کٹھالی کا طریقہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کُٹھالی کے طریقے کو انگریزی میں cupellation کہتے ہیں۔ اس طریقے سے سونے چاندی سے ملاوٹ الگ کی جاتی ہے۔

گریفائیٹ کی کُٹھالی میں سونا پگھلایا جارہا ہے۔ یہ کٹھالی 1650 ڈگری سنٹی گریڈ تک برداشت کر لیتی ہے۔

کٹھالی (cupel) اس چھوٹی سی پیالی کو کہتے ہیں جس میں سونا چاندی رکھ کر پگھلائی جاتی ہے۔ یہ پیالہ یا پیالی عام طور پر جلی ہوئی ہڈیوں کی راکھ یا کھریا مٹی (chalk) سے بنائی جاتی ہے۔ جب اس میں ملاوٹ والا سونا چاندی رکھ کر بھٹی میں اتنا گرم کرتے ہیں کہ دھات پگھل جائے تو سونے چاندی کا کشتہ (oxide) نہیں بنتا لیکن سیسہ، تانبا، زنک، آرسینک، اینٹیمنی اور بسمتھ کا کُشتہ (آکسائیڈ) بن جاتا ہے۔ یہ آکسائیڈ پگھلی ہوئی حالت میں پیالی میں جذب ہو جاتے ہیں۔ ان کی کچھ مقدار بخارات (بھاپ) بن کر اُڑ جاتی ہے۔ ٹھنڈا ہونے پر جو دھات پیالی میں باقی رہ جاتی ہے وہ صرف سونے اور چاندی پر مشتمل ہوتی ہے۔ انسان یہ طریقہ قدیم زمانے سے استعمال کرتا چلا آ رہا ہے اور آج بھی یہ زیر استعمال ہے۔
سونے چاندی کو کٹھالی میں گرم کرنے سے پہلے اس میں عام طور پر سیسہ ملایا جاتا ہے جس سے کام آسان ہو جاتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]