عمر قریشی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پیدائش:1927ء

وفات:مارچ 2005ء

عمر قریشی

مایہ ناز پاکستانی صحافی اور کرکٹ کمنٹریٹر۔ مری میں پیدا ہوئے۔ عمر قریشی نے پچاس برس تک متعدد اخبارات کے لیے لکھا۔ پاکستان کے انگریزی اخبار ڈان میں ان کے کالم باقاعدگی سے چھپتے رہے اور ملک کے خواندہ طبقے کی ایک بڑی تعداد ان کے کالموں کی قاری تھی۔ عمر قریشی نے کرکٹ اور سیاست جیسے موضوعات پر متعدد کتب بھی تحریر کیں۔

پچاس اور ساٹھ کی دہائیوں میں عمر قریشی نے جمشید مارکر کے ساتھ مل کر کرکٹ کمنٹری کی اور ان دونوں صدا کاروں کی جوڑی بہت مقبول ہوئی۔ ستر کے عشرے میں عمر قریشی نے برطانیہ اور آسٹریلیا کے دوروں پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر کے فرائض بھی سر انجام دیے۔ کرکٹ کے عالمی حلقوں میں انھیں اس کھیل پر اتھارٹی سمجھا جاتا تھا۔ عمر قریشی 2004ء میں بین لاقوامی کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کرنے والے ججوں کے پینل میں بھی شامل رہے۔ دمے کے مرض کی وجہ سے کراچی میں ان کا انتقال ہوا۔