مسیح کی بیوی کی انجیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مسیح کی بیوی کی انجیل، سیدھا۔

مسیح کی بیوی کی انجیل ایک قبطی متن (text) ہے جو پیپرس کے ایک ٹکڑے پر لکھا ہوا ہے۔ اس میں یسوع مسیح کے الفاظ اس طرح آئے ہیں: مسیح نے کہا، میری بیوی۔۔۔[1] ماہرین کے مطابق اس تحریر میں یسوع مسیح نے اپنی ’بیوی‘ کی طرف اشارہ کیا ہے۔ جو ممکنہ طور پر مریم مگدلینی ہو سکتی ہے۔[2] تحقیق کاروں کے مطابق یہ چوتھی صدی عیسوی کا ہو سکتا ہے، جسے شاید دوسری صدی عیسوی کے درمیان میں کسی یونانی نسخے سے نقل کیا گيا ہو۔[3] بعض موجودہ ماہرین اسے جدید جعل سازی قرار دیتے ہیں۔

پروفیسر کیرن کنگ (جنھوں نے سب سے پہلے 2012ء میں اس کا اعلان کیا) اور ان کی ساتھی انیمیری لجندجک نے بطور حوالہ اس ٹکڑے کو مسیح کی بیوی کی انجیل کا نام دیا۔[4] لیکن بعد میں انھوں نے اعتراف کیا کہ یہ نام متنازع تھا۔[ملاحظہ 1] کیرن کنگ نے کہا: اسے ثبوت کے طور پر نہیں سمجھنا چائیے کہ تاریخی مسیح نے شادی کی تھی۔[5] لجندجک اور اس کے پائپرولوجی کے ماہر ساتھی روجر بینل نے لجندجک کی اس رائے کی توثیق کی کہ پیپرس کے ایک ٹکڑے سے مسیح کے متعلق رائے قائم کرنا ناممکن ہے۔[5]

ویٹی کان کے اخبار لوسسروتورے رومانو نے فوری طور اسے جدید جعل سازی قرار دیا۔"[6]

خصوصیات[ترمیم]

ٹکڑا مستطیل ہے، تقریباً 4 در 8 سینٹیمیٹر (0.13 فٹ × 0.26 فٹ)۔ اطلاعات کے مطابق، ٹکڑے کے ایک طرف 8 نامکمل سطریں (لائنیں) ہیں جس وجہ سے دوسری طرف کا حصہ خراب ہے، صرف تین الفاظ صاف نظر آتے ہیں کچھ کی روشنائی مانند پڑ چکی ہے، یہاں تک اورکت فوٹو گرافی اور کمپیوٹر ایڈیڈ کی مدد سے انھیں پڑھنے کی کوشش کی ہوئی ہے۔[7]

قطبی ٹکڑے کے انگریزی ترجمے سے اردو ترجمہ، براہ راست:[3]

سطر 1: … نہیں [تا کہ] مجھے۔ میری ماں نے مجھے زندگی دی۔.۔
سطر 2: … شاگردوں نے یسوع سے کہا، …
سطر 3: … انکار۔ مریم ('نہیں'؟ ) ہے اس کے قابل۔ …
سطر 4: … یسوع نے ان سے کہا، "میری بیوی …
سطر 5: … وہ میری شاگردی کرنے کے قابل ہے …
سطر 6: … Let wicked people swell up …
سطر 7: … میرے لیے ہے، میں اس کے ساتھ ہوں (اس) کے لیے ترتیب میں …
سطر 8: … ایک تصویر …

الٹی طرف سے :

سطر 1: … میری ماں …
سطر 2: … تین …
سطر 3: … ۔.۔.
سطر 4: … آگے …
سطور 5 اور 6: ناقابل خواندگی سیاہی نشانات

مزید دیکھیے[ترمیم]

ملاحظات[ترمیم]

  1. Asked her handling of the public disclosure of the fragment, King admitted that she had, "۔.۔misjudged just how inflammatory that title would turn out to be"۔ According to the interviewer, "she's been asking around for ideas on a new, less exciting name"۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. The Lessons of Jesus' Wife by Tom Bartlett (The Chronicle of Higher Education، 1 اکتوبر 2012)
  2. BBC Urdu - آس پاس - قدیم تحریر میں عیسیٰ کی ’بیوی‘ کی طرف اشارہ
  3. ^ ا ب "The Gospel of Jesus's Wife: A New Coptic Gospel Papyrus"۔ Harvard Divinity School۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2012 
  4. "Harvard scholar's discovery suggests Jesus had a wife"۔ Fox News۔ via Associated Press۔ 18 ستمبر 2012۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2012 
  5. ^ ا ب A Faded Piece of Papyrus Refers to Jesus' Wife by Laurie Goodstein (نیو یارک ٹائمز، 18 ستمبر 2012)
  6. O'Leary, Naomi (28 ستمبر 2012)۔ ""Gospel of Jesus' wife" fragment is a fake, Vatican says"۔ Reuters۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اکتوبر 16, 2012 
  7. "The Gospel Of Jesus' Wife," New Early Christian Text, Indicates Jesus مئی Have Been Married by Jaweed Kaleem (Huffington Post، 18 ستمبر 2012)