معقل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مختار نامہ تاریخی سلسلےوارکھیل میں محمودجعفری بطور معقل
معقل نامی خوشامدی غلام نے خاص طور پر عبیدالله بن زیاد کے لیے مسلم بن عقیل کو ڈھونڈنے اور گرفتار کروانے میں مدد کی۔ معقل نامی اس شخص نے خود کو ایک مومن شیعہ کے بھیس میں ڈھالا اور کوفہ کے شیعان کے درمیان پہنچا اور اپنی ظاہری عبادت و زہد کی وجہ سے ان کے درمیان خاص توجہ حاصل کرلی اور بالاآخر 3000ہزار سونے کے سکوں کو لے کر مسلم بن عقیل کے پاس پہنچ گیاتاکہ وہ ان سکوں کو چندے کے طور پر اموی حکومت کے خلاف تحریک کے لیے استعمال کریں۔ جب اس نے معلوم کر لیا کہ مسلم بن عقیل کس گھر میں پناہ گزین ہے تو یہ معقل واپس عبد اللہ بن زیاد کے پاس پہنچ گیا اور اس کوتمام واقعات اور مسلم بن عقیل کی پناہگاہ سے آگاہ کر دیا۔ اس طرح مسلم بن عقیل کو گرفتار کرنے کے لیے عبد اللہ بن زیاد کی سپاہ نےہانی کے گھر پر چھاپہ مارا مگر مسلم بن عقیل کو نہ پاسکے اور ہانی کو گرفتار کرکے لیجانے کے بعد نام نہاد اعدالتی کارروائی کے بعد ہانی کو قتل کر دیا گیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

سلسلے وار کھیل مختار نامہ میں محمودجعفری بطور معقلآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mokhtarnameh.urdutube.net (Error: unknown archive URL)