سائنس کی شاخیں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اس عالم کی پیدائش کے بعد، وقت کے ساتھ ساتھ انسان باعلم ہوتا گیا۔ ماحول میں ہونے والے عوامل سے انسان نے علم حاصل کیا اور اس پر وقت کے ساتھ ساتھ غور کیا جس کے نتیجے میں ایک انسانی تحقیقی علم سامنے آیا جسے سائنس کہا گیا۔ اس علم میں ہم اپنے گرد کی تمام اشیاء کے بارے میں مطالعہ کرتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس علم میں بہت سی شاخیں بنائی گئیں تاکہ انسان اسے بآسانی سیکھ سکے۔ سائنسی علوم کی تین بڑی شاخیں ہیں، اس کے علاوہ اور بھی چھوٹی شاخیں ہیں۔ تین بڑی شاخیں یہ ہیں:

ان شاخوں کو مزید مختلف شاخوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

حیاتیات (بیالوجی)[ترمیم]

حیاتیات میں جاندار اشیاء اور ان کے رہن سہن، طب و علاج، آبادیت و مساوات اور دیگر علوم کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس کو مزید شاخوں میں تقسیم کیا جا چکا ہے۔

کیمیاء (کمسٹری)[ترمیم]

کیمیا یا کمسٹری میں ہم کسی مادہ یا اس کی جوہری (ایٹمی) جوڑاو اور جمعیت یعنی کہ کس طرح ایٹم یا جواہرات مل کر کے ایک مادہ بناتے ہے، کے بارے میں ہم مطالعہ کرتے ہیں۔

طبیعیات ( فزکس)[ترمیم]

فزکس میں ہم کسی چیز اور اس کی حرکات اور توانائی کے بارے میں مطالعہ کرتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]