دراوڑی زبانیں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دراوڑی
جغرافیائی
تقسیم:
جنوبی ایشیاء ، زیادہ تر جنوبی ہند
لسانی درجہ بندی:دراوڑی
سابقہ اصل-زبان:پیش دراوڑی
ذیلی تقسیمات:
  • شمالی
  • وسطی
  • جنوبی
آیزو 639-2 / 5:dra
{{{mapalt}}}

دراوڑی زبانیں دنیا کا ایک اہم خاندان السنہ ہے۔ اس میں شامل زبانیں زیادہ تر جنوبی ہند میں بولی جاتی ہیں۔ اس خاندان کی قریباً 73 زبانیں[1] برصغیر کے دنیا کے بے شمار حصوں میں بولی جاتی ہے، خصوصاً جنوبی ہندوستان اور شمال مشرقی سری لنکا ـ پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش، افغانستان اور ایران کے کچھ حصوں میں بھی اس خاندان کی زبانیں بولی جاتی ہیں ـ سمجھا جاتا ہے کہ یہ وادئ سندھ کی تہذیب میں دراوڑی زبان بولی جاتی تھی ـ ان لوگوں کو دراوڑ کہا جاتا ہے۔ـ

زبانوں کا یہ گروہ بھارت کے ایک اور اہم لسانی گروہ ہند یورپی (انڈو یورپین) زبانوں سے بالکل جدا ہے۔

دراوڑی زبانوں کی فہرست[ترمیم]

دراوڑی زبانوں میں سے کچھ زبانیں درج ذیل ہیں۔

  • تَمِل : بھارت کی ریاست تمل ناڈو اور شمال مشرقی سری لنکا میں بولی جاتی ہے۔ـ تمل سب سے قدیم دراوڑی زبان ہے۔ اس کو ادب میں برتری حاصل ہے۔ ـ
  • ملایالم : بھارت کی ریاست کیرالا میں بولی جاتی ہےـ
  • تیلگو : بھارت کی ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں بولی جاتی ہےـ
  • کنڑا : کرناٹک میں بولی جاتی ہےـ
  • براہوی : بلوچستان اور ایران میں بولی جاتی ہے اور بلوچی کا اس پر کافی اثر پایا جاتا ہےـ۔ البتہ بعض علمائے لسانیت کی تحقیقات کے مطابق اس کا رشتہ ایک قدیم زبان عیلامی سے ہے جو سنہ 2500 قبل مسیح سے قریباً سنہ 1000 قبل مسیح سے عراق میں بولی جاتی تھی۔ ـ[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

  1. Browse by Language Family | Ethnologue
  2. Ostler, Nicholas. Empires of the Word. London: Harper Perennial, 2005. p. 39