یوم تعلیم (پاکستان)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں عالمی یوم تعلیم 8 ستمبر کومنایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ ان میں سماجی تنظیمیں امن کے لیے چہل قدمی، سیمیناراور مذاکرے منعقد کرکے خواندگی کی اہمیت کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرتے ہیں۔[1]

یہ دن اس لیے بھی اہم ہے کیوں کہ ملک میں اس جدید دور میں بھی قابل لحاظ طبقہ تعلیم سے بالکلیہ یا بڑی حد تک دور ہے۔ ناخواندگی کی وجہ سے کئی برائیاں پنپ رہی ہیں، جس کی وجہ سے سماج میں بے امنی اور تشدد پھیل رہا ہے۔ تعلیم کے عام ہونے کے ساتھ ساتھ یہ دیکھا گیا ہے کہ ملکوں کی ترقی بھی زور پکڑتی ہے اور امن امان کی فضا پھیلتی ہے۔


حوالہ جات[ترمیم]