توبل قابیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
توؔبل قائِن (توبل قابیل )
Tubal-cain the Smith
Tubal-cain the Smith
یہ پردہ دار نقش فرانس کےقومی عجائب گھر برائے آثار قرون وسطیٰ میں موجود ہے اس نقش پر توبل-قابیل کو جعل کرکے آہن گری ، زرگری اور کیمیائی عوامل انجام دیتے دکھایاگیاہے۔

معلومات شخصیت
دیگر نام توؔبل قائِن (توبل قابیل ) یا توبل-قابیل
والدین لامخ(والد) اور ضلہ(والدہ)
والد لامخ [1][2][3][4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
رشتے دار یوبل (نصف بھائی)

یابل (نصف بھائی)

نامعہ یا نامح (نصف بہن)
عملی زندگی
پیشہ آہن گری، زرگری، فلزکار اور کیمیا دان
وجہ شہرت آہن گری، زرگری، فلزکار اور کیمیا کا موجد/خالق

توبل قابیل کا درست تلفظ توؔبلقائِن ہے۔ یہ ایک شخص کا نام ہے جو قابیل کی نسل میں سے تھا۔ عرف عام میں ہم اسے قابیلی نسل کے لوگ بھی کہہ سکتے ہیں۔ عبرانی بائبل میں اس کا تذکرہ آیا ہے۔
کتاب پیدائش کے باب 4 کی درج ذیل آیت
22۔ اور ضِلّہ کے بھی توؔبل قائِن (توبل قابیل ) پَیدا ہوا جو پیتل اور لوہے کے سب تیز ہتھیاروں کا بنانے والا تھا اور نمعؔہ توؔبل قائِن (توبل قابیل ) کی بہن تھی۔
یہاں صرف توؔبلقائِن مراد ہے۔ جو لامخ کا بیٹا تھا۔ لامخ نے دو شادیاں کی تھیں اس کی دونوں بیویوں کا نام عدہ اور ضلہ تھا۔ ضلہ سے توؔبل قائِن (توبل قابیل ) تولد ہوا تھا۔ اس کی ایک بہن بھی تھی جس کا نام نامعہ یا نامح تھا۔ جبکہ عدہ نامی بیوی سے لامخ کے دو بیٹے ہوئے ایک نام یوبل اور دوسرے کانام یابل تھا۔ اس لحاظ سے توؔبلقائِن یوبل اور یابل کا ایک ہی باپ سے بھائی بھی تھا۔

نام کا مفہوم اور معنی[ترمیم]

عبرانی میں اس لفظ توؔبل قائِن (توبل قابیل ) کو یوںתובל קין لکھا جاتا ہے۔شاہ جیمس کے مسیحی بائبل کے انگریزی نسخے میں اس لفظ کو یوں Tubalcain لکھا گیا ہے۔ جبکہ نئے بین الاقوامی نسخے میں اور منظور شدہ انگریزی معیار کے نسخے میں اس لفظ کو یوں Tubal-cain تحریر کیا گیا ہے۔
ربی راشی (اصلی نام:ربی سلومو اسحاق) نے اس لفظ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس لفظ کا مفہوم ہے " جو قابیل کے ہنر ادویہ سازی و کیمیا جانتاہے"
تاہم اس بارے میں کوئی سند نہیں کہ کیوں یہ نام دو الفاظ کا مجموعہ ہے۔
گورڈن وہمن (ولادت 1943ء)نے رائے ظاہر کی ہے کہ اس لفظ کا مفہوم "زرگر"، "آہن گر" یا "فلزکار" ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ اس نام کا شخص اپنے مخصوص دھات کے ہنر میں مہارت رکھتاہے۔ گورڈن وہمن نے مزید اظہار رائے کرتے ہوئے لکھاہے کہ یہ بھی ممکن ہے اس نام کے لیے دو الفاظ کا مجموعہ (توؔبل قائِن یا توبل قابیل )اس لیے مستعمل ہوا ہو تاکہ یافث کے بیٹے توبل اور قابیل کے بیٹے توبل میں تفریق کیا جاسکے۔
جبکہ رچرڈ کو گینز نے رائے ظاہر کی ہے کہ" ایسا ممکن ہے کہ جدول اقوام (دیکھیں کتاب پیدائش باب دہم)میں مندرج توبل لفظ روایتی طور پر مختلف معنی رکھتا ہو جیساکہ ایسی سرزمین جو آہن گری کے لیے خاص شہرت رکھتی ہو۔

پیشہ[ترمیم]

جیسا کہ ہم نے کتاب پیدائش کے باب 4 کی آئت 22 میں پڑھا کہ توبل قائن (توبل قابیل) پیتل اور لوہے کے ہتھیار بنانے میں خاص مہارت رکھتاتھا۔ یا یہ کہ وہ دھاتوں (پیتل، تانبے، لوہا وغیرہ ) سے ہتھیاروں کی نقالی کرنے کا ہنر جانتا تھا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ توبل قابیل انتہائی پہلا انسان ہو جس نے دھاتوں کی مدد سے ہتھیار یا اوزار بنائے ہوں۔ کتاب پیدائش کے باب 4 کی آئت 20 اور 21 کا موازنہ اگر آئت س22سے کریں تو یہی بات سمجھ میں آتی ہے کہ توبل قابیل ہی پہلا آہن گر اور اسلحہ ساز تھا۔ مچلز کی بھی یہی رائے ہے کہ ممکن ہے توبل قابیل ہی پہلا شخص ہو جس نے دھات کو ڈھال کر اس سے اوزار بنانے کا ہنر دریافت /ایجاد کیا۔ توبل قابیل کو پہلا کیمیاءدان بھی کہاجاتاہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب فصل: 4 — عنوان : Genesis — باب: 22
  2. ^ ا ب فصل: 4 — عنوان : Фовел
  3. فصل: 4 — عنوان : Тубал-Каин
  4. فصل: 4 — عنوان : Тувал-Каин
  5. فصل: 4 — عنوان : Лемех
  6. فصل: 4 — عنوان : Наама
  7. فصل: 4 — عنوان : Ноема
  8. فصل: 4

بیرونی ربط[ترمیم]