نیازی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فائل:Famous Personalities of Niazi Pushtuns.jpg
نیازی قبائل کی چند مشہور شخصیات

نیازی (Niazi) (پشتو: نيازي‎) پاکستان اور مشرقی افغانستان کے لودھی پشتون قبیلے کی ایک شاخ ہے۔[1]۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی کی تحصیل میانوالی اور تحصیل عیسیٰ خیل کے پہاڑی علاقے اور ضلع میانوالی درمیانی علاقے میں آباد ہیں۔ ضلع بنوں کا وہ حصہ جو کوہ نمک کے درمیان دریائے سندھ کے دونوں اطراف اور وادی کرم اور اس کے منبع سے دریائے سندھ سے پار کھینچی گئی لکیر پر مشتمل ہے۔ان کے شمال میں خٹک، مغرب میں مروت پشتون قبائل آباد ہیں۔جبکہ خیبر پشتونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل میں بھی نیازی قبائل آباد ہیں۔نیازی قبائل کی ایک شاخ کونڈی/کنڈی جو الگ شناخت قائم کرچکی ہے وہ ضلع ٹانک اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نیازی قبیلہ کی سب سے بڑی شاخ ہے۔ضلع کوہاٹ،ہنگو،لورالائی،کوئٹہ اور پشین میں بھی کچھ خانوادے آباد ہیں۔ اس کے علاوہ افغانستان میں نیازی قبائل کی سب بڑی آبادی ضلع لغمان میں ہے۔جبکہ ضلع خوست،کابل،لوگر،غزنی،پروان اور پکتیا وغیرہ میں آباد ہے۔پاکستان کے علاقوں ملتان،لودھراں اور حیدرآباد میں ہندوستان کے علاقوں ہوشیار پور،جالندھر،دہلی اور ممبئی سے ہجرت کرکے آنے والے نیازی آباد ہیں میانوالی کے نیازی زیادہ تر کاشتکار ہیں اور پٹھانوں کا نسلی تفاخر بدرجہ اتم موجود ہے۔ دریائے سندھ کے پار والی شاخ ابھی تک خود مختار ہے، پووندہ تجارت سے منسلک ہیں۔ موسم گرما عموماً قندھار کے آس پاس اور موسم سرما ڈیرہ اسماعیل خان میں بسر کرتے ہیں۔[2]

قابل ذکر لوگ[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Encyclopaedia Asiatica, Comprising Indian Subcontinent, Eastern and Southern Asia: H. Jangtang By Edward Balfour Published by Cosmo Publications, 1976 Item notes: v. 4 Original from the University of Michigan Page 188
  2. پنجاب کی ذاتیں، ماہنامہ سرگزشت، اپریل 2019

2.تاریخ نیازی قبائل مصنف حاجی محمد اقبال خان نیازی تاجہ خیل۔