تھیوصوفی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(فلسفۂ تصوف سے رجوع مکرر)

انگریزی لفظ، theosophy کے لیے اردو و عربی لغات میں متعدد متبادلات ملتے ہیں جن میں؛ حکمت الٰہی، حکمت یزدانی اور ثیو صوفیت شامل ہیں۔ اصل میں theosophy کا لفظ یونانی کے دو الفاظ ؛ Thea اور sophy کا امیختہ لفظ ہے جہاں اول الذکر کے معنی مؤنث معبود اور بعد الذکر کے معنی حکمت یا عرفان کے آتے ہیں۔ sophy کو اصل میں مسلمانوں میں پیدا ہونے والی ایک تحریک تصوف کی اصل الکلمہ بھی سمجھا جاتا ہے اور اسی وجہ سے بعض لغات میں theosophy کو ثیو صوفیت بھی کہا جاتا ہے۔

یہ ایک نیم فلسفیانہ اور نیم مذہبی مکتب فکر ہے، جس کے مطابق بنیادی سچائیاں تمام مذاہب میں مشترک ہیں اور مذہبی اختلافات بے حقیقت ہیں۔ اس تحریک کی بانی مسز الینا پترونا بلاتسکی تھیں جنھوں نے تبت کے دورے کے بعد 1875ء میں، نیویارک میں تھیاسوفیکل سوسائٹی قائم کی۔ امریکا سے زیادہ ہندوستان میں ان کی پزیرائی ہوئی اور سوسائٹی کا صدر دفتر مدراس منتقل کر دیا گیا۔ امریکی تھاسوفیکل سوسائٹی کا صدر دفتر دھیٹن کے مقام پر ہے اور یہ سوسائٹی ہندوستانی سوسائٹی سے قدرے مختلف نظریات رکھتی ہے۔