حکومت امراء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Plutocracy

متمول طبقے کی حکومت۔ اگرچہ اس اصلاح کو علم سیاسیات نے تسلیم نہیں کیا۔ اور نہ اس کا استعمال روا رکھا ہے۔ تاہم یہ اصطلاح غیر مکتبی سیاسی ادب میں ضرور دیکھنے میں آتی ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران میں نازیپروپیگنڈا مشن نے اسے خوب استعمال کیا۔ جس کے باعث اب یہ اصطلاح پہلے کی نسبت زیادہ معروف و مستعمل ہے۔دوسری جنگ عظیم کے دوران میں برطانوی حکومتہٹلر کی حکومت کو آمریت پر قائم قرار دیتی تھی۔ اور خود اپنی حکومت کو جمہوریت پر کارفرما ظاہر کرکے فخر کرتی تھی۔ ڈاکٹر گوئبلز نے جو اس وقت وزارت اطلاعات و نشریات پر فائز تھے۔ اس کے جواب میں طنزاً کہنا شروع کیا کہ برطانوی حکومت جمہوریت پسند نہیں بلکہ ’’ثروت پسند‘‘ ہے۔ اور اس کی باگ ڈور عوام کے ہاتھ میں نہیں بلکہ امیر گھرانوں کے چند افراد کے ہاتھ میں ہے۔