زرغون ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(زرغن ریلوے اسٹیشن سے رجوع مکرر)
زرغون ریلوے اسٹیشن
Zarghun Railway Station
محل وقوعزرغون
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)ژوب ویلی ریلوے
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈZGH
تاریخ
سابقہ نامگریٹ انڈین جزیرہ نما ریلوے

زرغون ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے۔ ژوب ویلی ریلوے سیکشن پر واقع یہ چھوٹا سا غیر آباد ریلوے اسٹیشن ہے۔

تاریخ[ترمیم]

یہ اسٹیشن 1991ء تک اس خطے کے سب سے بڑے نیرو گیج ریلوے کے اہم اسٹیشنوں میں سے ایک تھا۔ یہ ریلوے اسٹیشن بوستان جنکشن کے بعد خانائی ریلوے اسٹیشن اور چور میاں ریلوے اسٹیشن کے وسط میں واقع ہے۔ بوستان جنکشن سے شروع ہوکر تقریباً تین سو کلومیٹر طویل اس ریلوے سیکشن پر چار ریلوے اسٹیشن ہیں جن کا اختتام ژوب ریلوے اسٹیشن پر ہوتا ہے۔ ژوب شہر کی نسبت سے اس ریلوے سیکشن کو ژوب ویلی ریلویز کہتے ہیں۔ اس سیکشن کو دو حصوں میں بچھایا گیا تھا پہلا حصہ جنگ عظیم اول کے دوران بوستان جنکشن سے مسلم باغ تک کیونکہ مسلم باغ میں کرومائیٹ اور کروم کے دنیا کے بڑے ذخائر میں سے ایک ہیں جس کی تاج برطانیہ تک نقل و حمل کے لیے یہاں ریلوے لائن بچھائی تھی اور دوسرا حصہ مسلم باغ سے ژوب تک NWSR نے بچھایا تھا جو 1927ء میں قلعہ سیف الّلہ پہنچا اور 1930ء میں ژوب پہنچا آگے اس سیکشن کو بنوں تک پہنچانے کا منصوبہ تھا جس پر کبھی کام شروع نہ ہو سکا۔

معلومات[ترمیم]

ریلوے اسٹیشن کوڈ[ترمیم]

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق زرغون ریلوے اسٹیشن کا کوڈ ZGH ہے

موجودہ حالت[ترمیم]

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔

محل وقوع[ترمیم]

زرغون ریلوے اسٹیشن زرغن میں واقع ہے

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

پاکستان ریلویز
پچھلا اسٹیشن

زرغون ریلوے اسٹیشن اگلا اسٹیشن
'