کنکر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نیواڑی لڑکیاں کنکروں کے ساتھ کھیلتی ہوئی دکھ رہی ہیں۔

کنکر (انگریزی: Pebble) کسی سخت پتھر کے پرزے کو کہتے ہیں۔ یہ کسی بہ ذات خود بہت باریک سے پتھر ہو سکتے ہیں یا پھر کسی بڑے سے پتھر کے ٹوٹنے یا اس کے بکھرنے سے وجود میں آ سکتے ہیں۔کئی بار کنکر دیگر پتھروں، اینٹ اور سیمنٹ کے ساتھ کسی عمارت کے گرنے یا اس کے ڈہ جانے سے الگ ہوتے ہیں۔ یہ کنکر باریک بھی ہو سکتے اور چبھنے والے بھی ہو سکتے ہیں۔ کچھ کنکر نرم ملائم بھی ہوتے اور چھونے سے ہاتھوں میں نرمی اور ٹھنڈک کا بھی احساس بھر سکتے ہیں۔ کنکر پتھروں ہی کی طرح کئی رنک کے ہو سکتے ہیں۔ یہ کچھ مقامات پر کثرت سے مل سکتے ہیں۔ کنکروں کے ملنے کا ایک اہم ماخذ سمندر کا ساحل ہوتا ہے۔ ساحل پر کئی سیپیاں، ریت اور کنکر پائے جاتے ہیں۔ یہ مختلف رنگ اور سائز کے ہو سکتے ہیں۔ ان میں سے کچھ کنکر لوگ گھروں میں سجاوٹ کے لیے بھی رکھتے ہیں۔ جو لوگ گھروں میں آبی حوض یا اکویریم رکھتے ہیں، وہ لوگ بھی سمندری پانی کی منظر کشی کے لیے کانچ میں پانی اور ریت کے ساتھ کچھ کنکر ضرور جمع کر کے رکھتے ہیں۔ کچھ کنکر پہاڑی علاقوں میں بھی دست یاب ہوتے ہیں۔ یہ کنکر یا تو پہاڑوں اور پتھر کے بکھراؤ سے نکلتے ہیں یا پھر لاوے کے پھٹنے کے ساتھ ماحول میں پھیل اٹھتے ہیں۔ پہاڑوں پتھر یا کنکروں کی خصوصیت اس کا ہمہ سطحی ہونا یا مختلف شکلوں میں پایا جانا ہوتے ہیں۔ کچھ پتھر عام مٹی کا بھی حصہ ہوتے ہیں۔

تعمیرات میں استعمال[ترمیم]

جدید دور ہر شہر کی تعمیر کا بنیادی کنکر، پتھر اور ریت سامان ہیں۔ شاپنگ مال، دفاتر اور بلند و بالا رہائشی عمارتیں بنانے میں استعمال ہونے والا کنکریٹ اور سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والا اسفالٹ دراصل ریت اور کنکر کا ہی مرکب ہوتا ہے۔ خواہ وہ گھروں کی کھڑکیوں کا شیشہ ہو یا گاڑیوں کی ونڈشیلڈ یا سمارٹ فون کی سکرین یہ سب کے سب ریت پگھلا کر بنائے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ ہمارے فون اور کمپیوٹروں کی سیلیکون چپ اور گھر میں موجود کم و بیش ہر الیکٹرونک آلات بنانے کے لیے ریت کا استعمال کیا جاتا ہے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]