تبادلۂ خیال صارف:Ms.tahir

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خوش آمدید!

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: اور

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

جناب Ms.tahir کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 205,139 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:33, 12 فروری 2015 (م ع و)

آپ کی محبتوں کا شکریہ --Ms.tahir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:14, 17 فروری 2015 (م ع و)

سلام Ms.tahir!
Minhajian کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

اقسام و اصطلاحات حدیث و متعلقہ مضامین موضوع[ترمیم]

محترم!
بہت خوشی ہے کہ آپ نے حدیث کی اقسام، اصطلاحات، اور کتب پر سلسلہ شروع کیا، یہ خلا پر ہونا ضروری تھا۔۔۔ آپ نے شروع میں مفرد نام (متواتر، حسن وغیرہ) رکھے تھے، جن کو بعد میں میں نے قوسین میں نے اصطلاح حدیث کیا تا کہ سبی نام ایک طرح ہوں اور قاری کو موضوع کا اندازہ ہو کہ یہ حدیث سے متعلقہ مضمون ہے،،،، بعد میں ایک دو دن میں نے عربی ویکی سے دیکھ دیکھ کر ان مضامین کو عربی ویکی سے ربط کرنا شروع کیا چند صفحات کیے بھی اور ناموں کو متواتر (اصطلاح حدیث) کی جگہ حدیث متواتر (اس طرح) کرنا شروع کیا۔ کچھ صفحات کو آپ اسی طرح کے ناموں سے دیکھ سکتے ہیں۔ میری رائے ہے کہ حدیث کی اقسام کو حدیث کے نام سے شروع کیا جائے اور اصطلاح حدیث (کیوں کہ یہ اقسام اور اصطلاحات دونوں پن ہی بولا جا رہا ہے) سے رجوع مکرر کرتے ہیں۔
اسی طرح اقسام کتب حدیث کو خط (مسیحی صنف)، رسولوں کے اعمال ( مسیحی صنف) کی طرز پر ہم سنن (اصطلاح حدیث) کی جگہ اگرسنن (حدیثی ادب)، یا سنن (اسلامی ادب) یا سنن (اسلامی صنف) یا سنن (صنف کتب) یا سنن (صنف) میں سے کسی ایک عنوان اور باقی میں سے کچھ کو بطور رجوع مکرر لے لیں تو کیا یہ بہتر نہیں۔ کیونکہ سنن حدیث کی کتاب کی الگ صنف ہے اسے بھی اصطلاح حدیث اور باقی بہت سے ناموں (اقسام حدیث) کو بھی اصطلاح حدیث سے ابہام پیدا ہوتا ہے۔آپ کیا فرماتے ہیں۔
سانچے کے رنگوں میں شایٹ تبدیلی کروں، اور اس میں اوپر تصویر شامل کروں، (سانچہ:قرآنیات) دیکھیں یا سانچہ:اصول فقہ دیکھیں کیا ان کی طرز پر یہ زیادہ بہتر نہیں ہوگا۔
میں رات کو وقت نکال کر تمام صفحات کو عربی ویکی سے ربط کر دوں گا۔ اور پھر فارسی وغیرہ پر نظر ڈالوں گا، کیونکہ اقسام حدیث بڑی زبانوں میں کچھ نا کچھ صفحات بنے ہوئے ہیں مگر وہ مربوط نہیں ہیں۔
ساتھ میں بنیادی کتب حدیث، کتب اسماء الرجال، محدثین پر بھی کام کرنا ہوگا، تبھی حدیث و علم حدیث اور تاریخ حدیث کا موضوع مکمل ہو گا۔ آپ اپنی مرضی سے اپنی ترتیب کے مطابق کام کرتے جائیں۔ میں مفرد ناموں (حسن، متواتر، صحیح وغیرہ کو حذف کر رہا ہوں، کیوں کہ حسن اسلامی نام بھی ہے اور بہت سارے ناموں کا جزو بھی، اس لیے اسے صرف ایک مضمون سے رجوع مکرر نہیء کیا جا سکتا، باقی تنہا ناموں کا بھی یہی حال ہے۔ ضد ابہام صفحات بھی اب حسن (ضد ابہام) اس طرح بنائے جا سکتے ہیں ورنہ انہیں ضد ابہام بنا دیتا۔ آپ کی آراء کا منتظر رہوں گا۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:08, 25 مارچ 2015 (م ع و)

علم مصطلح الحدیث[ترمیم]

آپ کا پیغام دیکھا، اچھا لگا۔

  1. عربی سانچہ انتہائی مبہم ہے، آپ اسے اردو سانچے سے موازنہ کرکے دیکھیں۔
  2. کتب کے ناموں والے مضامین کے عنوان کو (اصطلاح حدیث) کی بجائے (کتاب حدیث) کر دیا ہے۔
  3. ’’حدیثی ادب‘‘ جیسے الفاظ علم حدیث میں یا مدارس اسلامیہ میں مروج نہیں، جبکہ اصطلاح حدیث ایک مروجہ لفظ ہے، اسی کو برقرار رکھا جائے۔
  4. سانچے کے رنگ آپ بہتر کرلیں۔ اس وقت رنگوں کے اعتبار سے تین گروپس ہیں، جو ایک خاص معنی رکھتے ہیں۔ نئے رگ بھی اسی طرح گروپس پر مبنی ہوں تو اچھا ہوگا۔
  5. اگر آپ {{قرآنیات}} کی طرز پہ گروپنگ کر دیں تو اور بھی اچھا ہوگا۔
جواب عنایت کرنے پر شکریہ!

شاید میں بات واضع نا کر پایا، کتب حدیث دو قسم کی ہوتی ہیں، ایک صنف حدیث (جس میں کسی خاص طرز کو اختیار کیا جاتا ہے اور اسی نام سے اسی طرز پر دیگر لوگ بھی لکھتے ہیں، جیسے سنن، اربعین، مسند وغیرہ ان کو اگر پہلے الگ الگ سنن (صنف حدیث) کے نام سے مضمون بنایا جائے جس میں کتب سنن کا بیان ہو کہ اس میں کون سی احادیث ہوتی ہیں، وجہ تسمیہ، تاریخ اور اہم کتب سنن کی فہرست، ) اسی طرح مسند (صنف حدیث) اور اربعین (صنف حدیث) اس کے بعد جب آپ مسند امام احمد بن حنبل پر مضمون لکھیں تو تب اس کے ساتھ کتاب حدیث، یا مجموعہ حدیث ہو گا۔ تا کہ قسم/صنف اور عام کتب کا عنوان الگ الگ ہو جائے۔
اقسام حدیث کو میں حدیث سے شروع کر کے تمام ناموں کو منتقل کر دوں گا، یا تمام ناموں کو اصطلاح حدیث کے لاحقہ سے منتقل کر دوں؟
سانچہ کو قرآنیات کی طرح بنایا تو پھر الگ الگ رنگ دے کو ان میں فرق پیدا کرنے کی حاجت نا ہو گی۔
میں پھر کہوں گا، یہ ایک بڑا کام ہے جو آپ نے شروع کیا ہے، جو ایک بڑے خلا کو پر کرے گا، اور یہ ذمہ دارنہ کام بھی ہے۔ بلکل غیر جانبدرانہ ہو کر بلا تکلف لکھیں۔ پہلی صدی سے دوسری اور دوسری سے تیسری کی طرف جائیں۔ آپ کی اپنی معلومات اور علم میں اضافہ ہوگا اور باقیوں کا بھی بھلا ہوگا۔ہم سب کچھ درست نہیں کر سکتے، مگر ہمایک کام کو پکڑ کر ضرور بہتر سے بہتر بنا سکتے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:54, 25 مارچ 2015 (م ع و)

عبید بھائی! حوصلہ افزائی اور راہنمائی کا بےحد شکریہ!
کتبِ حدیث کے بارے میں آپ کی رائے صائب ہے۔ کتبِ حدیث کے نام کے ساتھ صنفِ حدیث کا لفظ بھی درست ہے۔ میں نے علم مصطلح الحدیث کا سانچہ مکمل کیا ہے، اور اس میں سے جن اصطلاحات کے صفحات نہیں ہیں یا نامکمل ہیں، ان پر کام کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ اگر اصطلاحات حدیث کے لاحقے کو برقرار رکھ جائے تو زیادہ مناسب لگے گا۔ اس طرح تلاش کرنے والا یا پہلی نظر دیکھنے والا فوراً سمجھ جائے گا کہ یہ حدیث کی اصطلاح ہے۔

بےشک یہ ایک اہم اور وسیع مضمون ہے، تاہم آپ کی راہنمائی سے میں اس میں حصہ ڈالنے کی مقدور بھر کوشش کروں گا۔

جی شکریہ!
آجکل میرے یہاں بجلی کا مسئلہ ایک دم بہت زیادہ ہو گیا ہے اور اوپر سے کرکٹ عالمی کپ 2015کے صفحات میں کافی کام کرنا ہے اس لیے میں یہ کام شاید 31 مارچ کے بعد کروں۔ آپ لکھتے رئیں، صفحات منتقل کرنے، بین اویکی ربط کرنے کا اور سانچہ کا کام میں ایک دن میں پورا کر دوں گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:57, 26 مارچ 2015 (م ع و)

درست املا[ترمیم]

املا کو مع ہمزہ لکھنا درست نہیں، اور درستی کو درستگی لکھنا بھی درست نہیں، املا میں ء اور درستی میں گ فالتو ہے، کیونکہ گی کا لاحقہ تب لگایا جا سکتا ہے جب کوئی لفظ ہ پر ختم ہوتا ہو، جیسے ہمیشہ سے ہمیشگی، نمایندہ سے نمایندگی، آیندہ سے آیندگی (ان میں ی آخر پر ہے، تب ان سے گی بنایا گیا ہے) درست سے درستی، ناراض سے ناراضی، دوست سے دوستی (درست سے درستگی لکھا جائے تو لازم ہے کہ دوست سے دوستگی بنے، مگر ایسا، ہے نہیں)۔ نمایندہ کو نمائندہ یا آیندہ کو آئندہ یہ دو الگ الگ تلفظ رائج ہیں دونوں کودرست مانا جائے گا، مگر درست سے درستی اس لیے ضروری ہے، کیوں کہ یہ قواعد کی رو سے بنتا ہے--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:13, 30 مارچ 2015 (م ع و)

عبید بھائی بہت شکریہ

آئندہ خیال رہے گا