باب:مصر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
باب مصر

تعارف

مصر کا پرچم
Flag of the Arab Republic of Egypt
Flag of the Arab Republic of Egypt
Great Seal of the Arab Republic of Egypt
Great Seal of the Arab Republic of Egypt
Location on the world map

'عرب جمہوریہ مصر یا مصر (انگریزی:Egypt)'، جمهورية مصر العربية، بر اعظم افریقا کے شمال مغرب اور بر اعظم ایشیا کے سنائی جزیرہ نما میں واقع ایک ملک ہے۔ مصر کا رقبہ 1،001،450 مربع کلو میٹر ہے۔ مصر کی سرحدوں کو دیکھا جائے تو مغرب میں لیبیا، جنوب میں سوڈان، مشرق میں بحیرہ احمر، شمال مشرق میں فلسطین شمال میں بحیرہ روم ہیں۔ اس کے دارالحکومت کا نام قاہرہ ہے۔ مصر کی کرنسی کا نام Egyptian Pound ہے۔اقوام متحدہ کے شعبہ شماریات کے مطابق 2012 میں مصر کی آبادی 80,721,874 تھی۔

آبادی کے حساب سے مصر دنیا کا پندھرواں اور افریقہ کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ مصر کے 7 کروڑ 88 لاکھ لوگوں کی اکثریت دریائے نیل کے قریب رہتی ہے۔ اس ہی علاقے میں مصر کی قابل کاشت زمین بھی پائی جاتی ہے۔

منتخب مضمون

6 روزہ جنگ
6 روزہ جنگ

6 روزہ جنگ (عربی: حرب الأيام الستة ) جسے عرب اسرائیل جنگ 1967ء، تیسری عرب اسرائیل جنگ اور جنگ جون بھی کہا جاتا ہے مصر، عراق، اردن اور شام کے اتحاد اور اسرائیل کے درمیان لڑی گئی جس میں اسرائیل نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔

مصر کے صدر جمال عبدالناصر کی جانب سے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سب سے نمایاں مثال یمن کی ہے۔ یہاں انہوں نے پہلے تو یمنی حریت پسندوں کے ایک گروہ سے سازش کرکے ستمبر 1965ء میں امام یمن کا تختہ الٹ دیا اور جب اس کے نتیجے میں شاہ پسندوں اور جمہوریت پسندوں کے درمیان جنگ چھڑگئی تو صدر ناصر نے اپنے حامیوں کی مدد کے لئے وسیع پیمانے پر فوج اور اسلحہ یمن بھیجنا شرع کردیا اور چند ماہ کے اندر یمن میں مصری فوجوں کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ گئی۔ بلاشبہ صدر ناصر کے اس جرات مندانہ اقدام کی وجہ سے عرب کے ایک انتہائی پسماندہ ملک یمن میں بادشاہت کا قدیم اور فرسودہ نظام ختم ہوگیا اور جمہوریت کی داغ بیل ڈال دی گئی لیکن یہ اقدام خود مصر کے لئے تباہ کن ثابت ہوا۔ہمیشہ کی طرح یہاں بھی جمہوریت نے تباہی پھیلانا شروع کر دی 

صدر ناصر یمن کی فوجی امداد کے بعد اس غلط فہمی میں مبتلا ہوگئے تھے کہ اب مصر دنیائے عرب کا سب سے طاقتور ملک بن گیا ہے وہ اسرائیل کے مقابلے میں روس پر مکمل بھروسہ کرسکتا ہے چنانچہ ایک طرف تو انہوں نے طاقت کے مظاہرے کے لئے ہزاروں فوجی یمن بھیج دیئے اور دوسری طرف اسرائیل کو دھمکیاں دینا اور مشتعل کرنا شروع کردیا۔ اقوام متحدہ کی جو فوج 1956ء سے اسرائیل اور مصر کی سرحد پر تعینات تھی صدر ناصر نے اس کی واپسی کا مطالبہ کردیا اور آبنائے عقبہ کو جہاز رانی کے لئے بند کرکے اسرائیل کی ناکہ بندی کردی۔

مزید پڑھیے...

منتخب تصویر

کیا آپ کو معلوم ہے...

  • روزیٹا اس پتھر کا نام ہے جِس کی مدد سے قدیمی مصر کی ’ہیرو غلیفی‘ زبان کی تحریر کو شناخت کیا گیا تھا۔
  • حال ہی میں 'ایمسٹرڈم یونیورسٹی' سے وابستہ سائنسدانوں کی ٹیم نے اعلان کیا کہ انھوں نے اہرام مصر کی تعمیر کے لیے استعمال کئے جانے والے ایک ممکنہ طریقے کا سراغ لگا لیا ہے۔ جس کا جواب بہت آسان ہے یعنی' گیلی ریت'۔ سائنسی جریدے 'فزیکل ریویو لیٹرز' میں شائع ہونے والی تحقیق کے تجربے سے ثابت ہوا کہ ریت میں نمی کی صحیح مقدار کھینچنے کی مطلوبہ طاقت کو آدھا کر دیتی ہے۔ ٹیم نے کہا ہے کہ ریت میں پانی کی صحیح مقدار میں موجودگی سے گیلے صحرا کی زمین خشک ریت کے مقابلے میں دوگنی سخت ہو جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انھیں اس بات کا یقین ہے کہ مصری غلام اس طریقہ کار سے بخوبی آگاہ تھے۔ ان مقبروں سے ملنے والی قدیم تصاویر میں بھی مزدوروں کی جانب سے پتھروں اور مجسموں کو کھینچنے کے دوران چھکڑے کے آگے کھڑا شخص ریت گیلی کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
  • مصر میں ماہرین ِ آثار ِقدیمہ نے 3,600 برس پرانے ایک فرعون کی باقیات دریافت کی ہیں جو اس زمانے میں مصر پر حکمرانی کرتا تھا۔ سینیبکے نامی فرعون کا ڈھانچہ مصر میں قاہرہ سے لگ بھگ 500 کلومیٹر دور ایک علاقے میں دریافت ہوا۔

منتخب سوانح حیات

Portrait of Gamal Abdel Nasser
Portrait of Gamal Abdel Nasser

جمال عبدالناصر (پیدائش: 15 جنوری 1918ء، وفات: 28 ستمبر 1970ء) 1954ء سے 1970ء میں اپنی وفات تک مصر کے صدر رہے۔ وہ عرب قوم پرستی اور نو آبادیاتی نظام کے خلاف اپنی پالیسی کے باعث مشہور ہوئے۔ عرب قوم پرستی انہی کے نام پر ناصر ازم کہلاتی ہے۔ ناصر اب بھی عرب دنیا میں عربوں کی عظمت اور آزادی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

وہ 15 جنوری 1918ء کو مصر کے شہر اسکندریہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد محکمہ ڈاک خانہ میں کام کرتے تھے۔ وہ بچپن ہی سے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے شوقین تھے اور محض 11 سال کی عمر میں ایک سیاسی مظاہرے میں شرکت کی جہاں پولیس کے لاٹھی چارج سے زخمی اور بعد ازاں گرفتار ہوئے۔

انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران مصر کو برطانوی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے محوری طاقتوں خصوصاً اطالویوں سے رابطہ کیا تاہم منصوبے میں ناکام رہے۔ انہوں نے فوج میں ہم خیال افراد کا ایک گروہ تشکیل دیا جو حركة الضباط الأحرار کہلایا۔

اسی گروہ نے 23 جولائی 1952ء کو بغاوت کرتے ہوئے حکومتی دفاتر، ریڈیو اسٹیشنوں، تھانوں اور قاہرہ میں فوج کے صدر دفتر پر قبضہ کرلیا۔ اس بغاوت کے نتیجے میں 1948ء کی عرب اسرائیل جنگ کے ہیرو جنرل محمد نجیب مصر کے صدر بن گئے۔

مزید پڑھیے...

مصر خبریں

14 ستمبر 2014ء: امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شدت پسند عراق اور الشام میں اسلامی ریاست سے نمٹنے میں مصر کا اہم کردار ہے۔

زمرہ جات

مصر زمرہ جات
مصر زمرہ جات

ویکی منصوبے

مصر موضوعات

چیزیں جو آپ کر سکتے ہیں

  • {{باب:مصر}} کا مصر سے متعلق مضامین میں مزید دیکھیے میں اضافہ کریں
  • درخواست شدہ مضامین: مصر پر ایک درخواست شدہ مضمون بنائیں
  • تصاویر کی ضرورت ہے: لوگ، مزید ...
  • مصر خبریں میں تازہ ترین خبروں کا اضافہ کریں

متعلقہ ابواب

جغرافیہ
باب
    سوڈان
باب
    افریقہ
باب
    تاریخ
باب
    قدیم مصر
باب
Portal:Geography
Portal:Geography
Portal:History
Portal:History
Portal:Africa
Portal:Africa
Portal:History
Portal:History
Portal:Ancient Egypt
Portal:Ancient Egypt

مربوط ویکیمیڈیا