متن (حدیث)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حدیث کی اصل عبارت کو متن کہتے ہیں۔ حدیث میں سند کے اختتام کے بعد جو حصہ شُروع ہوتا ہے وہ متن یا متن حدیث کہلاتا ہے۔ متن میں حدیث کی اصل عبارت یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کے الفاظ، اُن کے اقوال وغیرہ موجود ہوتے ہیں۔ یہی متن حدیث کی اصل رُوح ہوتا ہے جس کی مدد سے دینی احکام کی وضاحت اخذ کی جا سکتی ہے۔