بچپن بچاؤ آندولن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بچپن بچاؤ آندولن (ہندی: बचपन बचाओ आन्दोलन) ایک بھارتی تحریک جو حقوق اطفال کے لیے کام کرتی ہے۔ 1980ء میں "بچپن بچاؤ آندولن" کا آغاز کیلاش ستيارتھی نے کیا تھا۔ یہ تحریک اب تک 80 ہزار سے زیادہ معصوم بچوں کی زندگی کو تباہ ہونے سے بچا چکی ہیں۔ بچہ مزدوری اور بندھوا مزدوری بھارت میں سینکڑوں سال سے چلی آ رہی ہیں۔ کیلاش ستيارتھی نے ان بچوں کو اس لعنت سے نجات دلانا ہی اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا۔[1]

تحریک کا پس منظر[ترمیم]

کیلاش ستيارتھی کے مطابق بچہ مزدوری محض ایک بیماری نہیں، بلکہ کئی بیماریوں کی جڑ ہے۔ اس کی وجہ سے کئی زندگیاں تباہ ہوجاتی ہیں۔ ستیارتھی جب راستے میں آتے جاتے بچوں کو کام کرتا دیکھتے تو انھیں بے چینی ہونے لگتی تھی، تبھی انھوں نوکری چھوڑ دی اور 1980 میں "بچپن بچاؤ آندولن" کی بنیاد رکھی۔[2]

صورت حال[ترمیم]

"بچپن بچاؤ آندولن" آج بھارت کی 15 ریاستوں کے 200 سے زائد اضلاع میں سرگرم ہے۔ اس میں تقریبا 70000 رضاکار ہیں جو مسلسل معصوموں کی زندگی میں خوشی کے رنگ بکھیرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ایک اندازہ کے مطابق 2013 میں انسانی اسمگلنگ کے 1199 مقدمے درج ہوئے تھے جن میں سے 10 فیصد کیس "بچپن بچاؤ آندولن" کی کوششوں سے درج کیے گئے تھے۔ اب تک اس تحریک میں کیلاش کے دو ساتھی شہید ہو چکے ہیں۔[3]

کیلاش ستیارتھی نے نا صرف بچوں کو آزاد کرایا بلکہ بچہ مزدوری کو ختم کرنے کے لیے مضبوط قانون بنانے کا بھی زوردار مطالبہ کیا۔ 1998 میں 103 ممالک سے گزرنے والی 'بچہ لیبر مخالف عالمی مارچ' کا تنظیم اور قیادت بھی کیلاش نے کیا تھا۔

بچپن بچاؤ تحریک عمومی انداز سے بھی بچوں کو آزاد کراتے ہیں اور چھاپے ماری کا سہارا لے کر بھی۔ یہ ادارہ بچوں کو قانونی چارہ جوئی کے ذریعہ آزاد کراتا ہے اور انھیں بحال کرتا ہے۔ نیز قصورواروں کو سزا بھی دلاتا ہے۔ جن بچوں کے والدین نہیں ہوتے انھیں اس ادارے کی طرف سے چلائے جانے والے آشرم میں بھیج دیا جاتا ہے۔ کیلاش ستیارتھی کا خیال ہے کہ کسی بھی ملک میں بچہ مزدوری کو اہم وجوہات غربت، ناخواندگی اور علاقائی عدم توازن ہے۔[4] [5] [6] [7] [8] [9] [10] [11]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "जानिए बचपन बचाओ आंदोलन के बारे में"۔ लाइव हिंदुस्तान (بزبان हिंदी)۔ 10-10-14۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2014 
  2. "बचपन बचाओ आंदोलन को लेकर कार्यशाला"۔ लाइव हिंदुस्तान (بزبان हिंदी)۔ 16 Apr 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2014 
  3. "بچپن بچاؤ تحریک کے بارے"۔ 21 جون 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2014 
  4. "Hindustan Times - Archive News"۔ 25 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2014 
  5. Not a minor challenge - NEW DELHI - The Hindu
  6. Campaign for Right to Education begins
  7. "25 child labourers rescued in Alipur | Delhi News - Times of India"۔ 03 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2014 
  8. "Child labour: Sealing order | Delhi News - Times of India"۔ 03 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2014 
  9. Factory raids reveal child labor persists in India - The San Diego Union-Tribune
  10. "Hindustan Times - Archive News"۔ 12 جون 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2014 
  11. Gap moves to recover from child labor scandal - The New York Times

بیرونی روابط[ترمیم]