لطخۂ مغرب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لَطخۂ مغرب (western blot) یا سادہ الفاظ میں دھبۂ مغرب یا داغ مغرب دراصل سالماتی حیاتیات اور طبی تشخیص کے سلسلے میں تجربہ گاہوں میں استعمال کی جانے والی ایک طراز (technique) ہے جو لحمیات (پروٹینز) کی شناخت کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس میں سب سے پہلے ھلامہ برقی رحلان (gel electrophoresis) کے ذریعے لحمیات کو الگ الگ کرا جاتا ہے اور پھر اس کے بعد نائٹروسیلولوز کی بنی ایک جھلی یا ایک مخصوص قسم کے کاغذ پر، لَطخۂ یا رسوخ یا یوں کہ لیں کہ منتقل کر دیا جاتا ہے اور اس طرح اس جھلی پر اسی ترتیب میں دھبے آجاتے ہیں جس میں وہ ھلامہ یا gel پر تھے۔ اب اسپر ایک ایسا محلول گزارا جاتا ہے جس میں مطلوبہ لحمیہ (جس کی شناخت یا تشخیص کی جانی ہو) کے خلاف ضد نامیات (antibodies) ہوتی ہیں