ریلیز کیا گیا۔ اس فلم میں اس نے ایک گانا بھی گایا۔[17]

جیا نے عامر خان کے ساتھ اے۔ آر مرگادوس کی فلم گجنی، جو اسی نام کی تمل فلم کا ریمیک تھی، میں کردار ادا کیا۔ اسے کین گھوش کی فلم چانس پہ ڈانس میں ایک بڑا کردار شاہد کپور کے ساتھ دیا گیا لیکن ان کی جگہ جینیلیا ڈی سوزا نے لے لی۔ خان نے بعد میں ساجد خان کی فلم ہاوس فل میں دیویکا کا کردار ادا کیا۔[18]

وفات[ترمیم]

اداکارہ جیا خان 3 جون 2013ء کو (بھارتی وقت کے مطابق رات 10:45 بجے) نامعلوم وجوہات کی بنا پر جوہو میں واقع ساگرترگ اپارٹمنٹ میں اپنے رہائش گاہ پر پھانسی کے پھندے پر جھولتی ہوئی پائی گئیں۔[19] اس وقت ان کے گھر پر نہ ان کی والدہ تھیں اور نہ ہی ان کی بہنیں۔[20] ان کو فوراً ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔[21][22] بعض ذرائع کے مطابق وہ ڈپریشن کا شکار تھی۔ اکیلا پن ان کو ستاتا تھا۔ وہ گذشتہ کچھ مہینوں سے ڈپریشن میں تھی۔ جیا خان کے ساتھ مبینہ طور پر تعلقات میں خود کشی کے لیے اکسانے کے الزام میں سورج پنچولی کو 10 جون، 2013ء کو حراست میں لے لیا گيا تھا۔[23]

اہم فلمیں[ترمیم]

سال فلم کردار تبصرہ
1998ء دل سے نوجوان میگھنا چائلڈ آرٹسٹ
2007ء نشبد جیا نامزد: فلم فیئر ایوارڈ نئی اداکارہ
2008ء گجنی سنیتا
2010ء ہاوس فل دیویکا

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ https://timenote.info/fr/Nafisa-Khan
  2. نوبھارت ٹائمز ڈاٹ کام (4 جون 2013ء)۔ "جیا خان نے خودکشی کی"۔ نوبھارت ٹائمز۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2015 
  3. ون انڈیا (21 نومبر 2006ء)۔ "جیا خان"۔ ون انڈیا۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2015 
  4. Jiah Khan all praise for Aamir آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hindu.com (Error: unknown archive URL) The Hindu – 26 نومبر2008
  5. "Jiah Khan now Nafisa Khan"۔ India Today۔ 13 October 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2013 
  6. نشاط باری۔ "جیا خان اب نفیسہ خان"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2015 
  7. "Bollywood actress Jiah Khan found dead in Mumbai"۔ BBC News۔ 4 June 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جون 2013 
  8. Khalid Mohamed (17 February 2007)۔ ""I'm not related by blood to Tahir Hussain's family. I'm not his daughter. I don't even know how Aamir Khan looks like" – Jiah Khan"۔ بالی وڈ ہنگامہ۔ 10 مئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2011 
  9. "Failing career, troubled love life killed 25-year-old Jiah Khan?"۔ Hindustan Times۔ 6 May 2013۔ 06 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جون 2013 
  10. "Bollywood actress Jiah Khan found dead in Mumbai"۔ BBC News۔ 4 June 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جون 2013 
  11. "10 unknown facts about Jiah Khan – 10 unknown facts about Jiah Khan – Yahoo! Movies India"۔ 08 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2017 
  12. Bollywood | Jiah Khan | Interview | Nishabd آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ entertainment.oneindia.in (Error: unknown archive URL) Oneindia 21 November 2006
  13. "Bollywood starlet Jiah Khan found dead"۔ The Express Tribune۔ 4 June 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2015 
  14. Krishnaveni, S (7 March 2007)۔ "Sound the siren"۔ Gulf News۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جون 2013 
  15. "From Nishabd to Housefull: Who was Nafisa 'Jiah' Khan?"۔ 4 June 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2017 
  16. "India Today, Volume 31, Issues 13–25"۔ India Today۔ Thomson Living Media India Limited۔ 2006۔ صفحہ: 64 
  17. "Nishabd is a total loss"۔ Rediff۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جون 2013 
  18. "First Look: Chance Pe Dance"۔ Star Box Office۔ 06 نومبر 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اکتوبر 2009 
  19. Chris Lee (4 June 2013)۔ "Bollywood star Jiah Khan dead of apparent suicide"۔ Los Angeles Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جون 2020 
  20. "Jiah Khan found dead in Mumbai; suicide suspected"۔ Hindustan Times۔ 5 June 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جون 2020 
  21. "No messages found in Jiah's beau's phone"۔ The Times of India۔ 09 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جون 2013 
  22. "Jiah Khan was planning to quit movies, turn interior designer | NDTV Movies.com"۔ Movies.ndtv.com۔ 08 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جون 2013 
  23. Vijay V Singh (11 June 2013)۔ "Aditya Pancholi's son Suraj held for abetting Jiah Khan's suicide"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 13 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2013 

بیرونی روابط[ترمیم]