ولادت قائد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پاکستان کے بانی ٴٴٴمحمد علی جناح 25دسمبر 1876ء کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ1940ء کی قراردادِ پاکستان (قراردادِ لاہور) کی روشنی میں مسلمانوں کے لیے ایک علاحدہ مملکت بنام پاکستان بنانے کے لیے مصروفِ عمل ہو گئے تھے۔1946ء کے انتخابات میں مسلم لیگ نے مسلمانوں کی بیشتر نشستوں میں کامیابی حاصل کی تھی اور اسی کے ساتھ ساتھ انھوں نے پاکستان کے قیام کے لیے براہ راست جدوجہد کی مہم کا آغاز کر دیا۔

اسی مناسبت سے پاکستان کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں ٴٴٴمحمد علی جناح کا یوم ولادت منایا جاتا ہے۔ نمازفجر کے بعد مزار قائد کے احاطے میں قرآن خوانی کی کی جاتی ہے، مزار پر گارڈز کی تبدیلی ہوتی ہے اورکاکول اکیڈمی کے کیڈٹ گارڈ کے فرائض سنبھالتے ہیں۔ کئی سیاسی قائدین اس دن مزار پر حاضری دیتے ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]