اے کے ہنگل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اے کے ہنگل
 

معلومات شخصیت
پیدائش 15 اگست 1915ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سیالکوٹ ،  برطانوی پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 26 اگست 2012ء (97 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
عملی زندگی
پیشہ فلم اداکار ،  ٹیلی ویژن اداکار ،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریک تحریک آزادی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اے کے ہنگل بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار اور کمیونسٹ سیاست دان تھے۔ ان کا پورا نام اوتار کشن ہنگل تھا۔وہ یکم فروری 1914ء کو کشمیری پنڈت کے خاندان میں سیالکوٹ، صوبہ پنجاب میں ہوئی۔ وہ بچپن میں تھیٹر میں کام کیا کرتے تھے۔ ان کا قیام پشاور میں بھی رہا۔ انھوں نے کچھ عرصے درزی کاکام بھی کیا۔ . ہنگل نے تحریک آزادی ہند کی جدوجہد میں برطانوی سامراج کے خلاف فعال حصہ لیا تھا۔ اپنے والد کی ریٹائرمنٹ کے بعد، ان کا کنبہ پشاور سے کراچی منتقل ہو گیا تھا۔ کمیونسٹ پارٹی سے وابستگی اور تحریک آزادی ہند میں فعال کردار ادا کرنے کے سبب انھیں 3 سال کی قید ہوئی۔

1949 ء میں ہندوستان کی تقسیم کے بعد ان کو جیل سے رہائی ملی اور وہ ممبئی منتقل ہو گئے۔ ہنگل کا جھکاؤ بائیں بازو کی طرف رہا او وہ تاحیات عملی مارکسٹ رہے۔ وہ شیوسینا کے ایک بہت بڑے ناقد تھے۔ بھر بلراج ساہنی اور کیفی اعظمی کے ساتھ تھیٹر گروپ اپٹا میں کام کرنے لگے۔

1946 میں انھوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز خاصی تاخیر سے 30 سال کی عمر میں بھاسو بھٹیا چاریہ کی فلم " تیسری قسم " سے کیا اور ہنگل نے ہندی فلموں میں اعلی درجے کی اداکاری کی۔

ہنگل نے زیادہ تر بوڑھوں اور عمر رسیدہ کردار ادا کیے۔ فلم "شعلے " مییں ان کا امام مسجد کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انھون نے فلموں میں زیادہ تر مثبت کردار ادا کیے اے کے ہنگل نے 225 فلموں میں کام کیا۔ ان کی پہلی فلم "تیسری قسم اور آخری فلم" ہم سے ہے جہاں " تھی۔ آٹھ (8) ٹیلی وژن کے ڈراموں میں بھی حصہ لیا۔۔ انھوں نے "کاکا" (راجیش کھنہ) کے ساتھ سالہ (16) فلموں میں کام کیا۔

غسل خانے میں گرنے کے سبب ان کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ بھر ان کی کمر کی جراحی ھوئی اور ان کی صحت گرتی رہی۔ 26 اگست 2012ء میں ان کے سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری ہونا شروع ہوئی تو انھیں سینٹا کروس (ممبئی) کے آشا پاریکھ ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔ جہاں 97 سال کی عمر میں ہنگل نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ ان کو "پون ہنس" آتش خانے میں سپرد آتش کیا گیا۔ ان کے ایک صاحب زادے " وجے " ہین جو ایک زمانے میں فلموں میں عکاسی کیا کرتے تھے۔ جن کا کچھ عرصے پہلے انتقال ہو چکا ہے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. AK Hangal passes away in Mumbai — اخذ شدہ بتاریخ: 26 اگست 2012 — ناشر: ٹائمز آف انڈیا
  2. تحریر: احمد سہیل