پیرومیڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

പീരുമേട്
Peerumed
Peerumade, Peermede
پہاڑی مستقر
پیرومیڈ کا ایک منظر
پیرومیڈ کا ایک منظر
ملک بھارت
ریاستکیرلا
ضلعایڈوکی ضلع
زبانیں
 • دفتریملیالم زبان، انگریزی زبان
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
گاڑی کی نمبر پلیٹKL-37

پیرو میڈ (انگریزی: Peermade) بھارت کا ایک پہاڑی مستقر ہے جو کیرلا کے ایڈوکی ضلع میں واقع ہے۔[1]

جغرافیہ[ترمیم]

پپیرومیڈ سطح سمندر سے 915 میٹر بلند ہے۔ یہ مقام سہانے موسم اور دلکش مناظر کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ یہ کولم-تینی قومی شاہراہ پر واقع ہے اور کوٹایم سے 75 کلومیٹر دور ہے۔

مانسون کے موسم میں چائے کے باغات کے ذریعے چشمے بہتے ہیں

نام[ترمیم]

یہاں پیر محمد نام کے صوفی کا مزار ہے۔ شاید اسی مناسبت سے اس مقام کو یہ نام پڑا ہے۔ پیرومیڈ کا معنیٰ 'پیر کا پہاڑ' (Hill of Peer) کا ہوتا ہے۔

خصوصیات[ترمیم]

پیریار جنگلی حیات پناہ گاہ (Periyar Wildlife Sanctury) پیرومیڈ سے 43 کلومیٹر دو رہے جو بھارت کے اہم جنگلی حیات پناہ گاہوں میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ مولاپیریار باندھ (Mullapperiyar Dam) اور تیکاڈی جھیل (Thekkadi Lake) پیرومیڈ تحصیل میں ہیں۔

مصالحہ جات[ترمیم]

پیرومیڈ میں مصالحہ جات کے کئی باغات ہیں۔ قہوہ، چائے اور الائچی ان میں اہم ہیں۔ یہاں کی مٹی کھیتی باڑی کے لیے موزوں ہے اس لیے کالی مرچ، ہلدی اور ادرک کے باغات بھی پائے جاتے ہیں۔

چائے کے باغات

تصاویر[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Peermade"