لینا چنداورکر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لینا چنداورکر
 

معلومات شخصیت
پیدائش 29 اگست 1950ء (74 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دھارواڑ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات کشور کمار (1980–1987)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

لینا چنداورکر (انگریزی: Leena Chandavarkar) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔[1]

لینا آرمی بیک گراؤنڈ رکھتی ہیں۔ انھیں فلموں میں سنیل دت لائے تھے۔ فلم تھی " من کا میت " . یہ فلم تو نہیں چلی مگر لینا کو کافی ساری اور فلمیں ملنے لگیں. شوخ چنچل سی لینا نے کئی کامیاب فلمیں دیں اور بڑے بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کیا. وہ دلیپ کمار کی بہت بڑی فین رہی ہیں۔ اس لیے اُنکی یہ تمنّا تھی کہ دلیپ صاحب کے ساتھ بھی کام کریں اور اُنکی یہ تمنّا پوری بھی ہوئی. دلیپ کمار کے ساتھ لینا نے بیراگ فلم میں کام کیا. اپنے کریئر کے پیک پر انھوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی پسند سے گوا کے چیف منسٹر کے بیٹے سدھارتھ بندودکر سے شادی کر لی مگر شادی کے صرف گیارہ دن بعد ہی سدھارتھ کو اپنی ہی گن سے گولی لگ گئی اور ساری خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں۔ سدھارتھ چھ سات مہینے ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد فوت ہو گئے۔ محض پچیس سال کی عمر میں لینا بیوہ ہو گئی۔ لینا کو لگنے لگا کہ وہ مانگلک ہیں, اس لیے اُنکے شوہر کی موت ہو گئی۔ مگر اُنکی ساس نے انھیں سمجھایا اور اُنکی حوصلہ افزائی کی. سدھارتھ کی موت کے بعد لینا ڈپریشن میں جانے لگی اور اُن میں جینے کی خواہش ختم ہونے لگی مگر والدین اور دوستوں کے بہت سمجھانے پر وہ دوبارہ سے فلموں میں کام کرنے لگی. تب اُنکی ملاقات گلوکار کشور کمار سے ہوئی. کشور کمار لینا کو دھیرے دھیرے واپس زندگی کی طرف لائے. دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا مگر دونوں کی عمر میں بیس سال کا فرق تھا, اس لیے لینا کے والدین اس شادی کے خلاف تھے مگر پھر بھی لینا نے کشور سے شادی کی. اُنکا ایک بیٹا بھی ہوا. لینا کہتی ہیں کہ سب مجھ سے کہتے تھے, تم بہت خوبصورت ہو اور میں نے کبھی یقین نہیں کیا مگر جب کشور کمار نے مجھ سے شادی کی, تب مُجھے لگا, میں واقعی خوبصورت ہوں کیونکہ مجھ سے پہلے اُنکی جو تین بیویاں تھیں, وہ بے حد خوبصورت تھیں. شادی کے سات آٹھ سال بعد کشور کمار کی بھی وفات ہو گئی۔ 37 سال کی عمر میں لینا ایک بار پھر بیوہ ہو گئی۔ لینا کشور کمار کی پہلی بیوی روما اور اُنکے بیٹے امیت کے ساتھ ہی رہنے لگی مگر لینا کی پریشانیوں کا انت یہیں پر نہیں ہوا. لوگوں نے اُنکی کردار کشی بھی کی کہ اُنکے اپنے سوتیلے بیٹے امیت کمار کے ساتھ غلط تعلقات ہیں مگر لینا نے ہمّت سے کام لیتے ہوئے اِس بات کو ہمیشہ جھٹلایا. دیوالی کا فیسٹیول انھیں اُداس کر دیتا ہے, کیونکہ اُنکی ماں پہلے شوہر اور کشور کمار کی وفات دیوالی کے آس پاس ہی ہوئی تھی اور لینا کے بھائی نے بھی دیوالی کے آس پاس ہی خودکشی کی تھی. لینا اور اُنکی فیملی اب لائم لائٹ سے دور ہی رہتی ہے۔

متعلقہ روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Leena Chandavarkar" 
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔