کھوکھروپار ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کھوکھروپار ریلوے اسٹیشن
Khokhropar Railway Station
محل وقوعکھوکھروپار
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)حیدرآباد-کھوکھراپار برانچ لائن
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈKRB
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
نیا چھوڑ حیدرآباد-کھوکھراپار برانچ لائن زیرو پائنٹ
ٹرمینس
Map

کھوکھروپار ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے۔

تاریخ[ترمیم]

کھوکھراپار پاک بھارت سرحد پر صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر کا آخری قصبہ اور ریلوے اسٹیشن ہے جو صحرا تھر کے عین وسط میں حیدرآباد جودھ پور ریلوے لائن پر واقع ہے۔ کھوکھراپار ریلوے اسٹیشن کا قیام 1916ء میں لایا گیا اور تقسیم ہند سے پہلے یہاں سندھ میل نامی ریل گاڑی حیدرآباد جنکشن (سندھ) سے احمدآباد (گجرات) کے درمیان براستہ میرپور خاص، کھوکھراپار، موناباؤ، برمار، لونی، جودھپور، پالی، مارواڑ اور پالن پور چلتی تھی۔ اب یہ ریلوے اسٹیشن پاکستان بھارت کے درمیان بطور امیگریشن اور کسٹم کے کام کرتا ہے۔

1965ء کی پاک بھارت جنگ کے بعد حیدرآباد، جودھپور ریل سروس کو بند کر دیا گیا تھا میرپورخاص، موناباؤ ریلوے سیکشن 2006ء میں میٹر گیج سے براڈ گیج میں تبدیل کر دیا گیا اور اس لائن پر زیروپوائنٹ اب آخری ریلوے اسٹیشن ہے جو بطور کسٹم اور امیگریشن کے کام کرتا ہے۔

تھر ایکسپریس اس روٹ پر کراچی سے جودھپور (راجستھان، بھارت) کے درمیان چلنے والی واحد ریل گاڑی تھی جو سمجھوتہ ایکسپریس (لاہور، اٹاری، لاہور) کے بعد بھارت کے لیے چلائ جانے والی دوسری بین الاقوامی ریل گاڑی تھی جس کا نام دونوں ملکوں پر پھیلے صحرا تھر کے نام پر تھر ایکسپریس رکھا گیا جو ہفتے میں دو دن کراچی کینٹ سے براستہ حیدرآباد جنکشن، میرپورخاص جنکشن، زیرو پوائنٹ، موناباؤ اور بھاگت کی کوٹھی (جودھپور) تک جاتی تھی۔ اگست 2019ء سے یہ ریل آپریشن مکمل طور پر بند ہے۔ آج کل کھوکھراپار کے لیے واحد ریل گاڑی میرپورخاص جنکشن سے ماروی پیسنجر ہے جو شام پانچ روانہ ہو کر رات پونے نو بجے کھوکھراپار پہنچتی ہے اور یہی گاڑی صبح چھ بجے روانہ ہو کر پونے دس بجے میرپور خاص پہنچتی ہے ۔

ریلوے اسٹیشن کوڈ[ترمیم]

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق کھوکھروپار ریلوے اسٹیشن کا کوڈ KRB ہے

موجودہ حالت[ترمیم]

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔

محل وقوع[ترمیم]

کھوکھروپار ریلوے اسٹیشن کھوکھروپار میں واقع ہے

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔