تبادلۂ خیال صارف:حیدر/وثق اول

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گزارش[ترمیم]

اگر اردو کے سلسلے میں کسی کو میری مدد درکار ہو تو مجھ سے بذریعہ وکیپیڈیا رابطہ سے نہ ہچکچائیں۔ مجھے آپ کی مدد کر کے خوشی محسوس ہو گی۔

میری اہل اردو سے استدعا ہے کہ انگریزی ترکیبات کا اردو ترجمہ کرتے ہوئے اردو کے ان الفاظ اور تراکیب کا استعمال کیا جائے جو نہ صرف آسان اور عام فہم ہوں بلکہ ہو سکے تو رائج العام بھی ہوں۔

سائنس کی ترقی نے بہت سی زبانوں میں نئے الفاظ کی ایجاد پر لوگوں کو مجبور کیا ہے۔ بدقسمتی سے گزشتہ چند صدیوں سے یہ ترقی صرف مغرب یا مشرق بعید (جاپان وغیرہ) میں ہو رہی ہے اس لیے ہمیں نئے الفاظ کی ایجاد کا بالکل موقع نہیں ملا۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ سائنسی تراکیب اور الفاظ کا اردو میں ترجمہ کرتے ہوئے جھجک محسوس نہ کریں اور ہو سکے تو دوسرے اہل اردو وکیپیڈیائیوں سے بھی صلاح مشورہ کر لیں۔ بہتر ہے کہ صرف وہی الفاظ وکیپیڈیا پر رائج کیے جائیں جن پر تمام اہل اردو میں اتفاق رائے موجود ہو۔

میری ناقص رائے میں نئے الفاظ کی ایجاد میں کوئی ہرج نہیں بلکہ یہ ایجادات کسی بھی زبان کی ترقی میں مدد دیتی ہیں۔ تاہم نئے الفاظ کی ایجاد میں احتیاط لازم ہے۔ مثلا Electromagnet کیلیے برقناطیس ایک مناسب نعم البدل ہے کیونکہ Electromagnet بھی Electronic Magnet سے بنایا گیا ہے لیکن Thermometer کیلیے " آلہ مقیاس الحرارت " اہل اردو پر سراسر تشدد ہے۔

--حیدر 15:42, 11 اپريل 2006 (UTC)

سلام علیکم[ترمیم]

آپ کی تحریر پڑھ کر خوشی ہوئی کہ آپ اردو وکی پیڈیا کیلیۓ لکھنے والوں اور علم (سائنس) و دیگر علوم کو اسلامی زبانوں میں واپس لانے کی خواہش رکھنے والوں میں ایک نہایت اہم اضافہ ہیں۔ میں آپکی راۓ سے بالکل اتفاق کرتا ہوں کہ ہمکو نئی سائنسی اصطلاحات بنانے سے گریز نہیں کرنا چاہیۓ کیونکہ جب تک ایسا نہیں کیا جاۓ گا ہمارے ذہنوں میں آذاد اور مستحکم طور پر سائنسی تحقیق کرنے کی صلاحیت پیدا ہونا بعید ازگمان ہے۔ دنیا کی کوئی قوم ایسی نہیں جسنے غیرزبان (مثلا انگریزی) میں علم حاصل کرکہ ترقی کی ہو ۔ بہرحال، جسکو بھی ہو سکے اپنے طور پر کوشش کرنا چاہیۓ اور جو وہ کرسکتا ہے کرگذرنا چاہیۓ ، کسی مسیحا کا انتظار فضول ہے کوئی راہنما یا کوئی حکومت ایسی نہیں جو کہ تیرہویں صدی سے چلی آنے والی اس ذلت اور تاریکی کی دلدل سے نکالنے کی کوشش کرے یا کرنا چاہتی ہو۔ ۔ آپ سے رابطہ رہے گا۔ وسلام

خاور[ترمیم]

اسلم عليكم ! جناب حيدر صاحب ! اپ كے خيالات پڑه كر خوشى هوئى خاص طور پر اردو الفاظ كے متعلق ـ افراز القريش صاحب ذياده اجنبى الفاظ استعمال كرتے هيں ليكن سائنسى معلومات كو اجاگر كرنے كے لئے ان كى خدمات بے مثال هيں ـ وكى پيڈيا كو ارگنائز كرنے يعنى كيٹگرى بنانے كے كام كى ان كى محنت كى بهى داد دينى پڑے گى ـ ان كى خلوص نيت اور محنت كو ديكهتے هوئے ان كے اجنبى الفاظ كے استعمال سے مجهے ذاتى طور پر اختلاف هونے كے باوجود ان كو ٹوكنے كى جرآت نهيں كر سكتا ـ اردو ذبان كے متعلق اس حقيقت سے تو سب هى واقف هيں كه اردو ذبان مختلف ذبانوں كا مركب هے ـ اور اس كى تركيب ميں اب بهى كسى بهى ذبان كے الفاظ استعمال كئے جاسكتے هيں ـ اگر اگر اپ اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ لفظ جِس زبان سے آیا ہو اُردو میں بھی اسکا تلفظ اور استعمال اسی زبان کے مطابق ہونا چاہیئں تو آپ كا مطالبه ايكـ ناجائز مطالبہ ہے۔ عربی فارسی اور سنسکرت کے علاوہ بھی اُردو نے کئی زبانوں سے خوشہ چینی کی ہے لیکن ظاہر ہے کہ اُردو میں آ کر لفظوں کی شکل خاصی بدل گئی ہے۔ جیسے انگریزی کا سٹیمپ پیپر اُردو میں اشٹام پیپر اور بعد میں صرف اشٹام‘ رہ گیا۔ تُرکی کا چاغ اُردو میں آ کر چاق (كمەار كى برتن بنانے كى مشين) ہو گیا اور پُرتگالی زبان کا بالڈی اُردو میں آ کر بالٹی بن گیا۔ ميرے خيال ميں توباہر کے لفظوں نے اُردو میں داخل ہونے کے بعد جو شکل اختیار کر لی ہے اب اسی کو معیاری تسلیم کر لینا چاہیئے۔ منبع و ماخذ تک پہنچ کر اُن کے قدیم تلفظ کا کھوج لگانا ایک عِلمی مشغلہ تو ہو سکتا ہے لیکن روزمرّہ استعمال میں اصل اور پرانے تلفظ کو مُسلط کرنے کی کوشش اُردو کی کوئی خدمت نہیں ہو گی بلکہ اسکی راہِ ترقی میں روڑے اٹکانے والی بات ہوگی۔

اس كے علاوه اپ جو مضامين لكهـ رهے هيں ان ميں صفحے كے نام كو مختصر كرنے كوشش كريں كه عام لوگوں كو سرچ انجن ميں سرچ كرنے ميں آسانى هو ـ 

اور جس نام كا صفحه هو اس كے متعلق هى لكهيں ـ ايسے نهيں كه جس طرح آپ نے نبى اكرم صعلم كے نام كا صفحه بنايا هے ـ ەونا تو يه چاهيے كه يەاں اپ حضور كے حالات ذندگى لكهيں اور تحرير بهى ايسى هو كه اگر ايكـ غير مسلم بهى پڑهے اس كو اس مضمون ميں غير جانبدارى نظر ائے اور اس مضمون سے متاثر هو ـ نه كه كسى مولوى صاحب كے تقرير كى طرح هو كه جس كو سنتے هوئے جمعه كے مسلمان سامعين بهى سو رهے هوتے هيں ـ مجهے اميد هے كه ميرے خلوص نيت كو مدنظر ركهتے هوئے برا محسوس نەيں كريں گے ـ خاورkhawar

وضاحت
وعلیکم السلام، خاور صاحب: میں آپ کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں لیکن جہاں تک میرے ‏مطالبے کے ناجائز ہونے کی بات ہے تو حضرت میں نے ایسا کوئی مطالبہ کیا ہی نہیں۔ میرا ‏خیال ہے کہ میں اپنی بات صحیح طرح بیان نہیں کر پایا۔ تلفظ اور استعمال کو من و عن نقل ‏کرنے کے بارے میں میں نے کوئی بات نہیں کی۔ میری بات کا مقصد من و عن نقل کی حوصلہ ‏شکنی تھا۔ میں نے پرانے الفاظ کے مسلط کرنے کی بھی کوئی بات نہیں کی بلکہ میرا تو خیال ہے ‏کہ اردو کو اس وقت ایسے نئے الفاظ کی اشد ضرورت ہے جو کہ نہ صرف ہماری علمی ‏ضروریات کو پورا کریں بلکہ عام فہم اور اور باقی زبان سے بھی ہم آہنگ ہوں۔ دوسری زبانوں ‏کے الفاظ کے مؤرد ہو جانے پر میں آپ سے نہ صرف اتفاق کرتا ہوں بلکہ اس کے فروغ ‏کیلیے پرامید بھی ہوں۔
--حیدر 17:29, 15 اپريل 2006 (UTC)

آپ كى تحرير[ترمیم]

آخری سفیر حق و حقیقت خدایا ہم تیری بارگاہ میں اپنی محرومیوں کا شکوہ لے کر حاضر ہیں ایسی محرومی کہ جس کے مقابل دنیا کی تمام نعمتیں ہیچ ہیں بھلا تیرے منتخب ترین رسول تیرے حبیب اور تیرے عزیزترین بندے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے فراق و فقدان کا دنیا کی کون سی نعمت مداوا کرسکتی ہے ۔ تیرے رسول کی امت حسرت دیدار کی آگ ہیں اشک فشاں ہے دنیا کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے گھروں سے نالہ و فریاد کی آوازیں بلند ہیں ہم اپنی غریبی و یتیمی پر جس قدر بھی نالہ کریں کم ہے ۔ خدایا ہماری اشک آلود نگاہوں کو دیکھ اور ہماری تسلی و تشفی کے لئے اپنے حبیب کی تصویر مجسم کو ظہور اور حکومت حق کی برقراری کی اجازت مرحمت فرما تا کہ ان کی آمد سوختہ دل مظلوموں اور محروموں کے لئے "مرہم " بن جائے " اللہم نشکوا الیک فقد نبینا " اے اللہ ! تو یقینا" رحیم و کریم ہے اور ہر شے کی قدرت و توانائی رکھتاہے ۔ بارگاہ ربوبیت میں اس عاجزانہ التجا کے ساتھ ہم اٹھائیس صفرالمظفر ، رسول اسلام صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے یوم رحلت و شہادت کی مناسبت سے پورے عالم اسلام خصوصا" فرزند رسول بقیۃ اللہ الاعظم مہدی موعودعجل اللہ تعالی اور ان کے نائب برحق رہبر انقلاب اسلامی ، دیگر مراجع عظام ، علمائے اعلام اور مؤمنین و مخلصین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ عالم حقیقت کو کس قدر طویل انتظار و اشتیاق کے بعد در یکدانہ آفرینش کے رخ زیبا کی زیارت نصیب ہوئی تھی سرزمین عرب سے وہ آفتاب نبوت و رسالت طلوع ہوا تھا کہ جس نے اپنی نورانی شعاعوں سے جہالت و گمراہی میں گھرے ہوئے دنیاپرست انسانوں کو تیئیس سال کی مختصر سی مدت میں خاک سے عالم پاک تک پہنچادیا ۔ اے خدا کے آخری رسول  ! عالم وجود کی منتخب ترین ہستی ! محبت و آشتی کے پیغامبر ! رحمت مجسم ! ہم آپ کو کس نام اور کس خطاب سے یاد کریں ؟ زبان و الفاظ آپ کے اوصاف و کمالات کے بیان سے قاصر ہیں آپ اعلی ترین انسانی جمال و کمال کا مظہر اور الہی خلاقیت و انسانیت کا پر شکوہ ترین جلوہ ہیں ۔ آپ ہی باغ تخلیق میں لطف خداوندی کا صاف و شفاف چشمہ اور تمام نیکیوں اور خوبیوں کا روشن و تابناک آئینہ ہیں ۔ آپ کا پاکیزہ وجود فیض پروردگار کا وہ دریچہ ہے جہاں سے رحمتوں کی پھواریں جاری ہوتی ہیں اور عشق خدا کے سوتے پھوٹتے اور بندگی کے پودے تناور ہوتے ہیں ۔ آپ کی ذات والا صفات ، خدا اور انسان کے درمیان رشتہ عبودیت کی ریسمان اور عالم فنا سے عالم بقا کی طرف جانے کے ل‏ئے صراط مستقیم کی پہچان ہے ۔ خود رسول اسلام صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے امت کے در میان اپنے پاکیزہ وجود کو ایک مثال کے ذریعے بیان فرمایاہے کہتے ہیں: تصور کرو ایک بے آب و گیاہ چٹیل میدان میں راہ سے بیراہ بھوکا پیاسا خستہ و درماندہ ایک کارواں بھٹک رہاہو ، نجات کی کوئی راہ سامنے نہ ہو چاروں طرف ہلاکت خیز ہیولے منھ پھاڑے کھڑے ہوں اورایسے میں سر سے پاؤں تک مہرو محبت میں ڈوبا ، اخلاق و مروت سے آراستہ تازہ دم مسکراتا ہوا بشاش چہرہ نظر آجائے جس کی بانچھیں بھیگی ہوئی ہوں اور داڑھی سے پانی ٹپک رہاہو تو اسے دیکھ کرقافلے والوں کا کیا حال ہوگا ؟! اب اگر وہ مہربان چہرہ اہل کارواں کی حالت زار دیکھ کر کہے : بھئی تم لوگوں کے چہروں سے تو بے پناہ تھکن اور تشنگی کا احساس ہورہاہے لگتاہے تم سب راستہ بھٹک گئے ہو اگر میں تم لوگوں کو ایک سرسبز و شاداب باغ میں پہنچادوں جہاں ایک صاف ستھرا پاک و پاکیزہ چشمہ بہہ رہاہے تو تم لوگ مجھ کو کیا دوگے ؟! ظاہرہے سب بیک آواز یہی کہیں گے  : آپ جو بھی کہیں اگر ہمارے بس میں ہوا تو آپ کی خدمت میں تقدیم کردیں گے ۔ فرض کرو اس وقت وہ مردمہربان اگرکہے کہ میں تم لوگوں سے کچھ نہیں چاہتا صرف اتنا خیال رکھنا کہ راستے میں میرے احکام کی خلاف ورزی نہ کرنا اور اس عہد و پیمان کے بعد جب وہ مرد مہربان قافلے والوں کو ہر قسم کی نعمتوں سے مالامال باغ تک پہنچا دے اور سب کے سب شکم سیر ہوکر تھک کے بیٹھ جا‏ئیں مرد مہربان ان سے کہے کہ آؤ آگے بڑھو اس سے کہیں ‌زیادہ طرح طرح کے میووں سے لداباغ اور شہد کی مانند چشمہ، ادھر بہہ رہاہے میں تم کو وہاں لے چلتاہوں وہ جگہ اس سے کہیں زیادہ اچھی ہے اور اہل کارواں اپنے عہد کو فراموش کرکے مرد مہربان کی پیروی کے بجائے شکم پری میں مشغول رہیں ۔ اور بالآخر صرف چند افراد مرد مہربان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں اور کمال و ارتقا کے مشقت بار زینے طئے کرکے دائمی عیش و راحت کی منزلوں پر فائز ہوجاتے ہیں جبکہ پہلی منزل میں ساتھ چھوڑ دینے والے ، رات ہوتے ہی دشمنوں کی یلغار کا نشانہ بن کر گمرہی کے دام میں گرفتار ہوجاتے ہیں ۔ (اقتباس از نہج الفصاحہ ترجمہ فارسی ابوالقاسم یابندہ ص آٹھ سو اڑتالیس) رسول اسلام صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے ہمیشہ درد و مصیبت میں مبتلا عالم بشریت سے عشق و دوستی کی بنیاد پر نبوت و رسالت کا عظیم و خطیر بار اپنے کاندھوں پر اٹھائے رکھا اور فریب و مکر ، جہالت و نادانی اور کذب و زور میں اسیر انسانوں کو حق و حقیقت کی راہ دکھاتے رہے اگرچہ اس راہ میں ان کو سخت ترین آزار و اذیت ، بے وطنی اور مسلسل جنگ و پیکار کی منزلوں سے گذرنا پڑا یہاں تک کہ آپ نے خود فرمایاہے : " تبلیغ و ہدایت کی راہ میں مجھ کو جتنی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا کسی نبی و وصی کو اتنی تکلیفیں نہیں پہنچائی گئی ہیں ۔" مکہ و مدینہ کے کوچہ و بازار نبی اکرم صلی اللہ و علیہ و الہ و سلم کی غربت و مصیبت پر ماتم کناں ہیں کیونکہ آپ نے جس وقت ایک دنیا غفلت و جہالت کی نیند سورہی تھی ، بیداری و آگہی کی اذان بلند کی بارش نور کے قطروں سے دل و دماغ کے بنجر ویرانوں میں ایمان و اخلاص کے پودے اگائے اور ان کی ‌زندگیوں کو سر سبز و شاداب کردیا ۔ اپنے پیرووں کو آواز دی : " اس دنیا میں چند روزہ میہمانوں کی طرح زندگی بسر کرو ، حرص و ہوس میں گرفتار نہ ہونا ورنہ راہ سے بے راہ ہوجاؤگے ، ایسی عمارتیں بنانے سے کیا فائدہ جس میں تم ساکن نہ رہ سکو ، وہ چیزیں جمع نہ کرو کہ جس کا کھانا تمہیں میسر نہ آئے اور وہ آرزوئیں نہ کرو کہ جہاں تک پہنچ نہ سکو ۔" ( روایت دوہزار ایک سو اٹھاسی نہج الفصاحہ) وہ نبی رحمت جس نے اپنی حیات مبارکہ کی آخری سانسوں میں بھی اپنی امت کو فراموش نہیں کیا ان کی نجات و فلاح کے لئے وصیت کے عنوان سے فرمایا : امن و سلامتی کے دو محکم و استوار حصار " ثقلین" یعنی قرآن و اہل بیت (علیہ السلام) تمہارے درمیان چھوڑکر جارہاہوں ہدایت و آگہی کی ان ریسمانوں کو ہرگز نہ چھوڑنا کیونکہ ان کے بغیر سعادت و نجات حاصل نہیں کر سکتے ۔ رسول اسلام صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کے تمام درد و غم میں شریک ، یاور و مددگارحضرت علی علیہ السلام کہ جن کو اپنے پیرووں کے مجمع عام میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے ولی امر مسلمین قرار دیاتھا آپ کی رحلت کے وقت فرماتے ہیں : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ و الہ و سلم) ! ہمارے ماں باپ آپ پر فدا ہوجائیں ، آپ کی رحلت کے ساتھ نبوت و رسالت اور بندوں کے درمیان الہی پیغام رسانی کا سلسلہ منقطع ہوگیا اور آسمانی خبریں آنا بند ہوگئیں آپ کے فراق کا غم دوسرے غموں پر بالا ہوگیا اس مصیبت میں ہرایک برابر سے عزادار ہے اگر آپ نے صبر و شکیبائی کا حکم نہ دیا ہوتا اور بے تابی و بے قراری سے منع نہ کیا ہوتا تو اتنا آنسو بہاتا کہ اشک خشک ہوجاتے اور یہ درد جانکاہ کبھی بھی مجھ سے جدا نہ ہو تا آپ کا غم "غم جاوداں" ہوجاتا آپ کی مصیبت کے سامنے سب کچھ ہیچ ہے کیا کہا جائے کہ زندگی نہیں پلٹائی جا سکتی اور موت سے نہیں روکا جا سکتا ، میری ماں آپ پر قربان، خدا کی بارگاہ میں ہم کو نہ فراموش کیجئے گا اور اپنی یادوں میں ہمیشہ محفوظ رکھئےگا۔

وضاحت
جناب خاور صاحب، مندرجہ بالا تحریر میری نہیں ہے اور (اس تحریر کے مصنف سے معذرت کے ساتھ) نہ ہی یہ تحریر کسی بھی دائرہ المعارف کے معیار پر پوری اترتی ہے۔ میں نے محسوس کیا کہ محمد (ص) پر کئی مضامین موجود تھے جن میں سے کچھ تو محض چند سطور پر مشتمل تھے۔ لہذا میں نے قریبا تمام ممکن عنوانات سب کا رخ مندرجہ بالا تحریر کی طرف کر دیا تا کہ تمام ترامیم ایک ہی مضمون میں کی جائیں۔ جہاں تک معاملہ ہے عنوان کے لمبے ہونے کا تو اس کا مقصد یہ تھا کہ محمد (نبی) کو محمد نام کے دوسرے بہت سے تاریخی اصحاب سے ممتاز کیا جا سکے اور سرچ انجن کی مدد کیلیے ملتے جلتے عنوانات کا رخ ایک مضمون کی طرف کر دیا۔ انگریزی وکیپیڈیا کافی وسیع ہے اور اس میں اس قسم کی بیشمار مثالیں موجود ہیں. اس سلسلے میں میں نے اس میں استعمال شدہ طریقہ کو استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔
--حیدر 17:59, 15 اپريل 2006 (UTC)

ایک اور گزارش[ترمیم]

میں نے محسوس کیا ہے کہ ہمارے چند دوست وکیپیڈیا پر عملی طور پر قابل استعمال تراجم کرنے کے بجائے ترجمہ سازی کر رہے ہیں جو کسی بھی ایسے شخص کیلے عملی طور پر قابل استعمال نہیں جو صرف اردو لکھنا پڑھنا جانتا ہے۔ براہ کرم رائج العام انگریزی اصطلاحات کو زبردستی اردو میں تبدیل کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ وہ غلطی نہ دہرائی جائے جو ہمیشہ سے ہمارے نام نہاد اردوداں کرتے آئے ہیں۔، اور یہ غلطی ہے قدامت پسندی۔ ذرا اس پر غور فرمائیں اور مجھے اپنے خیالات سے آگاہ کریں۔

دوسری بات یہ کہ صرف ان مضامیں کو شامل کیا جائے جو جامع ہوں۔ ادھورے مضامین کسی بھی سنجیدہ علمی اور عملی ضرورت کو پورا نہیں کرتے۔

ایک گزارش یہ ہے کہ اسلامی تاریخی شخصیات (انبیا، آئمہ، اولیا وغیرہ) پر مضامین کے عنوانات سابقوں (جناب، حضرت وغیرہ) اور لاحقوں (درود، سلام وغیرہ) کے بغیر لکھیں۔ ورنہ وکیپیڈیا کا سرچ انجن شاید ہی ان مضامین کو اپنے نتائج میں شامل کرے۔

-حیدر 11:29, 29 اپريل 2006 (UTC)

آپکے نکات[ترمیم]

آپکے اٹھائے ہوۓ نکات 1 تا 4 اور انپر میری گذارشات
1- میں نے محسوس کیا ہے کہ ہمارے چند دوست وکیپیڈیا پر عملی طور پر قابل استعمال تراجم کرنے کے بجائے ترجمہ سازی کر رہے ہیں

  • کم از کم میں اپنی طرف سے آپکو یقین دلا سکتا ہوں کہ میں نے کوئی ترجمہ اپنی طرف سے نہیں گھڑا بلکہ صرف وہ ہی سائنسی الفاظ استعمال کیۓ ہیں جو کہ عربی اور فارسی کی سائنسی لغات میں دستیاب ہیں ( اردو میں تو ابھی تک کوئی سائنسی لغت ہے ہی نہیں)
  • جہاں کوئی مشکل عربی یا فارسی کا لفظ مجبورا لکھنا پڑ ہی جاتا ہے تو اسکی جگہ عام الفاظ میں وضاحت لکھ دی جاتی ہے ( یہ بھی ذہن نشین کرلیجیۓ کہ اس عام اور سادہ وضاحت کے باوجود بھی ایسا ہو سکتا ہے کہ وہ مضمون کچھ افراد کی سمجھ میں نہ آۓ کیونکہ بعض سائنسی مضامین سمجھنا مشکل ہی ہوتا ہے چاہے انکو کتنا ہی آسان زبان میں لکھ دیا جاۓ دوسرے یہ کہ اگر ہم کسی اہم سائنسی مضمون کو انتہائی آسان اور بچوں کی زبان میں لکھیں گے تو اسکی اصل علمی اہمیت صفر ہوجاۓ گی لہذا کچھ مضامین ہو سکتا ہے کہ مشکل ہوں لیکن اسکو سمجھنا اس شخص کی ذمہ داری ہے جو کہ اس میں دلچسپی رکھتا ہو - ویکیپیڈیا صرف عام افراد کیلیۓ ہی نہیں ہے اسکو سائنسدانوں اور عالموں کیلیۓ بھی اتنا ہی مفید ثابت ہونا ہے جتنا عام آدمی کیلیۓ

2- وہ غلطی نہ دہرائی جائے جو ہمیشہ سے ہمارے نام نہاد اردوداں کرتے آئے ہیں۔

  • یہ ایک پرانا جملہ ہے جو ہم بچپن سے سنتے چلے آرہے ہیں ، یادآوری کرلیجیے کہ حقیقت اور انسانی نفسیات ، کتابی جملوں سے ایک قطعی الگ چیز ہے۔

3- دوسری بات یہ کہ صرف ان مضامیں کو شامل کیا جائے جو جامع ہوں۔ ادھورے مضامین کسی بھی سنجیدہ علمی اور عملی ضرورت کو پورا نہیں کرتے۔

  • گنتی کے تین لکھنے والے ( اب آپکو بھی شامل کر لیا جاۓ تو ، چار ) اگر صرف وہی مضمون لکھیں جو کہ مکمل ہو تو صاحب اس لاوارث اردو ویکیپیڈیا کا ڈھانچہ شائد ہماری زندگی میں تو بن نہ سکے گا۔ اس لیۓ ہماری کوشش ہے کہ کسی طرح تمام سائنسی مضامین انگریزی ویکیپیڈیا کے ڈھانچہ کے مطابق اردو میں بھی آجائیں اور پھر جب کوئی اللہ کا بندہ کچھ لکھنے کی کوشش کرے تو اسکے لیۓ مربوط ڈھانچہ پہلے سے موجود ہو۔ ( سائنسی مضامین کا صرف ڈھانچہ تیار کرنا کوئی آسان کام نہیں )

4- ایک گزارش یہ ہے کہ اسلامی تاریخی شخصیات (انبیا، آئمہ، اولیا وغیرہ) پر مضامین کے عنوانات سابقوں (جناب، حضرت وغیرہ) اور لاحقوں (درود، سلام وغیرہ) کے بغیر لکھیں۔

  • اس پر ہدایات کے لیۓ میں ایک صفحہ لکھنے والا ہوں امید ہے کہ اسطرح عنوانات تجویز کرنے کے مسائل کا حل اس مضمون میں وضاحت سے مل جائے گا۔ تھوڑا انتظار کیجیۓ اور مجھے تھوڑا وقت دیجیۓ
  • یہاں صرف اتنا عرض ہے کہ آپ صفحہ کا عنوان مکمل آداب و القاب کے ساتھ ہی لکھیۓ کہ یہ ہمارا دینی فریضہ ہے - پھر اسکے بعد آپ شخصیت کے ذاتی نام کا صفحہ بنا کر اصل مضمون کی جانب REDIRECT کردیجیۓ (آپ اس شخصیت کا انگریزی نام بھی اصل مضمون کی جانب REDIRECT کر سکتے ہیں ) ایسا ہی میں مـحـمـد (ص) کے مضمون کیلیۓ کیا گیا ہے براہ کرم اسکو دیکھیۓ اور اس صفحہ کے سائڈ مینیو میں | ادھر کس کا جوڑ ہے | پر جاکر اندازہ لگائے کہ کتنے مختلف ناموں کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نام کے صفحے کی جانب REDIRECT کیا گیا ہے اب چاہے کوئی انگریزی میں چاہے اردو میں کسی بھی نام سے مـحـمـد (ص) کو search کرے وہ اصل مضمون پر ہی پہنچ جاۓ گا اور سرچ میں کوئی نقص نہیں آۓ گا۔

--Afraz ulquraish MBBS PhD 13:36, 29 اپريل 2006 (UTC)

جواب: آپکے نکات[ترمیم]

میں ابھی بھی اپنی بات پر قائم ہوں۔ وہ غلطی نہ دہرائی جائے جو ہمیشہ سے ہمارے نام نہاد اردوداں کرتے آئے ہیں۔ اردو ذبان میں علمی ذخیرہ نہ ہونے کی واجہ یہی ہے کہ اردو کے اجارہ داروں نے ہمیشہ کٹھور پن کا مظاہرہ کیا اور بجائے نئے الفاظ تراشنے کے نئی علمی اصطلاحات کیلیے پرانی لغات میں سے انتہائی دقیق اور بسا اوقات متروک الفاظ کا انتخاب کیا۔ نتیجتا انتہائی سادہ اصطلاحات کیلیے اردو میں وہ متبادل تلاش کیے گئے جو کسی طرح بھی قابل قبول نہ تھے۔

بحیثیت مسلمان میں کسی بھی اسلامی شخصیت کا نام بغیر القابات اور آداب کے برداشت نہیں کر سکتا۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ القابات اور آداب سے مضمون میں جذباتی پن پیدا ہوتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اسلامی مضامین کو جذباتی پن سے عاری رکھیں تاکہ وہ مولوی کی تقریر معلوم ہونے کے بجائے ایک جیتے جاگتے انسان کی سوانح محسوس ہو نہ کہ انسانی روپ میں کسی آسمانی مخلوق کی۔ صرف اسی طرح ہم نہ صرف غیرمسلم قاریئین کو اپنے دین کی طرف راغب کر سکتے ہیں بلکہ وکیپیڈیا کو دینی اکھاڑہ بنانے سے بچا سکتے ہیں۔

-حیدر 18:28, 29 اپريل 2006 (UTC)

ذرا ترجمہ کیجیۓ[ترمیم]

1- میں ابھی بھی اپنی بات پر قائم ہوں۔ وہ غلطی نہ دہرائی جائے ..........

  • میں آپکی بات سے اختلاف نہیں کرتا لیکن بعض مقامات ایسے آتے ہیں کہ ہمکو کوئی سادہ لفظ ملتا ہی نہیں ایسی صورت میں ہمارے پاس نسبتا مشکل لفظ استعمال کرنے کے سواء کوئی چارہ نہیں رہ جاتا ۔۔۔۔۔ آپ ذرا درج ذیل تین الفاظ کا کوئی آسان ترجمہ بتا دیں تو میں مضامین میں انکو تبدیل کردیتا ہوں
  1. Base pair : زوج قائدہ
  2. Gene : وراثہ (یادآوری کیجیۓ کہ طب میں یہ لفظ وراثہ یعنی gene ، وراثت (heredity) سے الگ مفہوم رکھتا ہے)
  3. Polymerase Chain Reaction : مکـثـورخامری زنجیری تعامل

2- اسلامی مضامین کو جذباتی پن سے عاری رکھیں تاکہ وہ مولوی کی تقریر معلوم ہونے.........

  • یہاں بھی میں آپ سے اختلاف نہیں کرتا مگر صرف اتنا عرض ہے کہ اگر ہم صفحہ کا عنوان درست اور احترام سے لکھ دیں تو اس سے مضمون مولوی کی تقرر نہیں بن جاتا ، مثال کے لیۓ یہ صفحہ دیکھیۓ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و الہ وسلم ۔ پھر مختلف نام مثلا محمد (ص) ، Muhammad اور Mohamad وغیرہ کو REDIRECT کردیں۔

آپکی بات سے مکمل اتفاق ہے کہ دائرہ المعارف میں مضامین کو جذبات اور عصبیت سے پاک ہونا لازمی ہے ۔ افسوس کی بات ہے کہ ویکیپیڈیا میں اب تک موجود زیادہ تر مذہبی مضامین دائرہ المعارف کے معیار پر پورا نہیں اترتے اور اپنی صحت میں ناقص ہیں ۔ میں چونکہ فی الحال مذہبی مضامین نہیں لکھتا کبھی وقت ملا تو محمد(ص) اور قادیانیت کے مضامین کی طرح انکو بھی درست کرنے کی کوشش کروں گا، آپکے پاس وقت ہو تو آپ بھی ان مضامین کی اصلاح کیجیۓ ۔ وسلام

تراجم[ترمیم]

  • Base pair : زوج قائدہ
حیاتیات میرا مضمون نہیں بہرحال میں نے Base pair کی علمی تعریف کو پڑھا ہے اور میری رائے میں اس ک ترجمہ بنیادی جفت ذیادہ مناسب ہے کیونکہ عربی میں اور چند مقامات پر اردو میں زوج کا مطلب شوہر یا خاوند ہے لہذا یہ لفظ قاری کو پریشان کر سکتا ہے جبکہ Base کا ترجمہ بنیادی یا ذیلی ہونا چاہیے۔
  • Gene : وراثہ (یادآوری کیجیۓ کہ طب میں یہ لفظ وراثہ یعنی gene ، وراثت (heredity) سے الگ مفہوم رکھتا ہے)
انگریزی میں یہ لفظ جرمن کے لفظ Gen سے بنا ہے جس کا مطلب ہے/تھا اولاد پیدا کرنا لہذا ہم ایک نیا لفظ تخلیق کر سکتے ہیں۔ لیکن چونکہ Gene باقاعدہ انگریزی کا لفظ نہیں اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ اس کا ترجمہ نہ کرنا بہتر ہے۔ اپنے کثرت سے استعمال کی وجہ سے یہ لفظ اس قدر عام ہو چکا ہے کی اس کا اردو میں نعم البدل متعارف کروانا ناممکن نہ سہی بہت مشکل ضرور ہے۔ میری گزشتہ گفتگو کا مقصد بھی یہی تھا کہ لازمی نہیں کہ ہر لفظ کا اردو میں ترجمہ کیا جائے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی وسیع ذبان میں کچھ گنجائش پیدا کریں اور دوسری ذبانوں کے عام فہم علمی الفاظ کو خوش آمدید کہیں۔
  • Polymerase Chain Reaction : مکـثـورخامری زنجیری تعامل
لفظ Poly علمی ذبانوں میں multi کے معنوں میں آتا ہے جس کیلیے ہمارے پاس پہلے ہی سے ایک لفظ کثیر موجود ہے اور کثرت سے زیراستعمال بھی ہے لہذا مکثور کی جگہ کثیر کا استعمال ذیادہ مناسب ہے۔ خامری بھی ایک رائج لفظ ہے جبکہ زنیری تعامل بھی نہ صرف رائج ہے بلکہ عام فہم بھی ہے لہذا میں ان میں کوئی تبدیلی تجویز نہیں کروں گا۔ اس لیے میری رائے میں یہ ترجمہ ذیادہ بہتر ہو گا: کثیرخامری زنجیری تعامل

ایک تجویز[ترمیم]

میرے پاس ایک تجویز ہے اور میں چاہوں گا کہ اس پر تمام قارئین غور فرمائیں۔ وکیپیڈیا پر ایک کمیٹی یا بورڈ تشکیل دیا جائے جس کے اراکین کسی بھی علمی اصطلاح کو اردو میں ترجمہ کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں جمہوری انداز میں اتفاق رائے سے فیصلہ کریں اور اگر ترجمہ کرنے کے حق میں فیصلہ ہو تو باہمی غور و فکر کے بعد اس اصطلاح کے تجویزکردہ مختلف تراجم میں سے کسی ایک کا فیصلہ کر لیا جائے۔ تراجم کے بارے میں تجاویز دینے کا اور کسی بھی ترجمہ کے حق یا مخالفت میں دلائل دینے کا ہر قاری کو حق حاصل ہو لیکن حتمی فیصلہ کا اختیار صرف کمیٹی یا بورڈ کے ارکان کو ہو۔ اس کمیٹی یا بورڈ میں کسی کو کوئی بالادستی حاصل نہ ہو بلکہ ہر کسی کو برابر اختیارات ہوں، دوسرے الفاظ میں اس کا کوئی صدر یا چیئرمین نہ ہو۔ ابتدائی طور پر اس کے ارکان کی تعداد پانچ سے زیادہ نہ ہو لیکن وقت کی ساتھ ساتھ باہمی اتفاق رائے سے دو مذید ارکان شامل کر لیے جائیں۔ لیکن کسی بھی قاری کو رکنیت حاصل کرنے کیلیے تمام موجودہ ارکان کی حمایت حاصل ہونی چاہیے -حیدر 05:53, 30 اپريل 2006 (UTC)

حیرت نگاہء شوق کی پسپائیوں پـہ ہے[ترمیم]

جلوہ بذات خود ہی تماشائیوں میں ہے[ترمیم]

افراز صاحب! آپ نے اپنی تعریف خوب کی ہے۔ آپ کو اپنی خوب پہچان ہے۔ کسی کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔[ترمیم]

آخری کلام[ترمیم]

حیدر صاحب یقین کیجیۓ کہ مجھے آپسے کوئی ذاتی مخالفت نہیں ، اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آج کے بعد سے آپکے کسی کام میں دخل اندازی نہیں کروں گا۔ بس کیا ہے کہ تکلیف ہوتی ہے جب بلاوجہ و ضرورت کسی قابل احترام شخصیت کا نام عام انداز میں پکارہ جاتا ہے۔ کم از کم گنتی کے ان افراد کے نام تو مکمل احترام سے لکھ دینے چاہیں جو کہ براہ راست حضرت محمد (ص) سے تعلق رکھتے ہیں انمیں خلیفہء راشدین ، حضرت امام حسین ، حضرت امام حسن اور چند دیگر اہل خانہ آجاتے ہیں ۔ خیر یہ میری اپنی راۓ ہے اور جیسا کہ میں نے کہا کہ آپ کے کسی کام میں آئندہ مداخلت نہیں کروں گا ، جو آپ مناسب سمجھیں کریں۔

جواب[ترمیم]

ایسے مشکل مقامات آتے ہیں جہاں اختلاف رائے زیادہ شدت اختیار کر جاتا ہے اور کوئی ایک فریق اختلاف رائے کے بنیادی نکتہ کو نظرانداز کرتے ہوئے اس ذاتی مخالفت کی شکل دے دیتا ہے۔ اختلاف رائے باعث رحمت ہوتا ہے لیکن اس کو دلیل سے جیتنا چاہیے، ذاتیات پر حملے کسی کیلیے بھی مفید نہیں خصوصی طور پر وکیپیڈیا اردو کیلیے۔

آپ نے عنوانات میں القابات و آداب شامل کرنے پر اصرار کیا اور میں نے کچھ بحث کے بعد آپ کی بات مان لی کیونکہ میرے خیال میں ہم دونوں اپنی اپنی جگہ درست تھے اور کسی ایک کو سمجھوتہ کرنا تھا۔ باہمی تعاون ہی سے ہم وکیپیڈیا اردو کو ترقی دے سکتے ہیں۔

میں نے سائنسے اصطلاحات کے ترجمہ کو باقاعدہ بنانے کیلیے ایک تجویز پیش کی تھی جس مقصد محض یہ تھا کہ وکیپیڈیا اردو پر سائنسی اصطلاحات کو اردو میں تبدیل کرنے کیلیے ایک باقاعدہ نظام اور معیار قائم کیا جائے اور اس کو ناروا استعمال سے بچانے کیلیے ایک مضبوط کنٹرول سسٹم قائم کیا جائے۔ تاہم ساتھ ہی ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ تمام قارئین کو شرکت کا موقع دیا جائے۔ یقین کیجیے اس سلسلے میں میں آپ کی رائے کا سب سے زیادہ منتظر تھا اور اب بھی ہوں۔ اختلاف رائے اپنی جگہ لیکن وکیپیڈیا اردو کیلیے آپ نے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور ماشاءاللہ آپ ماہر طب بھی ہیں جوکہ سائنس کی اہم ترین شاخوں میں سے ایک ہے۔

-حیدر 05:19, 2 مئ 2006 (UTC)

آپ کی حکمت عملی کیا ہوگی؟[ترمیم]

آپ بنايۓ ترجمہ کرنے کیلیۓ آپ کے ذہن میں جو نظام ہے اور میری کسی جگہ ضرورت پڑے تو ضرور بتایۓ کہ میں کیا کرسکتا ہو اس سلسلہ میں۔ وسلام

نظام[ترمیم]

ایک تجویز کے عنوان سے میں نے اپنے تجویز کردہ نظام کے خاکہ کو کافی تفصیل سے بیان کیا ہے۔ اگر اس میں کوئی وضاحت طلب بات رہ گئی ہو تو بتائیے۔

-حیدر 19:45, 2 مئ 2006 (UTC)

جی ٹھیک ہے[ترمیم]

ٹھیک ہے حیدر صاحب آپکی تجویز بہت اچھی ہے۔ ویسے ابھی تو صرف 4 ہی لکھنے والے ہیں جو مستقل رابطے میں رہتے ہیں لہذا فی الحال ابتداء کرتے ہیں بعد میں ضروریات بڑھیں گی تو مطابقت کرلیں گے۔ جب کسی کے ذہن میں کسی نۓ نمودار ہونے والے کسی لفظ کیلیۓ کوئی متبادل ترجمہ ہوتو وہ اسے موجودہ سرگرمیاں میں لے آۓ تاکہ تمام (جتنے بھی فی الحال ہیں) ارکان اس پر غور کرلیں۔ (نۓ نمودار ہونے والے لفظ کا ادراک حالیہ تبدیلیاں کے صفحے سے نۓ داخل ہونے والے مضامین دیکھ کرہوجاتا)۔ یادآوری کر لیجیۓ کہ موجودہ سرگرمیاں میں اس لفظ کو لانا اس رکن کی ذمہ داری ہے کہ جسکے ذہن میں کوئی متبادل لفظ ہو۔ کیا خیال ہے آپکا ؟ اسمیں کوئی تبدیلی ؟ وسلام

ماشااللہ[ترمیم]

آپنے نیشن آف اسلام پر قابل تعریف مضمون تحریر کیا ہے۔

شکریہ[ترمیم]

میری ایسی کوششیں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ انگریزی ناموں کے اردو ہجے اگر صحیح محسوس نہ ہوں تو متعلقہ مضمون کے تبادلۂ خیال میں نشاندہی فرمائیں۔

ترجمے[ترمیم]

آپ کے الفاظ کے ترجمے لکھنے کی کوشش کی ہے ، دیکھ لیجیۓ ۔ افراز

نوازش[ترمیم]

افراز صاحب، بہت نوازش۔ تمام الفاظ بہت مناسب ہیں۔ آپ کے وسیع علم کی داد دینی پڑتی ہے۔

میری کوشش ہو گی کہ ان الفاظ کی مدد سے ایک دو دن میں مضمون کو مکمل کر دی جائے۔

ایک دفعہ پھر شکریہ!

حیدر 02:00, 25 مئ 2006 (UTC)

اسکا استعمال کیا ہوگا ؟ کیسے ہوگا ؟[ترمیم]

آپ نے جو قالب (template) بنایا ہے اسکا استعمال بھی کہیں درج کردیجیۓ تاکہ دوسرے بھی اسکا باآسانی با بلاخامی استعمال کرسکیں۔ شکریہ۔ افراز

جواب[ترمیم]

یہ ابھی مکمل نہیں۔ تکمیل کے بعد اس کے استعمال کےلیے تمام ضروری معلومات متعلقہ تبادلۂ خیال کے صفحہ پر فراہم کی جائیں گی۔

حیدر 07:40, 28 مئ 2006 (UTC)

عزیز میاں[ترمیم]

خاور صاحب نے عزیز میاں کی حذف شدگی کی وجہ -- ایک نام سے دو مضمون -- لکھی ہے ، کیا واقعی اس نام سے دو مضمون ہیں ؟ خاور صاحب مصروف آدمی ہیں ، امید ہے کہ جب وہ ویکیپیڈیا پر آئيں گے تو عزیز میاں کے مضمون کا معاملہ پہلی فرصت میں حل کریں گے۔ - افراز

کیا خرابی ہے؟[ترمیم]

میں نے جو عکس بھیجا ہے اس میں کیا خرابی ہے؟ اور صرف میرے ہی کمپیوٹر پر نہیں ، میں نے مختلف کمپیوٹروں پر دیکھا ہے ، کسی پر کوئی خرابی نظر نہیں آتی۔ آپ سے گذارش کی تھی کے اپنے کمپیوٹر کا عکس بھیجیۓ تاکے مجھے اندازہ تو ہو کے کیا خرابی ہے ؟ میرے پاس IE6 ہے۔ اور میں نے دوسرے IE VERSIONS پر بھی دیکھا ہے ، ٹھیک نظر آرہا ہے۔

مناظر[ترمیم]

ذیل میں مناظر کے رابطے دیے جا رہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ تمام قابل غور حصوں کو دکھایا جائے۔ ملاحظہ فرمائیے!

حـل[ترمیم]

براۓ کرم اپنے کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ پر رائٹ کلک کیجیۓ اور پراپرٹیز میں جاکر Screen resolution کو 1280X1024 pixel پر سیٹ کرلیجیۓ۔ مسلہء حل ہوجاۓ گا۔ یہی یادآوری پھر صفحہ اول پر بھی لگا دیں گے

ناقابل قبول حل[ترمیم]

یہ حل قطعی ناقابل قبول ہے۔ کوئی بھی قاری محض ایک سائیٹ کیلیے Screen resolution کو نہیں بڑھائے گا۔ خاص طور پر اگر مانیٹر چھوٹا ہو، کیونکہ ایسی صورت میں کمپیوٹر کے باقی پروگرامز کا استعمال ناممکن نہ سہی انتہائی مشکل ضرور ہو جائے گا۔ سائیٹ میں "قریبا" تمام قارئیں کی Screen resolution کیلیے لچک ہونی چاہیے۔ یہ کام وکیپیڈیا اردو کے صفحات کو کسی قدر Dynamic بنا کر کیا جا سکتا ہے۔ کام گو کہ محنت طلب ہے لیکن ناممکن نہیں۔

حیدر 06:05, 30 مئ 2006 (UTC)

معاف کیجیۓ گا[ترمیم]

میں اب اعتراضات سن سن کر تھک چکا ہوں۔ میں اس سے زیادہ اردو ویکیپیڈیا کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ مجھے نہ اپنا وقت برباد کرنے کا شوق ہے اور نہ ہی بلاوجہ لکھنے کا جنون۔ ماشااللہ آپ سب لوگ انتہائی اچھے انداز میں اس دائرہ المعارف کو سنبھالتے آۓ ہیں اور مزید سنبھال سکتے ہیں۔ خداحافظ

تمام گفتگو اس صفحہ پر کیجیے[ترمیم]

میں خود بھی اپنی ویب سائیٹوں پر اپنے ہی اعتراضات سے تنگ آ گیا تھا۔ اکیلا تھا، لہذا ویب ڈیویلپمنٹ کا شوق ادھورا ہی چھوڑ دیا۔

حیدر 06:31, 30 مئ 2006 (UTC)

for the sake of your selves...[ترمیم]

For God sake please dnt fight, We should learn to co-operate with each other.

I dont have words to express my feelings,we are at urdu wikipedia ,trying to help building encyclopedia.

If we continue fighting that would be disasterous not only for wikipedia but also for the Urdu.


please,please be co-operative, dont not repeat your history here. try to change you selves.


please if you people have any dispute bring it on current events

I and other contributers (khawar sahib) will try to resolves it peacefull.

If anyone thinks that he is ALL in ALL.

then i have to say i'm sorry

please be productive not distructive.


all we need right now at main page is to fix table size, right now they are using variable size. if we could fix them that would be okay, otherwise we have make slight changes.

Saif Ullah

Urdu; Our Pride[ترمیم]

I do not like conflicts but I cannot see one person taking all steps without regarding ‎opinion of other contributors and without regarding the needs of the user of the ‎encyclopaedia. I have tried to avoid conflicts by not touching Islamic articles. Initially I ‎had plans to write comprehensive articles on Prophet Muhammad, Imam Ali, Hazrat ‎Fatima, Imam Hassan and Imam Hussain. My initial conflicts with Mr. Afraz on religious ‎personalities resulted in me stepping back from my intention.‎

Mr. Afraz asked for opinion about Main Page and did not regard any of the opinions and ‎suggestions given to him. What was the point of asking for an opinion in the first place?‎

I tried to ignore even personal attacks and tried to be humorous on such occasions. But ‎today I couldn't stand arrogance and wrote what I thought was right without caring about ‎anybody's emotions.‎

Most of Mr. Afraz's contributions are very important and valuable but at some places he ‎tends to be carried away. That's where our difference of opinion starts.‎

Anyway, more work less talk; that's all we need.


As for main page, if the table's width is set in the percentage of the user's screen and the cell's width is set in percentage of the table then I hope it will work fine. No doubt 1 or 2 tables will need fixed widths regardless of user's screen but they also can be worked out somehow.‎

حیدر 15:22, 30 مئ 2006 (UTC)

مبارک ہو جناب[ترمیم]

مبارک ہو جناب آپ بھی آج سے منتظم ہیں۔

مجھے امید ہے کہ آپ یہ ذمہ داری بہت اچھی طرح ادا کریں گے، بس یہ یاد رکھیں کہ اختلاف راۓ ہونا معمولی بات ہے جبکہ اختلاف کو ختم کرنا آپ کے بڑے ہونے کا ثبوت ہے۔ میں ایک عارضی صفجہ اول بنا رہا ہوں۔ تا کہ جو کوئی ترجربہ کرنا ہے وہاں کرلیا جاۓ کام مکمل ہونے کے بعد معیار کو دیکھتے ہوۓ اسے صفحہ اول پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔ ایسا صفحہ آپ خود بھی بنا سکتے ہیں، مگر وہ آپ کے نام کا ذیلی صفحہ ہونا چاہے۔ سیف اللہ 17:20, 31 مئ 2006 (UTC)

بہت شکریہ[ترمیم]

آپ نے میری کاوشوں کی قدر کی جس کیلیے میں آپ کا بے حد ممنون ہوں۔ میں کوشش کروں گا مضامین کے ساتھ‍ ساتھ‍ تکنیکی کاموں میں بھی حصہ لوں۔ حال ہی میں "خانۂ معلومات ملک" کا سانچہ اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا۔

حیدر 17:26, 31 مئ 2006 (UTC)


سانچے[ترمیم]

کیا مجھے کسی ملک اور شخصیت کے بارے میں مضمون لکھنے کے لیے سانچے مل سکتے ہیں اور کہاں سے ملیں گے یہ۔ نیز ویکیپیڈیا پر اردو کا سفیر بننے کے لیے مجھے کیا کرنا ہو گا۔ شکریہ


--Adilch 20:54, 9 جون 2006 (UTC)

سانچے: جواب[ترمیم]

کسی بھی سانچے کو تلاش کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ سانچے سے متعلقہ زمرہ کی تلاش کریں اور اس میں موجود جامع مضامین کی تکنیکی نحو (source code) کو دیکھیں۔ اردو میں کوئی بھی سانچہ {{ سےشروع ہوتا ہے اور }} پر ختم ہوتا ہے۔ ضروری نہیں آپ کو اپنی ضرورت کے مطابق تمام سانچے مل جائیں اس لیے ہو سکتا ہے آپ کو اپنی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا سانچہ تشکیل دینا پڑے۔ اگر آپ کو سانچے کا نام معلوم ہے تو تلاش کے خانے میں Template: لکھ‍ کر سانچے کا نام لکھیں اور "چلو" پر کلک کریں۔ اگر سانچہ موجود ہو تو آپ اس سانچے کی خام حالت کے صفحہ پر پہنچ جائیں گے۔ مثلا خانۂ معلومات ملک کے سانچے کو تلاش کرنے کیلیے Template:خانۂ معلومات ملک لکھ‍ کر تلاش کریں۔ اس کے استعمال کا طریقہ اس کے تبادلۂ خیال کے صفحہ پر موجود ہے۔ کسی مشکل کی صورت میں Template:خانۂ معلومات ملک کے تبادلۂ خیال کے صفحہ میں اپنا سوال چھوڑ دیں۔

تمام شخصیات کیلیے کوئی ایک سانچہ قابل استعمال نہیں ہو سکتا۔ ہر زمرہ کی شخصیات کیلیے علحدہ سانچہ تیار کرنا پڑتا ہے۔ مثلا آئمہ اکرام کیلیے سانچہ Template:خانۂ معلومات امام لکھ‍ کر تلاش کیا جا سکتا ہے۔ بدقسمتی سے اس کے استعمال کا طریقہ لکھنے کا مجھے موقع نہیں ملا۔

اردو کا سفیر بننے کیلیے معلومات آپ کو http://meta.wikimedia.org/wiki/Wikimedia_Embassy-ur سے مل سکتیں ہیں۔

حیدر 23:03, 9 جون 2006 (UTC)


شکریہ[ترمیم]

بہت بہت شکریہ جناب حیدد صاحب۔ اصل میں میرے لیے یہ ویکیپیڈیا با لکل نئی چیز ہے۔ جیسا کہ میں کمپیوٹر کا طالبعم نہیں صرف مشغلے کے طور پر اردو کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ --Adilch 23:25, 9 جون 2006 (UTC)

نئے سانچے[ترمیم]

نئے سانچوں لے لیے دیکھیں ریتخانہ اور مشورے دیں

--Adilch 17:23, 11 جون 2006 (UTC)

بالائی کی تکرار[ترمیم]

آپ کی بات دل کو لگتی ہے کہ بار بار سانچے بالائی کی تکرار ٹھیک نہیں اسی لیے اسکا آئندہ استعمال ترک کرنے کا ارادہ ہے۔ اور کہیں بالائی کی کا مفہوم صفحہ اول پر کسی جگہ ایک ہی بار دینے کی کوشش کروں گا۔ اب مسلہ یہ تھا کہ اب تک جن مضامین میں بالائی استعمال ہوچکی تھی ان میں سے ایک ایک کرکے نکالنا بہت مشکل کام تھا لہذا میں نے بالائی اور مشکل الفاظ کے سانچے میں یہ عبارت لکھ دی ہے

</td></tr></table></td></tr></table>

امید ہے کہ اس سے یہ بالائی اور مشکل الفاظ کے سانچے تمام مضامین سے غا‏ئب ہوجائینگے۔ کیا اسطرح کرنے سے کسی طرزیاتی نقص کا اندیشہ ہے ؟ کیا آپ کے خیال میں اسکا کوئی اور بہتر حل ہے ؟ افراز

خالی table[ترمیم]

خالی ٹیبل بھی کم سے کم 2 سے 3 پکسل کی جگہ لے جاتا ہے لہذا میرے خیال میں اگر تمام کوڈ ختم کر دیا جائے تو بہتر ہے۔

تکلف برطرف، اوپر دیا ہوا کوڈ ویسے ہی غلط ہے۔ ؛-)

حیدر 04:49, 12 جون 2006 (UTC)


میں کوشش کر کے دیکھتا ہوں کہ خودکار صارف کے ذریعہ سے اگر اس کو ختم کیا جا سکے۔ سیف اللہ 04:56, 12 جون 2006 (UTC)

ایسا کردیں ؟[ترمیم]

اگرتمام کوڈ ختم کیۓ جائیں گے تو پھر اس طرح سانچے کے { { بریکٹ } } نظر آئیں گے۔ کوڈ تو غلط ہی لکھا ہے بس HTML کے > < میں کچھ رکھنے کا خیال تھا۔ ویسے اگر

< ! -- --> 

رکھ دیا جاۓ تو کیا خیال ہے؟ سیف اللہ بھائی آپ بھی اگر کوئی مدد کرسکیں اس سلسلے میں تو ضرور کیجیۓ ۔

تجربہ[ترمیم]

آپ کی بات ٹھیک ہے۔ میرے زہن میں بریکٹ والا مسئلہ موجود تھا لیکن یقین نہیں تھا۔

بہرحال

< ! -- --> 

کا تجربہ کر لینے میں کوئی ہرج نہیں۔

حیدر 05:08, 12 جون 2006 (UTC)

شکریہ[ترمیم]

شکریہ ۔ چیک کرلیا ہے فی الحال تو کوئی نقص محسوس نہیں ہورہا اور اضافی جگہ بھی نہیں گھر رہیں۔ مستقبل میں کوئی مسلہ ہوا تو دیکھیں گے۔

کم سے کم[ترمیم]

کم سے کم کی اسٹروک کی خاطر ہی تو { {ان} } کا سانچہ بنایا تھا، اس تو یہی بہتر ہے کہ انگریزی نام ہی لکھ دیا جاۓ۔ آپ لوگ تو کرتا دھرتا بنے ہوۓ ہیں

دوسری وجہ[ترمیم]

صرف دو حروف ابہام پیدا کر رہے ہیں۔ ناراض نہ ہوں۔ 3 حروف بغیر ابہام کے 11 حروف سے کئی گنا بہتر ہیں۔ یہ بھی تو سوچیں آپ کا یہ سانچہ املا کی کتنی ہی غلطیوں کو روکے گا۔ دعا کریں خدا ہم مسلمانوں کو اردو حروف والا کیبورڈ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ حیدر 18:09, 18 جون 2006 (UTC)

شراب[ترمیم]

کوئی غلط بات عام ہو جاۓ تو کیا یہ اسکے درست ہونے کی دلیل مانی جاسکتی ہے ؟ اردو ویکیپیڈیا پر ہمارا مقصد راہنمائی کرنا ہے نہ کہ جو (اگر غلط) ہو اسکی آنکھ بند کرکے پیروی کرنا۔ آپ نے نسبیت کو اضافیت کردیا ہے۔ طبیعیاتی اصولوں کے مطابق یہ (اضافیت) غلط لفظ ہے، relativity کا مفہوم ہے کہ دو مقداریں (مثلا زمان و مکاں) آپس میں relative ہیں نہ کہ absolute (مطلق) ۔ اگر آپ relativity کو اضافیت کہتے ہیں (جیسا کہ پاک|ستان کی درسی کتب میں کہا گیا ہے) تو یہ غلط ہے۔ اضافیت کا مفہوم ہے دو (یا دو سے زائد) میں سے صرف ایک کا ذکر، جبکہ relativity میں دو مقداروں کا ذکر ہوتا ہے جنکے تقابل سے بحث ہوتی ہے۔ براہ کرم اس علمی غلطی کو (اگر درست معلومات آپکا مقصود ہیں تو) واپس کیجیۓ۔ شکریہ۔

میکش[ترمیم]

حضور والا، بات آپ کی بھی ٹھیک ہے لیکن اس بارے میں کیا خیال ہے کہ کسی بھی لفظ کا بذات خود کوئی مطلب نہیں ہوتا۔ اس کا استعمال ان کو مطلب سے نوازتا ہے۔ اب آپ انگریزی کی مثال لیجیے۔ اس میں موجود بہت سی علمی اصطلاحات اصل میں عام انگریزی زبان کا حصہ ہیں اور ان کے سائنسی اور لغوی معنوں بہت زیادہ فرق ہے۔ جب ان الفاظ کا علمی اصطلاحات کے طور پر استعمال شروع ہوا تو بہت سے انگریزی دانوں پر وہی بیتی جو نئے الفاظ سامنے آنے پر اردو ناخداؤں پر بیتتی ہے۔ وکیپیڈیا ایک انسائیکلوپیڈيا ہے۔ اس کا مقصد علم کو پھیلانا ہے، طالب علم کو ڈرانا نہیں۔ نئی اصطلاحات (جو پہلے سے اردو میں موجود نہیں) تو بحث اور غوروخوض کی باعث ہو سکتی ہیں لیکن کم از کم وہ اصطلاحات جو پہلے سے "پاکستان" کی اردو میں رائج ہیں ان کو تبدیل کرنے کی کوشش نہ ہی کی جائے تو بہتر ہے۔ سائنسی مضامین سے میرے دور رہنے کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ میں نئی اصطلاحات اور تراکیب کی تشکیل پر مزید اختلافات سے بچنا چاہتا ہوں۔ ہم نے بہت لچک دکھائی کچھ آپ بھی دکھائیے۔ حیدر 05:27, 21 جون 2006 (UTC)

راہ چلتے[ترمیم]

آپ نے جس طرح پاکستان کے ٹکڑے کر کے پاک|ستان کیا ہے کہیں آپ کا تعلق ہمارے ضدی ہمسائے بھارت سے تو نہیں؟ للہ اس بات کا جواب ضرور دیجیے گا۔ مجھے بہت تجسس ہے۔ آپ کا صفحۂ صارف ویسے ہی خالی ہے۔ حیدر 05:27, 21 جون 2006 (UTC)

براہ کرم[ترمیم]

یہ لچک دکھانے نہ دکھانے کی بات نہیں میرے بھائی، جب RELATIVITY کیلیۓ درست لفظ نسبیت موجود ہے اور اردو ہی میں موجود ہے تو پھر اسکی جگہ غلط لفظ کا کوئی جواز نہیں بنتا، نئی اصطلاح نہیں بہت پرانا لفظ ہے اور جانے کن عالموں نے نسبیت کے بجاۓ اضافیت چنا ہے۔۔ براہ کرم کچھ سوچیۓ کہ آپ کیا کررہے ہیں ، ماشااللہ آپ بہت پرفہم شخص ہیں۔ اگر یہ لفظ نسبیت اردو میں موجود ہی نہ ہوتا اور یا اسکا اضافیت سے تبدیل کیا جانا ناحق نا ہوتا تو شائد میں آپسے اتنی بات کرتا بھی نہیں۔

کرم کیا، آپ بھی کیجیے[ترمیم]

آپ شاید کہنا چاہ رہے تھے، "تو شائد میں آپسے اتنی بھی بات نہیں کرتا۔" آپ سے پہلے بھی عرض کی ہے کہ غصہ تھوک دیں۔ فی الحال اضافیت کو رہنے دیں، مجھے نسبیت کے بارے میں کوئی نظریہ قائم کر لینے دیں۔ پھر ان شاء اللہ دونوں کی صلح کرا دیں گے۔ آپ ماہر طب ہیں اور میں طبیعیات کا طالب علم۔ تھوڑا انتظار فرمائیے، مل بیٹھ‍ کر کوئی حل نکال لیں گے۔ حیدر 05:49, 21 جون 2006 (UTC)

چھوٹا انسان[ترمیم]

میں تو بہت حقیر انسان ہوں لیکن اللہ کا احسان ہے کہ سائنس کے تمام شعبوں پر پروفیشنل لیول کی مہارت رکھتا ہوں یہ بات کہنا نہیں چاہتا تھا لیکن کہنی پڑی۔ آپنے وہ وضاحت شائد توجہ سے نہیں پڑھی جو میں نے relative اور absolute کے بارے میں اوپر عرض کی ہے۔ میں پھر عرض کردوں کہ میں آپ کو اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر موجود سب سے بہتر اور قابل شخص سمجھتا ہوں، اور بلا کسی حقیقی وجہ اور یقین کے آپ سے بحث کر نہیں سکتا۔ لیکن میری یہ مجبوری ہے (یا کمزوری کہ لیں) کہ میں غلط بات کو برداشت نہیں کرسکتا۔ ایک بار پھر آپ سے درخواست گذار ہوں کہ اضافیت کو درست کرکے نسبیت کردیجیۓ ۔ یہ آپکا احسان ہوگا ، مجھ پر بھی اور اردو پر بھی۔

شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا[ترمیم]

آپ نے قابل سمجھا۔ کس قابل سمجھا، میں نہیں سمجھا۔ جو بھی سمجھا۔۔۔ شکریہ!

کام ذرا بڑا اور اس وقت آدھی رات سے زیادہ کا وقت ہو چلا ہے۔ کیوں نہ اس کو کل پر چھوڑ دیں؟ حیدر 06:08, 21 جون 2006 (UTC)

شاعر کا زمرہ، شاعر اور تخلص[ترمیم]

اردو ادب میں بہت کم شعراء ہیں جن کے مکمل نام سے ہم واقف ہیں۔ بیشتر صرف اپنے تخلص سے پہچانے جاتے ہیں مثلا غالب، میر، درد، عدم وغیرہ۔ اس لیے شاعر کے زمرہ میں شعراء کے نام ان کے مکمل ناموں کے پہلے حروف کی ترتیب سے لکھے جائیں تو طویل فہرست میں سے کسی ایسے شاعر کی تلاش مشکل ہو جائے گی جس کا صرف تخلص معروف ہے۔ گو یہ فہرست ابھی اتنی طویل نہیں لیکن جس تیزی سے وکیپیڈیا اردو ترقی کر رہا ہے ہمیں ابھی سے اس کا کوئی حل کرنا ہو گا۔ خوش قسمتی سے یہ حل پہلے سے موجود ہے۔

حل[ترمیم]

ہم ایک مثال سے آغاز کرتے ہیں۔ احمد فراز صاحب ایک جانے پہچانے شاعر ہیں اور فراز تخلص کرتے ہیں۔ ادبی حلقوں میں اپنے تخلص سے جانے جاتے ہیں۔ یہ ایک منطقی سی بات ہے کہ شاعر کے زمرہ کے صفحہ پر ان کا نام الف کی فہرست کی بجائے ف کی فہرست میں آنا چاہیے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ان کے مضمون میں جب Category:شاعر شامل کیا جائے تو اس کو ذرا سے بدل دیا جائے جیسے:

Category:شاعر|فراز، احمد

یعنی Category:شاعر کے بعد | کے اضافے کے بعد شاعر کا تخلص لکھیں اور ایک الٹی واؤ (comma) ڈال کر تخلص کے علاوہ شاعر کا مکمل نام لکھ‍ دیں۔

اب ذرا داغ کی مثال لیجیے:

Category: شاعر|داغ، نواب مرزا دہلوی

اس اصول کی پیروی شعراء کو دوسرے زمرہ جات میں شامل کرتے ہوئے بھی کی جانی چاہیے کیونکہ شاعر بہرطور شاعر ہے اور اس کی پہچان اس کا تخلص ہے۔ داغ کی ایک اور زمرہ میں شمولیت دیکھیے:

Category: سوانح حیات|داغ، نواب مرزا دہلوی

اگر آپ شاعر یا سوانح حیات کے زمرہ کا صفحہ کھولیں تو نوٹ کیجیے کہ احمد فراز کا نام ف کی فہرست میں اور داغ کا نام د کی فہرست میں ہے۔

اگر کوئی شاعر اپنے معروف مکمل نام میں سے پہلا نام بطور تخلص استعمال کرتا ہے (مثلا اکبر الہ آبادی میں اکبر تخلص ہے) تو اوپر کے اصول کی پیروی ضروری نہیں۔

آپ اپنی آراء اور سوالات اسی صفحہ پر لکھ‍ سکتے ہیں۔

حیدر 23:28, 21 جون 2006 (UTC)

Special:Allmessages[ترمیم]

جی ! میں نے کوشش کی ہے Special:Allmessages میں تلاش کرکے مگر مجھے صارف کے لیے گفتگو رائج کرنے کے لیے جگہ نہیں ملی۔ اگر آپ کو مل جاۓ تو آپ کردیں۔

دوسری بات یہ کہ خصوصی صفحات میں دیکھیں۔ کہ شدہ اور کردہ کا استعمال ٹھیک ہے؟سیف اللہ 18:12, 25 جون 2006 (UTC)

اگر غور کیا جائے تو کردہ زیادہ تر ان مقامات پر استعمال ہوتا ہے جہاں فاعل کا ذکر جملے میں موجود ہوتا ہے۔ مثلا عوام کے منتخب کردہ امیدوار نے حلف اٹھایا۔ (یہاں عوام فاعل ہے)

جبکہ شدہ وہاں استعمال ہوتا ہے جہاں جملے میں فاعل کا ذکر نہ ہو۔ مثلا منتخب شدہ امیدوار آج حلف اٹھائیں گے۔

اوپر دی گئی تعریف اور مثالیں کسی طرح بھی مکمل نہیں بلکہ محض ایک تجزیہ ہے۔ آپ کے کہنے کے مطابق میں نے Special:Allmessages پر تفصیلی نظرثانی کی ہے۔ آپ Special:Recentchanges دیکھ کر اپنی رائے سے آگاہ فرمائیں۔ حیدر 21:21, 25 جون 2006 (UTC)

زمرہ جات کے بارے میں[ترمیم]

جب آپ کسی زمرہ میں جاتے ہیں تو دو نظامی پیغامات نظر آتے ہیں۔

  1. ذیلی زمرے
  • جسکے نیچے درج ہوتا ہے ، اس زمرے میں -- ذیلی زمرے ہیں۔
  1. زمرہ " -- " میں مضامین
  • جسکے نیچے درج ہوتا ہے ، اس زمرے میں -- مضامین ہیں ( یہ انگریزی There are $1 articles in this category. کا ترجمہ ہے )

ایک زمرے میں ؛ ذیلی زمرات اور مضامین ہی کے الفاظ مناسب ہیں۔ اگر صفحات کا لفظ استعمال ہوتا ہے تو اس سے ان تمام صفحات کے تسلسل کا تاثر ابھرتا ہے اور پہلی نظر میں انکے الگ الگ موضوعات پر مختلف مقالات ہونے کی تمیز نہیں ہوپاتی ، جبکہ مضامین کا لفظ نیچے درج عنوانات کے الگ الگ ہونے کا اظہار کرتا ہے۔ افراز

زمرہ نہیں سانچے[ترمیم]

معذرت خواہ ہوں جلدی میں سانچوں کی زمرہ جات لکھ دیا۔ ایک وقت میں کئی پروگرامز میں کام کر رہا تھا۔

میں نے انگریزی وکیپیڈیا (اس لیے نہیں کہ انگریزی ہے بلکہ اس لیے کہ سب سے زیادہ ترق یافتہ ہے) کا بغور مطلعہ کیا ہے۔ کہیں بھی Articles کا لفظ استعمال نہیں ہوا۔ آپ کی ذیلی زمرہ جات والی بات ٹھیک ہے۔ لیکن مضمون یا مضامین کا لفظ سنچوں کیلیے ٹھیک نہیں۔ اس لیے میں نے صفحات کا لفظ استعمال کیا۔ مثال کے طور پر ملاحظہ فرمائیے [ [ Category:خانۂ معلومات ] ]۔

سانچہ ایک صفحہ تو ہے مضمون نہیں۔ میرے خیال میں ان حالات میں صفحات زیادہ مناسب ہے۔ یہ لفظ زیادہ جامع ہے۔ باقی جس لفظ پر سب کا اتفاق رائے ہو وہی استعمال ہو۔

حیدر 14:59, 27 جون 2006 (UTC)

لب و لہجہ[ترمیم]

ہمیں ویکیپیڈیا جیسے عالمی سرچ پر موجود مقام پہ لب و لہجہ کا خیال رکھنا چاہیۓ ۔ کیا آپ pakستان کو اپنی ذاتی میراث سمجھتے ہیں ؟ آپ ایک دانشمند ہیں ، میں نے محسوس کیا ہے کہ آپ نے زبان و وطن کو اپنا مقصداولین بنالیا ہے اوریہ بات آپکو اصل مقصد سے دور کرتی جا رہی ہے۔ ویکیپیڈیا پر لکھتے وقت ہمیں نہ تو اردو سے محبت ہونا چاہیۓ اور نہ کسی تــان سے کہ ان دونوں نے دیا ہی کیا ہے اسلامی دنیا کو ؟ صرف گویۓ اور شاعر ! ۔۔۔ آپ نے بار بار جو پڑوسی پڑوسی کی تـان لگائی ہے وہ شائد اجتعماعی طور پر تو غریب ہو مگر علمی طور پر بھی دیکھیۓناپاکستان سے بہت آگے نہیں ؟

نابینا[ترمیم]

پڑوسی! علم طب میں اس شخص کو کیا کہتے پیں جو کسی چیز کو دیکھ کر بھی کہے کہ نہیں دیکھا؟ حیدر 14:07, 4 جولا‎ئی 2006 (UTC)

ہار مانتا ہوں[ترمیم]

میں ہار مانتا ہوں ، آپکو راہ راست دکھانا میرے بس سے باہر ہے۔ سوچا تھا کہ اگر آپ جیسا عالی دماغ اپنے گھوڑے غلط میدانوں میں دوڑانے کے بجاۓ درست سمت دوڑانے لگے گا تو دائرہ المعارف کی ترقی کی رفتاربھی بہت بڑھ جاۓ گی۔ مگر افسوس کہ اپنا وقت تو کھویا سو کھویا یہاں تو نام بھی کھوگیا ، نام کے بجاۓ توہین آمیز القابات کا تحفہ ! شکریہ

اپنے من میں ڈوب کر پاجا سراغ زندگی
تو اگر میـرا نہیں بنتا نہ بن، اپنا تـو بن

م تا ت[ترمیم]

اشاروں کنایوں میں شاعروں کو برا بھلا بھی کہتے ہیں اور شعر پر شعر جھاڑتے چلے جاتے ہیں۔ اسے کیا کہیں گے؟

میں نے اپنے میدان کی حدود کو واضح کر کے آپ کے سامنے بیان کیا تھا لیکن آپ مصر ہیں کہ آپ ہر میدان کے اسپ ہیں۔ سو میں نے پھونک پھونک کر پاؤں رکھنے شروع کر دیے۔ اگر آپ غور کریں تو سوائے ایک دفعہ کے میں نے کبھی آپ کے کام میں کیڑے نہیں نکالے لیکن آپ کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ تھوڑی عملی عاجزی اپنائیے اور تسلیم کر لیجیے کہ آپ کی ہر بات ٹھیک نہیں ہو سکتی۔

آپ نے پاکستان کی توہیں کی کئے بار کوشش کی جو کہ کہیں پر بھی ناقابل برداشت ہے۔ میں نے تو آپ کو صرف پڑوسی کہا ہے۔ اور اسلام میں تو پڑوسی کی بہت اہمیت اور درجہ ہوتا ہے۔

اللہ ہم سب حافظ و ناصر ہو۔

حیدر 16:03, 4 جولا‎ئی 2006 (UTC)

پھر[ترمیم]

میں پہلے بھی کہ چکا ہوں اور پھر کہتا ہوں کہ میں آپ کو دائرہ المعارف پر بہت اہم سمجھتا ہوں۔ ابتداء میں آپکی آمد پر اکیلا پن دور ہوجانے کا احساس ہوا تھا جو کہ جلد ہی رفو ہوگیا، خیر۔ چلنے دیتے ہیں جیسے چل رہا ہے۔ کہاں غم روزگار کے ستاۓ ہوۓ گنتی کے چار پانچ افراد ، اور کہاں انگریزی اور جاپانی ویکیپیڈیا پر لاتعداد خوشحال۔ کیا مقابلہ؟ کبھی کبھی تو اپنے ارادوں پر ہی ہنسی آجاتی ہے۔ وسلام

تراجم[ترمیم]

  • Unranked Phylum = غیرمتعین قسمہ
  • Infraphylum = زیریں قسمہ
  • Microphylum = خورد قسمہ
  • Magnorder = عالی طبقہ
  • Parvorder = ادنی طبقہ
  • Species subgroup = ذیلی گرہ نوع (یعنی کسی نوع کی ذیلی قسم)
  • series = سلسلہ
  • Section = قطعہ
  • Trinomial nomenclature = سہ اسمی تسمیہ
  • اوپر تراجم درج ہیں ، کوئی ترمیم یا اصلاح درکار ہو تو کرلیجیۓ گا ۔ اکثر الفاظ ہمکو متعین کرنے ہونگے اور پھر تمام ویکیپیڈیا پر ان ہی کو استعمال کرنا ہوگا تاکہ معلومات کو پیچیدگی سے بھی بچایا جاسکے اور ان لوگو کو اعتراض کا موقع بھی نہ ملے جو پہلے ہی اردو ناموں کے مخالف ہیں ۔ چند یہ ہیں
  • براہ کرم یادآوری کیجیۓ کہ یہ ترتیب بالا بجانب زیریں ہے۔
  • super = فوقی
  • grand = عظیم
  • اصل نام
  • sub = ذیلی
  • infra = زیریں
  • parv = ادنی
  • چند دیگر یہ ہیں جو کہ کسی ترتیب میں نہیں
  • micro = خورد
  • macro = کبیر
  • poly = کثیر (مکثور / مکثورہ)
  • mono = یک
  • oligo = متعدد
  • اور آخر میں یہ کہ جو اصلاح مطلوب ہو آپ کر لیجیۓ گا ۔ مجھے اندازہ ہے کہ یہ بہت پیچیدہ کام ہے لہذا خود کو پریشان نہ کیجیۓ اور آرام سے جب جب وقت ملے تھوڑا تھوڑا کر لیا کیجیۓ۔ یہ کام جو آپ ہم کر رہے ہیں اس میں دنوں اور مہینوں کی کوئی اہمیت نہیں ، یہ تو مستقل کام ہے جو چلتا ہی رہے گا، مجھے کوئی جلدی نہیں آپ آرام سے اور اپنی سہولت کے مطابق کیجیۓ۔ افراز

aslamo alaikum[ترمیم]

janab haider sahib aap buhat acha likhte hain main aap se kuch zaroori baat karna chahta hoon aap se kis tarah rabtaa kia ja sakta hai, main montreal canada main hoon,kia aap mujhe apni email de sakte hain,khuda hafiz .Hussain syed

شکریہ! آپ مجھ سے وکیپیڈیا کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کیلیے یہاں کلک کریں۔

یہ ویب سائیٹ ایک انسائکلوپیڈیا ہے اور ہم سب لوگ اس کے ذریعے علم کو اردو زبان میں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہاں پر اپنا حصہ ڈالنے کیلیے درج ذیل نکات پر آپ کو عمل کرنا ہو گا:

  • رومن اردو سے پرہیز کریں۔ اردو ٹائپنگ میں مدد کیلیے Help:کلیدی تختہ میں ترمیم پر کلک کریں۔
  • باقاعدہ رکن بنیں۔ اس طرح آپ اپنی کی ہوئی تمام ترامیم کی تاریخ کو محفوظ کر سکیں گے اور دوسرے ارکان سے مدد حاصل کر سکیں گے۔
  • تعصب اور تعصبانہ زبان سے پرہیز کریں۔ صرف حقائق بیان کریں۔ ذاتی رائے اور اظہار جذبات سے پرہیز کریں۔ حقائق کو غیر جانبدارانہ انداز میں تحریر کریں۔
  • کوئی بھی ترمیم یا تبدیلی اس ویب سائیٹ میں بطور رکن داخل ہوئے بغیر نہ کریں۔

مزید مدد درکار ہو تو بلاجھجک رابطہ کریں۔

حیدر 04:08, 11 جولا‎ئی 2006 (UTC)

nano = قزمہ[ترمیم]

  • nano = قزمہ (بونا، کوتاہ قد / 1 پر 9 صفر بمطابق امریکستان یا 12 بمطابق فرنگستان)
  • phylum دراصل حیاتیاتی تسمیہ گری میں جماعت سے بالائی درجہ کے لیۓ اصطلاح ہے جو کہ آئی سی بی این کے مطابق تو نباتات و حیوانات دونوں کے لیۓ استعمال کی جاسکتی ہے مگر اکثر استعمال صرف حیوانات کے لیۓ ہی ہوتی ہے ، جبکہ نباتات کے اسی درجہ (جماعت سے بالا) کے لیۓ division استعمال کی جاتی ہے۔
  • آپ کا صفحہ بہت طویل ہوگیا ہے ، وثق میں تقسیم کرلیں تو آپکو بھی آسانی ہوگی :-) افراز

معمہ[ترمیم]

آپنے Genus کے بارے میں اپنی راۓ سے آگاہ نہیں کیا، جنس پر اتفاق ہے تو پھر مرجان میں جنس کردوں ؟ افراز

میں نے اس بارے میں کچھ سوچا ہے اور اپنی رائے کو آپ سے متفق پایا ہے۔ Genus کیلیے جنس کا لفظ بہت مناسب ہے۔ لیکن اس طرح کی تمام اصطلاحات کو سمجھانے کیلیے ان کے بارے میں چھوٹے چھوٹے مضامین ہونے چاہیئیں۔ جنس کی تلاش کو جنس (ضد ابہام) کی طرف لے جا کر مناسب مضامین سے مربوط کیا جا سکتا ہے مثلا جنس (جماعت بندی) اورجنس (تذکیر و تانیث یا کوئی اور مناسب حوالہ) وغیرہ۔ حیدر 05:19, 17 جولا‎ئی 2006 (UTC)

بجا فرمایا[ترمیم]

جی ، انشااللہ SCIENCE کے ہر شعبہ کو منظم کردینے کا ارادہ ہے ، جو کرنے کی پوری کوشش کروں گا لیکن تمام مضامین کو مکمل کرنے کا وعدہ نہیں کرسکتا کہ فی الحال ناممکن لگتا ہے۔ افراز

ماشااللہ[ترمیم]

ماشااللہ آپنے انتہائی پیچیدہ کام میں ہاتھ ڈالا اور اسے مکمل کردیا۔ میں اسکو تفصیل سے دیکھ کر جو بات مشکل ہوئی تو آپ سے پوچھوں گا۔ اگر آپ کے پاس اسکے استعمال کے بارے میں کوئی بات ہو جو آپ بتانا مفید سمجھتے ہوں تو براہ کرم اسکو کسی مناسب صفحہ پر جب وقت ملے تو لکھ دیجیۓ گا۔ ایک بار پھر بہت شکریہ۔ افراز

نوازش[ترمیم]

مرجان میں میں نے اس سانچے کو شامل کیا ہے۔ اس طرح چند خامیوں کا بھی پتا چلا تھا جن کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آپ کے سوالات سے مجھے اس سانچے کو استعمال کرنے میں معاون دستاویز بنانے میں مدد ملے گی۔

حیدر 05:05, 23 جولا‎ئی 2006 (UTC)

جی ٹھیک ہے[ترمیم]

جی ٹھیک ہے ، میں ان سوالات پر مشتمل ایک سوالنامہ تیار کرکے آپ کو بھیجوں گا جو کہ یہ سانچہ استعمال کرنے کے خواہشمند کے ذہن میں آئیں گے، پھر آپ انکی رو سے اس سانچہ کے استعمال کا طریقہ لکھ دیجیۓ گا۔ لیکن اس سوالنامے سے پہلے ایک گذارش یہ ہے کہ آپ ان تمام الفاظ کی فہرست لکھ دیجیۓ جو کہ اس سانچے میں استعمال ہوۓ ہیں (سانچے کے تمام الفاظ ، یعنی حیاتیات سے مطالق + شمارندہ کی وہ اصطلاحات جو کہ اس سانچے کے رموز میں استعمال کی گئی ہیں) ۔ میں اس سانچہ کو اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر موجود سب سے قیمتی صفحہ سمجھتا ہوں اور یہ اس نظام کے بنانے کی جانب پہلا قدم ہے جس کا میں نے جدید اصطلاحات و الفاظ میں ذکر کیا ہے۔ شکریہ افراز

قصدا[ترمیم]

حیدر صاحب میرا خیال ہے کہ فیاض صاحب نے رومن اردو میں قصدا لکھا تھا ، تاکہ وہ لوگ جو عربی رسم الخط تو نہیں پڑھ سکتے مگر اردو سمجھتے ہیں (ہندوستان اور چند دیگر غیرممالک میں) ان تک رسائی ہوسکے۔ ایسا دنیا کی اکثر زبانوں میں کیا جاتا ہے کے TRANSLITERATION یا کلمہ نویسی کا سہارا لیا جاۓ، میرا ذاتی خیال ہے کہ چند اہم ترین موضوعات کے مضامین کا رومن نسخہ تیار کرلینا ایک عمدہ بات ہوگی مثلا، اسلام ، محمد (ص) اور چیدہ چیدہ اردو کی شخصیات۔ یہ میرا صرف خیال اور اندازہ ہے اور میں اس بارے میں کسی قسم کی بھی ذاتی دلچسپی نہیں رکھتا ، جیسا آپ حضرات مناسب سیجھیں کرلیجیۓ۔ افراز افراز

گزارشات[ترمیم]

محترم حیدر صاحب! برادرم افراز نے صحیح اندازہ لگایا ھے کہ وہ صفحہ رومن رسم الخط میں قصدا" لکھا گیا تھا، نھ کھ عربی دسم الخط نہ لکھ پانے کی معزوری کی وجہ سے۔ ایسا کرنے کی ایک وجہ تو بھائ افراز نے بیان کر دی۔ اس ضمن میں احقر کی گزارشات ملاحظہ ھوں: 1. Unicode میں اردو حروف تہجی آنے کے بعد بھی اردو کے مروجہ رسم الخط میں ٹائپ کرنا خاصا مشکل ھے۔ مزیدیکہ مادکیٹ میں جو keyboard دستیاب ھیں، وہ پرانے Inpage کے صوتی طرز پہ بناۓ گۓ ھیں، جبکھ ما‏ئیکروسوفٹ کے پروگراموں میں ان keyboards کی مدد سے ٹائپ نہیں کیا جا سکتا۔ 2. موبائل فون کے زیادہ تر ماڈلز (ساختوں) میں عربی (یا فارسی) تو لکھی جا سکتی ھیں، مگر اردو کے ا‌ضافی حروف لکھنے کی سہولت موجود نییں۔ 3. عوام کی ایک کثیر تعداد SMS یا چیٹنگ میں اردو زبان کا سہادہ لیتی ھے پر عربی رسم الخط میں لکھنے سے قاصر ھے، لھزا رومن رسم الخط کا سھارا لیا جاتا ھے۔ اور اس بات کی امید کرنا بیوقوفی ھے کہ ھماری عوام آسان رومن رسم الخط کو چھوڑ کے مشکل اردو رسم الخط کو اپناۓ گی۔ نتیجہ یہ نکلے گا کہ آج سے دس سال پعر کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو کی حیثیت ایک معمولی زبان کی ھو گی۔ اور نئ نسل انگریزی زبان پہ اور زیادہ منحصر ھو جائیگی۔ اور یہ مسائل پاکستان کی دوسری زبانوں (پنجابی، سنرھی، پشتو، بلوچی، سرائیکی، کشمیری) کو بھی درپیش ھیں۔ ھمیں چاھیے کہ ھم زبان کو بچانے کی سعی کریں، نہ کہ رسم الخط سے محبت کے چکر میں زبان کو نقصان پہنچا بیٹھیں۔ ویسے بھی عوام تو رومن رسم الخط کو کمپیوٹر کی حد تک قبول کر ھی چکے ھیں، اب ھمارا فرض بنتا ھے کہ ھم باقاعدہ رومن رسم الخط کی توضیح کریں۔ ورنہ عوام اردو الفاظ کے بے تکے رومن متبادل تو و‌‌‍‍ضح کر ھی چکے ھیں‍‌، جیسے جیسے وہ ذہنوں میں راسخ ھوں گے زبان کا اور نقصان ھوگا۔ میری گزارش ھے کہ ویکیپیڈیا پہ ہر صفحے کا ایک رومن متبادل ھو۔ اردو کے رومن حروف تہجی میں اپنی فہم ناقص کے مطابق ترتیب دے چکا ھوں۔ جو حضرات اس سلسلے میں میری معاونت کرنا چاھیں، بندہ ھر ممکن تعاون اور رہنمائ کو تیار ھے۔ آپ کے خیالات جاننے کا متمنی ھوں۔ سید فیاض عباس

کیبورڈ[ترمیم]

جستجو سے خدا بھی مل جاتا ہے۔ میں نے جس دن سے کمپیوٹر سے واقفیت حاصل کی ہے اس دن سے میں اسی سعی میں لگا رہا ہوں کہ کسی طرح اردو رسم الخط کو کمپیوٹر پر مروج کیا جائے۔ پے در پے ناکامیاں ہوئیں جس کی بنیادی وجہ کمپیوٹر کی پیشہ ورانہ تعلیم سے محرومی تھی (میں بنیادی طور پر طبیعات کا طالب علم ہوں)۔

لیکن WinXP کے آنے کے بعد بہت سے منچلوں نے اس سلسلے میں کافی ترقی کر لی ہے جس کا ایک ثمر تو اردو وکیپیڈیا ہے۔ اور بھی بےشمار اردو کی ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جو WinXP کی اردو سپورٹ کا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ اردو ٹائپنگ کیلیے جو کیبورڈ میں استعمال کر رہا ہوں وہ میں نے کہیں سے ڈاؤنلوڈ نہیں کیا بلکہ خود تیار کیا ہے۔ میرا نہیں خیال کہ کوئی کیبورڈ اردو انپیج کیلیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہو۔

اردو میں رومن رسم الخط اردو کے تابوت میں ایک اور کیل ہے۔ ہمارے پاس تعلیم یافتہ لوگوں کی کمی نہیں۔ کیوں نہ اس بات کی کوشش کی جائے کہ ایسے موبائل فون اور دوسرے برقی کھلونے ایجاد کیے جائیں جو اردو کو بھی سپورٹ کرتے ہوں۔ یہ تمام اشیاء عرصۂ دراز سے عربی کو سپورٹ کرتی چلی آ رہی ہیں۔

حیدر 06:35, 24 جولا‎ئی 2006 (UTC)

ایک اور مشکل[ترمیم]

حیدر صاحب ، جماعت بندی کے نظام کے تحت جو سابقے اور لاحقے لگانے پڑتے ہیں انکے بعد الفاظ کی شکل وصورت بہت مشکل ہوجاتی ہے -- گو کہ ہر سانچہ خاعت میں عکس کے نیچے علمی جماعت بندی کا ربط موجود ہے مگر وہ نظر انداز ہو سکتا ہے --- لہذا اگر ہم ایک تذکرہ (نوٹ) اس سانچہ کے نیچے لکھ دیں ، اسطرح

  • جماعت بندی کے تحت جو نام اختیار کیۓ گۓ ہیں انکے انتخاب کے قواعد کے لیۓدیکھیۓ جماعت بندی

اب ایک تو آپکی راۓ چاہیۓ اس بارے میں اور دوسرے یہ کہ یہ نوٹ کس جگہ لگایا جاۓ ؟ میرا خیال ہے کہ سانچہ خاعت کے سب سے نیچے ہو تو بہتر ہے، یعنی خاعت کی نچلی بارڈر سے بھی نیچے تاکہ خاعت کے سانچے کی اپنی انفرادیت بھی قائم رہے اور ہمارا مقصد بھی پورا ہو جاۓ۔ مگر یہ نوٹ ہونا اسی سانچے کے ساتھ اور اسی چوڑائی میں چاہیۓ تاکہ اسی کا حصہ محسوس ہو۔ کیا اس نوٹ کا ایک سانچہ بنا دیا جاۓ ؟ کہ جب ضرورت ہو اس کو سانچہ خاعت میں رکھ دیا جاۓ۔ یا کوئی اور طریقہ ہو؟ آپ سے مشورہ اس لیۓ ضروری ہے کہ میں اس سانچے خاعت کو خود چھیڑنا نہیں چاہتا ، آپ اسے بہتر سمجھتے ہیں کہ یہ آپ ہی کی تخلیق ہے۔ افراز

ذیلی_نوٹ[ترمیم]

سانچے میں ذیلی_نوٹ کے نام سے ایک اور متغیر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی ایک اختیاری متغیر ہے۔ نمونے کیلیے دوامی سیاط دیکھیے اور اپنی رائے سے آگاہ فرمائیے۔

حیدر 13:29, 10 اگست 2006 (UTC)

مناسب[ترمیم]

بہت مناسب اضافہ ہے اور اس سے مختلف مقامات پر مدد لی جاسکتی ہے۔ ایک ترمیم کی درخواست ہے کہ براہ کرم ---- عکس_بیان ---- کے نیچے جو علمی جماعت بندی کا ربط ہے اسکا ظاہری نام بدل کر اسطرح کردیجیۓ۔

قـواعـد اسـم بنـدی

یعنی لنک تو وہی رہے ، جماعت بندی کا مگر صرف ظاہری نام تبدیل ہو کر قواعد اسم بندی ہو جاۓ۔ شکریہ ، افراز

اب دیکھیے[ترمیم]

آپ کے کہنے کے مطابق تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نمونے کے طور پر مرجان دیکھیے۔ حیدر 16:18, 10 اگست 2006 (UTC)

  • جی بہت شکریہ، اب بالکل ٹھیک ہے۔ قواعد اسم بندی زیادہ بہتر مفہوم ادا کررہا ہے اور اسکو سمجھنا بھی آسان ہے۔ بولڈ ہوجانے کی وجہ سے اسکے نظر انداز ہوجانے کا اندیشہ بھی کم ہوگیا ہے۔ افراز