ڈائجسٹ رائٹر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ڈائجسٹ رائٹر
ڈائجسٹ رائٹر
نوعیتڈراما
تحریر
ہدایاتاحمد کامران
نمایاں اداکار
  • صبا قمر
  • گوہر رشید
  • آغا علی
  • ماہین خالد
  • پروین اکبر
افتتاحی تھیمربا میرے حال دا محرم تُو
نشرپاکستان
زباناردو
اقساط10 (تاحال)
تیاری
فلم سازلاراچی انٹرٹینمنٹ
مقامکراچی
دورانیہ40 منٹ
نشریات
چینلہم ٹی وی
نشر اوّل5 اکتوبر 2014ء (2014ء-10-05) - تاحال
5 اکتوبر 2014ء (2014ء-10-05)

ڈائجسٹ رائٹر (انگریزی: Digest Writer) ہم ٹی وی سے نشر ہونے والا پاکستانی ڈراما ہے،[1] جو 5 اکتوبر 2014ء سے ہر اتوار پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شب 8 بجے سے 9:10 منٹ تک نشر ہوتا ہے۔ پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ صبا قمر اس ڈرامے میں فریدہ نامی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جو رشکِ حنا کے فرضی نام سے ڈائجسٹ میں کہانیاں لکھا کرتی ہے۔

خاکہ[ترمیم]

فریدہ (صبا قمر) نچلے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی ہے جو کالج میں زیرِ تعلیم ہے اور ایک بھائی اور تین بہنوں میں سب سے بڑی ہے۔ اگرچہ وہ بے حد قابل ہے لیکن اُس کے والدین کی ترجیح اپنے بیٹے کی تعلیم ہے جسے وہ ڈاکٹر بنانا چاہتے ہیں۔ فریدہ ڈائجسٹ میں قلمی نام رشکِ حنا سے کہانیاں لکھنے لگتی ہے جو قارئین کی جانب سے پسند کی جاتی ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Digest Writer" (بزبان انگریزی)۔ ہم ڈاٹ ٹی وی