کورور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کورور، پلاؤ

کورور (اس کو اورور بھی کہتے ہیں) پلاؤ کی سب سی بڑی ریاست ہے جو کئی جزائر پر مشتمل ہے۔ ان جزائر میں سے کورور سب سے بڑا جزیرہ ہے جو ملک کی مرکزی اقتصادی منڈی کے طور پر ہے۔ 2004ء کی مردم شماری کے مطابق کورور کی آبادی چودہ ہزار افراد پر مشتمل ہے، جو پلاؤ کی کل آبادی کا 90 فیصد ہے۔ اور اسی ریاست میں کورور ہی کے نام سے پلاؤ کا دار الحکومت واقع ہے، جس کی آبادی گیارہ ہزار دو سو ہے۔

جزیرہ کورور کو پلوں کے ذریعے قریبی جزیروں سے ملایا گیا ہے۔ جن میں سے ایک گرکےبیسانگ جزیرہ ہے جہاں بارہ سو افراد کی آبادی والا پلاؤ کا دوسرا بڑا شہر میونز واقع ہے۔ اور دوسرا ملاکال جزیرہ ہے جہاں کورور کی بندرگاہ واقع ہے۔ اس کے علاوہ کورور کو پل کے ذریعے بابل دوآب جزیرہ سے ملایا گیا ہے جہاں آئرائی میں پلاؤ کا بین الاقوامی ائر پورٹ واقع ہے۔ اس کے علاوہ ایک نئے دار الحکومت کی منصوبہ بندی میلےکیوک میں کی جا رہی ہے۔

ریاست کورور میں دار الحکومت کورور کے علاوہ گیارہ مزید دیہات ہیں جن میں سے جرمڈ، جرکیسواول، جرکےمائی، ایبوکیل، ایدید، میکیٹی، جرونجر، ایکیلاؤ، میدالائی، جربیکڈ قابل ذکر ہیں۔

مزید پڑھیے[ترمیم]